عذاب الہى ایک نحس دن میں

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
اس ظالم قوم پر ابدى لعنتکیا ان میں سے کسى کو دیکھتے ہو

قرآن مجید قوم عا د پر عذاب الہى کے بارے میں فرماتا ہے :ہم نے ان پروحشت ناک ،سرداور تیز آندھى ، ایک ایسے منحوس دن میں جو بہت طویل تھا،ان کى طرف بھیجى ''_
اس کے بعد اس تیز آندھى کى کیفیت کے بارے میں پروردگار عالم فرماتا ہے کہ ''لوگوں کو گھن کھائے ہوئے کھجورکے تنوں کى طرح اکھاڑدیا اور وہ ان کو ہرطرف پھینکتى تھی_ (1)
قوم عاد کے لوگ قوى الجثہ تھے، انہوں نے تیز آندھى سے بچنے کے لئے زمین میں گڑھے کھود رکھے تھے اور زیر زمین پناہ گا ہیں بنا رکھى تھیں لیکن اس روز آنے والى آندھى اتنى زور دار اور طاقتور تھى کہ ان کو ان کى پناہ گا ہوں سے باہر نکالتى تھى اور ادھر اُدھر پھینکتى تھى وہ ان کو اس زور سے زمین پر پٹختى تھى کہ ان کے سرتن سے جدا ہوجا تے تھے _اندھى اس قدر تیز تھى کہ پہلے ان کے ہاتھ پیروں اور سروں کو جدا کرتى تھى ،اس کے بعد ان کے اجسام کو بے شاخ و برگ کھجور کى طرح زمین سے اکھاڑتى تھى اور ادھر ادھر لئے پھرتى تھی_
قرآن کریم اس قوم کے عذاب کے بارے میں دوسرى جگہ کہتا ہے: ''قوم عاد کى سرگذشت میں بھى ایک آیت وعبرت ہے ،جبکہ ہم نے ان پر ایک عقیم اور بغیر بارش کا طوفان بھیجا ''_(2)
ہوائوں کا عقیم اور بانجھ ہونااسوقت ہوتا ہے ،جب کہ وہ بارش برسانے والے بادل اپنے ساتھ لے کر نہ چلیں ، گیاہ ونباتات میں اپنے عمدہ اثرات نہ چھوڑیں ،ان میں کوئی فائدہ اور برکت نہ ہو ،ااور ہلاکت ونابودى کے سوا کوئی چیز ہمراہ نہ لائیں _
اس کے بعد اس سخت آندھى کى خصوصیت جو قوم عادپر مسلط ہوئی تھی، بیان کرتے ہوئے مزید کہتا ہے: '' وہ جس چیز کے پاس سے گزرتى تھى اس کو نابود کئے بغیر نہ چھوڑتى تھى ،اور خشک کٹى پھٹى گھاس یا بوسیدہ ہڈیوں کى صورت میں بدل دیتى تھى ''_(3)
یہ تعبیر اس بات کى نشاندہى کرتى ہے کہ قوم عاد کى تیز آندھى ایک عام تیز آندھى نہیں تھى ،بلکہ انہیں تباہ کرنے اور کوٹنے چھٹنے یا پھر پیٹنے کے علاوہ اور اصطلاح کے مطابق فزیکل دبائو سے ،جلانے اور زہریلابنا نے کى خاصیت رکھتى تھى ،جو طرح طرح کى اشیائوںکو بوسیدہ اور کہنہ بنادیتى تھى ،جى ہاں ، اس طرح خدا کى قدرت ''نسیم سحر''کو ایک تیز اندھى میں بدل کر بڑى بڑى طاقتور قوموں کو اس طرح درہم و برہم کر دیتى ہے کہ صرف ان کے بوسیدہ جسم باقى رہ جاتے ہیں _


(1)سورہ قمر آیت20

(2)سورہ ذاریات ایت 41
(3)سورہ ذاریات ایت 32

 

اس ظالم قوم پر ابدى لعنتکیا ان میں سے کسى کو دیکھتے ہو
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma