حضرت نوح علیہ السلام کے جوابات

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
امام زادوں کو زائرین کى تعداد سے پہچاناجاتا ہےمیں کسى صاحب ایمان کو نہیں دھتکارتا

قرآن میں ان بہانہ جو اورا فسانہ ساز افراد کو حضرت نوح(ع) کى طرف سے دیئے گئے جوابات ذکرکیے گئے ہیں پہلے ارشاد ہوتا ہے:
اے قوم :'' میں اپنے پرورد گار کى طرف سے واضح دلیل اور معجزہ کا حامل ہوں اور اس نے اس رسالت وپیغام کى انجام دہى کى وجہ سے اپنى رحمت میرے شامل حال کى ہے اور یہ امر اگر عدم توجہ کى وجہ سے تم سے مخفى ہوتو کیا پھر بھى تم میرى رسالت کا انکار کرسکتے ہو اور میرى پیروى سے دست بردار ہوسکتے ہو''_(1)
یہ جواب قوم نوح(ع) کے مستکبرین کے تین سوالوں میں سے کس کے ساتھ مربوط ہے؟ مفسرین کے درمیان بہت اختلاف ہے لیکن غور وخوض سے واضح ہو جاتا ہے کہ یہ جامع جواب تینوں اعتراضات کا جواب بن سکتا ہے کیونکہ ان کا پہلا اعتراض یہ تھا کہ تم انسان ہو آپ نے فرمایا یہ بجاہے کہ میں تمہارى طرح کا ہى انسان ہوں لیکن اللہ تعالى کى رحمت میرے شامل حال ہوئی ہے اور اس نے مجھے کھلى اورواضح نشانیاں دى ہیں اس بناء پر میرى انسانیت اس عظیم رسالت سے مانع نہیں ہوسکتى اور یہ ضرورى نہیں کہ میں فرشتہ ہوتا _
ان کا دوسرا اعتراض یہ تھا کہ تہارے پیروکار بے فکر اور ظاہر بین افراد ہیں _آپ نے فرمایا تم بے فکر  اور بے سمجھ ہو جو اس واضح حقیقت کا انکار کرتے ہوحالانکہ میرے پاس ایسے دلائل موجود ہیں جو ہر حقیقت کے متلاشى انسان کے لئے کافى ہیں اور اسے قائل کرسکتے ہیں مگر تم جیسے افراد جو غرور ،خود خواہى ،تکبر اور جاہ طلبى کا پردہ اوڑھے ہوئے ہیں ان کى حقیقت بین آنکھ بیکار ہوچکى ہے _
ان کا تیسرا اعتراض یہ تھا کہ وہ کہتے تھے : ہم کوئی برترى اور فضیلت تمہارے لئے اپنى نسبت نہیں پاتے، آپ نے فرمایا: اس سے بالاترکون سى برترى ہوگى کہ خدانے اپنى رحمت میرے شامل حال کى ہے اور واضح مدارک ودلائل میرے اختیار میں دیئے ہیں اس بناء پر ایسى کوئی وجہ نہیں کہ تم مجھے جھوٹا خیال کرو کیونکہ میرى گفتگو کى نشانیاں ظاہر ہیں _
''کیا میں تمہیں اس ظاہر بظاہر بینہ کے قبول کرنے پر مجبور کرسکتا ہوں جبکہ تم خود اس پر آمادہ نہیں ہو اور اسے قبول کرنا بلکہ اس کے بارے میں غوروفکر کرنا بھى پسند نہیں کرتے ہو'' _(1)


(1) سورہ ہو دآیت28
 


امام زادوں کو زائرین کى تعداد سے پہچاناجاتا ہےمیں کسى صاحب ایمان کو نہیں دھتکارتا
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma