ذوالقرنین کى عجیب کہانی

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
اصحاب کہف کا واقعہ دیگر تواریخ میںذوالقرنین نے دیوار کیسے بنائی؟

چند قریشیوں نے رسول اللہ (ص) کو آزمانا چاہا،اس مقصد کے لئے انہوں نے مدینے کے یہودیوں کے مشورے سے تین مسئلے پیش کیے_ ایک اصحاب کہف کے بارے میں تھا_ دوسرا مسئلہ روح کا تھا اور تیسرا ذوالقرنین کے بارے میں _ذوالقرنین کى داستان ایسى ہے کہ جس پر طویل عرصے سے فلاسفہ اور محققین غور و خوض کرتے چلے آئے ہیں اور ذوالقرنین کى معرفت کے لئے انہوں نے بہت کوشش کى ہے_
اس سلسلے میں پہلے ہم ذوالقرنین سے مربوط جو قرآن میں بیان ہوا ہے وہ بیان کرتے ہیں_کیونکہ تاریخى تحقیق سے قطع نظر ذوالقرنین کى ذات خود سے ایک بہت ہى تربیتى درس کى حامل ہے اور اس کے بہت سے قابل غور پہلو ہیں_اس کے بعد ذوالقرنین کى شخصیت کو جاننے کے لئے ہم آیات،روایات اورمو رخین کے اقوال کا جائزہ لیںگے_
دوسرے لفظوں میں پہلے ہم اس کى شخصیت کے بارے میں گفتگو کریں گے اور پہلا موضوع وہى ہے جو قرآن کى نظر میں اہم ہے_ اس سلسلے میں قرآن کہتا ہے:''تجھ سے ذوالقرنین کے بارے میں سوال کرتے ہیں:کہہ دو عنقریب اس کیسرگزشت کا کچھ حصہ تم سے بیان کروں گا''_(1)
بہر حال یہاں سے معلوم ہوتاہے کہ لوگ پہلے بھى ذوالقرنین کے بارے میں بات کیا کرتے تھے_البتہ اس سلسلے میں ان میں اختلاف اور ابہام پایا جاتا تھا_ اسى لئے انہوں نے پیغمبر اکرم (ص) سے ضرورى وضاحتیں چاہیں_
اس کے بعد فرمایا گیا ہے:''ہم نے اسے زمین پر تمکنت عطا کی(قدرت،ثبات قوت اور حکومت بخشی)_اور ہر طرح کے وسائل اور اسباب اس کے اختیار میں دیئے_اس نے بھى ان سے استفادہ کیا_یہاں تک کہ وہ سورج کے مقام غروب تک پہنچ گیا_وہاں اس نے محسوس کیا کہ سورج تاریک اور کیچڑ آلود چشمے یا دریامیںڈوب جاتا ہے''_(2)
وہاں اس نے ایک قوم کو دیکھا (کہ جس میں اچھے برے ہر طرح کے لوگ تھے)''تو ہم نے ذوالقرنین سے کہا:کہ تم انہیں سزادینا چاہوگے یا اچھى جزا''_(3)(4)
ذوالقرنین نے کہا:''وہ لوگ کہ جنہوں نے ظلم کیے ہیں،انہیں تو ہم سزادیںگے _ اور وہ اپنے پروردگار کى طرف لوٹ جائیں گے اور اللہ انہیں شدید عذاب کرے گا''_(5)
یہ ظالم و ستمگر دنیا کا عذاب بھى چکھیں گے اور آخرت کا بھی_
''اور رہا وہ شخص کہ جو باایمان ہے اور عمل صالح کرتا ہے اسے اچھى جزاء ملے گی_اور اسے ہم آسان کام سونپیں گے''_(6)
اس سے بات بھى محبت سے کریں گے اور اس کے کندھے پر سخت ذمہ داریاں بھى نہیں رکھیںگے اور اس سے زیادہ خراج بھى وصول نہیں کریں گے_
ذوالقرنین کے اس بیان سے گویا یہ مراد تھى کہ توحید پرایمان اور ظلم و شرک اور برائی کے خلاف جدوجہد کے بارے میں میرى دعوت پر لوگ دوگروہوں میں تقسیم ہوجائیں گے_ایک گروہ تو ان لوگوں کا ہوگا جو اس الہى تعمیرى پروگرام کو مطمئن ہوکر تسلیم کرلیں گے انہیں اچھى جزا ملے گى اور وہ آرام و سکون سے زندگى گزاریں گے جبکہ دوسرا گروہ ان لوگوں کا ہوگا جو اس دعوت سے دشمنى پر اتر آئیں گے اور شرک و ظلم اور برائی کے راستے پر ہى قائم رہیں گے انہیں سزادى جائے گی_
ذوالقرنین نے اپنا مغرب کا سفر تمام کیا اور مشرق کى طرف جانے کا عزم کیا اور جیسا کہ قرآن کہتا ہے:''جو وسائل اس کے اختیار میں تھے اس نے ان سے پھر استفادہ کیا_اور اپنا سفر اسى طرح جارى رکھا یہاں تک کہ سورج کے مرکز طلوع تک جاپہنچا _وہاں اس نے دیکھا سورج ایسے لوگوں پرطلوع کررہا ہے کہ جن کے پاس سورج کى کرنوں کے علاوہ تن ڈھاپنے کى کوئی چیز نہیں ہے''_(7)
یہ لوگ بہت ہى پست درجے کى زندگى گزارتے تھے یہاں تک کہ برہنہ رہتے تھے یا بہت ہى کم مقدار لباس پہنتے تھے کہ جس سے ان کا بدن سورج سے نہیں چھپتا تھا_(8)
جى ہاںذوالقرنین کا معاملہ ایسا ہى ہے اور ہم خوب جانتے ہیں کہ اس کے اختیار میں(اپنے اہداف کے حصول کے لئے)کیا وسائل تھے_(9)
بعض مفسرین نے یہاں یہ احتمال ذکر کیا ہے کہ یہ جملہ ذوالقرنین کے کاموں اور پروگراموں میں اللہ کى ہدایت کى طرف اشارہ ہے_
 


(1)سورہ کہف آیت83

(2)سورہ کہف آیت84
(3)سورہ کہف آیت86
(4)بعض مفسرین نے لفظ''قلنا''(ہم نے ذوالقرنین سے کہا)سے ان کى نبوت پر دلیل قرار دیا ہے لیکن یہ احتمال بھى ہے کہ اس جملے سے قلبى الہام مراد ہو کہ جو غیر انبیاء میں بھى ہوتا ہے لیکن اس بات کا انکار نہیں کیا جاسکتا کہ تفسیر زیادہ تر نبوت کو ظاہر کرتى ہے_
(5)سورہ کہف آیت87
(6)سورہ کہف آیت88

(7)سورہ کہف آیت 89_90
(8)بعض مفسرین نے اس احتمال کو بھى بعید قرار نہیں دیا کہ ان کے پاس رہنے کو کوئی گھر بھى نہ تھے کہ وہ سورج کى تپش سے بچ سکتے_ اس سلسلے میں ایک اور احتمال بھى ذکر کیا گیا ہے اور وہ یہ کہ وہ لوگ ایسے بیابان میں رہتے تھے کہ جس میں کوئی پہاڑ،درخت،پناہ گاہ اور کوئی ایسى چیز نہ تھى کہ وہ سورج کى تپش سے بچ سکتے گویا اس بیابان میں ان کے لئے کوئی سایہ نہ تھا_
(9)سورہ کہف آیت91

 


اصحاب کہف کا واقعہ دیگر تواریخ میںذوالقرنین نے دیوار کیسے بنائی؟
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma