وہ ہرگز ایمان نہیں لائے

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
روکنے والا ٹولہجنگ احزاب میں سچے مومنین کا کردار

قرآن فرماتاہے :'' ان تمام رکاوٹوں کا باعث یہ ہے کہ وہ تمہارى بابت تمام چیزوں میںبخیل ہیں''_(1)
نہ صرف میدان جنگ میں جان قربان کرنے میں بلکہ وسائل جنگ مہیا کرنے کے لئے مالى امداد اور خندق کھودنے کے لئے جسمانى امداد حتى کہ فکرى امداد مہیا کرنے میں بھى بخل سے کام لیتے ہیں، ایسا بخل جو حرص کے ساتھ ہوتا ہے اور ایسا حرص جس میں روز بروز اضافہ ہوتا رہتا ہے _
ان کے بخل اور ہر قسم کے ایثارسے دریغ کرنے کے بیان کے بعد ان کے ان دوسرے اوصاف کو جو ہر عہد اور ہر دور کے تمام منافقین کے لئے تقریباً عمو میت کا درجہ رکھتے ہیں بیان کرتے ہوئے کہتا ہے :'' جس وقت خوفناک اور بحرانى لمحات آتے ہیں تو وہ اس قدر بزدل اور ڈرپوک ہیں کہ آپ دیکھیں گے کہ وہ آپ کو دیکھ رہے ہیں حالانکہ ان کى آنکھوں میں ڈھیلے بے اختیار گردش کررہے ہیں ، اس شخص کى طرح جو جاں کنى میں مبتلا ہو '' (2)
چونکہ وہ صحیح ایمان کے مالک نہیں ہیں اور نہ ہى زندگى میں ان کا کوئی مستحکم سہارا ہے ، جس وقت کسى سخت حادثہ سے دوچار ہوتے ہیں تو وہ لوگ بالکل اپنا توازن کھوبیٹھتے ہیں جیسے ان کى روح قبض ہى ہوجائے گی_
پھر مزید کہتا ہے: '' لیکن یہى لوگ جس وقت طوفان رک جاتاہے اور حالات معمول پر آجاتے ہیں تو تمہارے پاس یہ توقع لے کر آتے ہیں کہ گویا جنگ کے اصلى فاتح یہى ہیں اور قرض خواہوں کى طرح پکار پکار کر سخت اور درشت الفاظ کے ساتھ مال غنیمت سے اپنے حصہ کا مطالبہ کرتے ہیں اور اس میں سخت گیر، بخیل اور حریص ہیں ''_(3)
آخر میں ان کى آخرى صفت کى طرف جو درحقیقت میں ان کى تمام بد بختیوں کى جڑ اور بنیاد ہے ، اشارہ کرتے ہوئے فرماتاہے '' وہ ہر گز ایمان نہیں لائے_اور اسى بناپر خدانے ان کے اعمال نیست ونابود کردیئےیںکیونکہ ان کے اعمال خدا کے لئے نہیں ہیں اور ان میں اخلاص نہیں پایا جاتا_(4)
''وہ اس قدر وحشت زدہ ہو چکے ہیں کہ احزاب اور دشمن کے لشکروں کے پر اگندہ ہوجانے کے بعد بھى یہ تصور کرتے ہیں کہ ابھى وہ نہیں گئے''_(5)
وحشتناک اور بھیانک تصور نے ان کى فکر پر سایہ کر رکھا ہے گویا کفر کى افواج پے درپے ان کی آنکھوں کے سامنے قطاردر قطار چلى جارہى ہیں ، ننگى تلواریں اور نیزے تانے ان پر حملہ کررہى ہیں_
یہ بزدل جھگڑالو ، ڈرپوک منافق اپنے سائے سے بھى ڈرتے ہیں ، جب کسى گھوڑے کے ہنہنانے یا کسى اونٹ کے بلبلانے کى آواز سنتے ہیں تو مارے خوف کے لرزنے لگتے ہیں کہ شاید احزاب کے لشکر واپس آرہے ہیں _
اس کے بعدکہتا ہے '' اگر احزاب دوبارہ پلٹ کر آجائے تو وہ اس بات پر تیار ہیں کہ بیابان کا رخ کرلیں اور بادیہ نشین بدوو ںکے درمیان منتشر ہو کر پنہاں ہو جائیں ہاں، ہاں وہ چلے جائیں اور وہاں جاکر رہیں'' اور ہمیشہ تمہارى خبروں کے جویا رہیں ''_(6)
ہر مسافر سے تمہارى ہر ہر پل کى خبر کے جویا رہیں ایسا نہ ہوکہ کہیں احزاب ان کى جگہ قریب آجائیں اور ان کا سایہ ان کے گھر کى دیواروں پر آپڑے اور تم پر یہ احسان جتلائیں کہ وہ ہمشہ تمہارى حالت اور کیفیت کے بارے میں فکر مند تھے _
اور آخرى جملہ میں کہتا ہے:
''بالفرض وہ فراربھى نہ کرتے اور تمہارے درمیان ہى رہتے ، پھر بھى سوائے تھوڑى سى جنگ کے وہ کچھ نہ کرپاتے''_(7)
نہ ان کے جانے سے تم پریشان ہونا اور نہ ہى ان کے موجود رہنے سے خوشى منانا، کیونکہ نہ تو ان کى قدر وقیمت ہے اور نہ ہى کوئی خاص حیثیت، بلکہ ان کا نہ ہونا ان کے ہونے سے بہتر ہے _
ان کى یہى تھوڑى سى جنگ بھى خدا کےلئے نہیں بلکہ لوگوں کى سرزنش اور ملامت کے خوف اور ظاہردارى یاریاکارى کےلئے ہے کیونکہ اگر خدا کے لئے ہوتى تو اس کى کوئی حدو انتہا نہ ہوتى اور جب تک جان میں جان ہوتى وہ اس میدان میں ڈٹے رہتے _


(1)سورہ احزاف ایت19

(2)سورہ احزاب 19
(3)سورہ احزاب 19
(4)سورہ احزاب آیت 19
(5)سورہ احزاب ایت 20

(6)سورہ احزاب ایت 20
(7) سورہ احزاب ایت20

 

روکنے والا ٹولہجنگ احزاب میں سچے مومنین کا کردار
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma