مصر کا قیدى یا بہترین رہبر

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
بادشاہ کے ساقى نے جناب یوسف کو یاد کیایوسف ہر الزام سے برى ہو گئے

حضرت یوسف علیہ السلام نے خواب کى جو تعبیر بیان کى وہ کس قدر جچى تلى تھى قدیمى کہا نیوں میں گائے سال کا سنبل سمجھى جا تى تھى اور اس کا توانا ہو نا فراواں نعمت کى دلیل ہے جبکہ لاغر ہو نا مشکلات اور سختى کى دلیل ہے سات لاغر گا ئیں سات تو انا گا ئو ں پر حملہ آور ہو ئیں تو یہ اس بات کى دلیل ہے کہ سختى کے سات سالوں میں قبل کے سالوں کے ذخائر سے فائدہ اٹھا نا چاہئے اور سات خشک شدہ خوشہ یا گچھے جو سات سبز خوشوں سے لپٹ گئے تو یہ فراوانى نعمت اور خشک سالى کے دو مختلف ادوار کے لئے ایک اور دلیل تھى اس میں اس نکتہ کا اضا فہ تھا کہ اناج کو خو شوں کى شکل میں ذخیرہ کیا جانا چا ہئے تاکہ جلد خراب نہ ہو اور سات برس تک چل سکے _ نیز یہ کہ لاغر گا ئیں اور خشک شدہ خو شوں کے سات سے زیادہ نہ تھے یہ امر اس بات کى نشاندہى کر تا ہے کہ ان سخت سات سالوں کے بعد یہ کیفیت ختم ہو جا ئے گى اور فطرى طور پر بیج کى فکربھى کر نا چاہئے اور ذخیرے کا کچھ حصہ اس کے لئے محفوظ رکھنا چا ہئے_
حضرت یوسف(ع) درحقیقت کہ عام تعبیر خواب بیان کرنے والے شخص نہ تھے بلکہ ایک رہبر تھے کہ جو گوشئہ زندان میں بیٹھے ایک ملک کے مستقبل کے لئے منصوبہ بندى کر رہے تھے اور انہیں کم از کم پند رہ برس کے لئے مختلف مراحل پر مشتمل ایک پلان دے رہے تھے اور جیسا کہ ہم دیکھیں گے کہ یہ تعبیر جو ائندہ کے لئے منصوبہ بندى اور راہنمائی پر مشتمل تھی;نے جابر بادشاہ اور اس کے حواریوں کو ہلا کے رکھ دیا اور اہل مصر کے ہلاکت خیز قحط سے نجات کا سبب بنى اور اسى کے سبب حضرت یوسف کو زندا ن سے اور حکومت کو بھى خود غرض اور خود سر لوگوں سے نجات مل گئی _
 


بادشاہ کے ساقى نے جناب یوسف کو یاد کیایوسف ہر الزام سے برى ہو گئے
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma