یحی علیہ السلام کى ولادت کى نشانی

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
ولادت یحی کى بشارتیحی علیہ السلام ،عشق الہى میں سر شار پیغمبر

یہاں حضرت زکریا علیہ السلام ،یحی علیہ السلام کى ولادت پر کسى نشانى کى درخواست کرتے ہیں، جیسا کہ ہم کہہ چکے ہیں اس عجیب و غربب واقعے پر حضرت زکریا علیہ السلام کا اظہار تعجب اور پروردگار سے کسى نشانى کا تقاضا کسى طرح سے بھى اللہ تعالى کے وعدوں پر بے اعتمادى کى دلیل نہیں ہے، خصوصاً جب کہ قران کى دیگر ایات پر نظر کرنے سے سوال کا جواب واضح ہو جاتا ہے اور وہ یہ کہ حضرت زکریا علیہ السلام معلوم کرنا چاہتے تھے کہ ایک بانجھ عورت جو کئی سال سے ماہانہ عادت بھى چھوڑ چکى تھى اس کے یہاں بچہ پیدا ہونا کیونکر ممکن ہے ،اس میں کیا تغیر و تبدل ہوگا کیا پھر سے جوان یا ادھیڑ عمر کى عورتوںکى طرح سے ماہوارى انے لگے گى یا وہ کسى اور طرح سے بچے کى پیدائشے کے قابل ہو جائیں گى _
علاوہ از ایں قدرت خدا وندى پر ایمان شہود اور مشاہدے سے الگ چیز ہے ،حضرت زکریا علیہ السلام در اصل چاہتے تھے کہ ایمان درجہ شہود تک پہنچ جائے ،یہ بات حضرت ابراہیم علیہ السلام کے پرندوں کے واقعے سے ملتى جلتى ہے ،حضرت ابراہیم علیہ السلام کا معاد اور قیامت پر ایمان تو تھا لیکن وہ اس طرح اطمینان حاصل کرنا چاہتے تھے ،یہ فطرى امر ہے کہ انسان جب طبیعى قوانین کے خلاف کسى امر کا سامنا کرتا ہے تو وہ غور و فکر میں پڑ جاتا ہے اور اسے خواہش ہوتى ہے کہ اس کے لئے کوئی حسى دلیل حاصل کرے. ''اسى طرح خدا جو چاہتا ہے کرتا ہے''کہہ کر بشارت الہى کى تاکید بھى کى جاچکى ہے ،حضرت زکریا علیہ السلام چاہتے تھے کہ اس امر سے ان کا ایمان ،ایمان شہودى کا درجہ حاصل کر لے ،وہ چاہتے تھے کہ ان کا دل اطمینان سے مالا مال ہو جائے جیسے حضرت ابراہیم علیہ السلام نے مشاہدہ حسى کے ذریعے اطمینان کے حصول کى خواہش کى تھى ،وہ بھى اس مرحلے تک جا پہنچیں _
خداوندعالم نے حضرت زکریا علیہ السلام کى یہ در خواست بھى قبول فرمالى اور اس کے لئے ایک نشانى مقرر فرمائی گئی کہ ان کى زبان کسى طبیعى عامل کے بغیر تین دن کے لئے بے کار ہو گئی ،وہ عام گفتگو نہ کر سکتے تھے لیکن خداوندعالم کے ذکر اور اس کى تسبیح کے وقت ان کى زبان بغیر کسى تکلیف کے کام کرتى تھى ،یہ عجیب و غریب کیفیت تمام امور پر اللہ کى قدرت کے لئے ایک نشانى تھى ،وہ خدا جو بند زبان کو اپنے ذکر کے وقت کھول دینے کى طاقت رکھتا ہے وہ یہ قدرت بھى رکھتا ہے کہ کسى بانجھ رحم سے ایسا باایمان بچہ پیدا کر دے جو ذکر پروردگار کا مظہر ہو اسى سے اس نشانى کا اس چیز سے ربط ظاہر ہوجاتا ہے جو حضرت زکریا علیہ السلام چاہتے تھے _
ممکن ہے اس نشانى میں ایک نکتہ بھى پنہاں ہو اور وہ یہ کہ اس مسئلے میں جناب زکریا علیہ السلام اصرار اور نشانى کا تقاضا اگر چہ فعل حرام اور مکروہ نہ تھا لیکن بہر حال ترک اولى سے کچھ مشابہ ضرور تھا اسى لئے خداوندعالم کى طرف سے ایسى نشانى دى گئی جو قدرت نمائی تھى اور ترک اولى پر تنبیہ اور اشارہ بھى تھا_
یہ بات جالب نظر ہے کہ اس دعا کے نتیجے میں اللہ تعالى نے حضرت زکریا علیہ السلام کو ایک ایسا بیٹا عطا فرمایا جو کئی لحاظ سے حضرت مریم (ع) کے بیٹے سے مشابہت رکھتا ہے _
مثلاً: بچپن میں بعثت نبوت کے لحاظ سے_
نام کے مفہوم کے اعتبار سے _
کیونکہ عیسى اور یحی علیہما السلام دونوں کا معنى ہے ''زندہ رہتا ہے ''اوراللہ تعالى نے دونوں پر،موت اور حشر و نشر تین مواقع پر درود و سلام بھیجا ہے _

 



ولادت یحی کى بشارتیحی علیہ السلام ،عشق الہى میں سر شار پیغمبر
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma