مشرکین ،مہاجرین کى تعقیب میں

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
قصص قرآن
اسلام کے پہلے مہاجرینجعفربن ابى طالب مہاجرین کے بہترین خطیب

اس ہجرت کى بنیادبت پرستوں کے لئے سخت تکلیف دہ تھى کیونکہ دہ اچھى طرح سے دیکھ رہے تھے کہ کچھ زیادہ عرصہ نہیں گزرے گا کہ وہ لوگ جو تدریجاً اسلام کو قبول کرچکے ہیں اور حبشہ کى سرزمین امن وامان کى طرف چلے گئے ہیں ، مسلمانوں کى ایک طاقتور جماعت کى صورت اختیار کرلیں گے یہ حیثیت ختم کرنے کے لئے انہوں نے کام کرنا شروع کردیا اس مقصد کے لئے انہوں نے جوانوں میں سے دوہوشیار، فعال، حیلہ باز اور عیار جوانوں یعنى عمروبن عاص اور عمارہ بن ولید کا انتخاب کیا بہت سے ہدیے دے کر ان کو حبشہ کى طرف روانہ کیا گیا ،ان دونوں نے کشتى میں بیٹھ کر شراب پى اور ایک دوسرے سے لڑپڑے لیکن آخرکار وہ اپنى سازش کو روبہ عمل لانے کے لئے سرزمین حبشہ میں داخل ہوگئے _ ابتدائی مراحل طے کرنے کے بعد وہ نجاشى کے دربار میں پہنچ گئے ،دربار میں باریاب ہونے سے پہلے انہوں نے نجاشى کے درباریوں کو بہت قیمتى ہدیے دے کران کو اپنا موافق بنایا تھا اور ان سے اپنى طرفدارى اور تائید کرنے کا وعدہ لے لیا تھا _
'' عمروعاص '' نے اپنى گفتگو شروع کى اور نجاشى سے اس طرح ہمکلام ہوا:
ہم سرداران مکہ کے بھیجے ہوئے ہیں ہمارے درمیان کچھ کم عقل جوانوں نے مخالفت کا علم بلند کیا ہے اور وہ اپنے بزرگوںکے دین سے پھر گئے ہیں،اور ہمارے خدائوں کو برابھلا کہتے ہیں ،انہوں نے فتنہ وفساد برپا کردیا ہے لوگوں میں نفاق کا بیچ بودیا ہے ،آپ کى سرزمین کى آزادى سے انہوں نے غلط فائدہ اٹھایا ہے اور انہوں نے یہاں آکر پناہ لے لى ہے ، ہمیں اس بات کا خوف ہے کہ وہ یہاں بھى خلل اندازى نہ کریں بہتریہ ہے کہ آپ انہیں ہمارے سپرد کردیں تاکہ ہم انہیں اپنى جگہ واپس لے جائیں _
یہ کہہ کر ان لوگوں نے وہ ہدیئےو وہ اپنے ساتھ لائے تھے پیش کیے _
نجاشى نے کہا : جب تک میں اپنى حکومت میں پناہ لینے والوں کے نمائندوں سے نہ مل لوں اس سلسلے میں کوئی بات نہیں کرسکتا اور چونکہ یہ ایک مذہبى بحث ہے لہذا ضرورى ہے کہ تمہارى موجودگى میںمذہبى نمائندوں کوبھى ایک جلسہ میں دعوت دى جائے _
 

 

اسلام کے پہلے مہاجرینجعفربن ابى طالب مہاجرین کے بہترین خطیب
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma