دفاع و امر بالمعرؤف و نھی عن المنکر کے مسائل. 2419_2411

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
توضیح المسائل
میراث کے متفرق مسائل .2410_2406۱۔ بینکی معاملے ، قرض حسنہ (و غیرہ) 2428_

مسئلہ ۲۴۱۱: مسلمانوں کے شہروں یا سرحدوں پر اگر دشمن حملہ کردیں تو تمام مسلمانوں پر واجب ہے کہ جان، مال یا اور جس طریقہ سے ممکن ہو اس کا دفاع کریں اور اس دفاع میں حاکم شرع کی اجازت بھی ضروری نہیں ہے۔ البتہ نظم و ترتیب اور دفاعی پروگرام کے لئے امکانی صورت میں حاکم شرع کی صوا بدید کے مطابق ایک یا کئی آفریر معین کردئیے جائیں جو تجربہ کار اور قابل اعتماد ہوں۔
مسئلہ ۲۴۱۲: اگر مسلمانوں کو خطرہ ہو کہ اجنبی لوگ اسلامی ممالک پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں اور بالواسطہ یا بلا واسطہ اپنے آدمیوں کے ذریعہ اندرونی طرو پر یا بیرونی طور سے اس ارادہ کو عملی جامہ پہنانا چاہتے ہوں تو ہر مکلف پر واجب ہے کہ جس طرح بھے ممکن ہو ان کا مقابلہ کرے اور اسلامی ممالک کا دفاع کرے۔
مسئلہ ۲۴۱۳: اگر اجنبیوں کی سیاسی یا اقتصادی یا تجارتی وسعت پسندی کی وجہ سے یہ خوف ہو کہ یہ لوگ اسلامی ممالک پر تسلط پیدا کرنا چاہتے ہیں تو ہر شخص پر واجب ہے کہ ان کے اثرات و نفوذ کو ختم کرے اور ان کے وسائل و ذرائع کو قطع کردے اسی طرح اگر غیر اسلامی حکومتوں سے سیاسی روابط برقرار رکھنے کا نتیجہ مسلمانوں کی کمزوری یا اجنبیوں کے چنگل میں اسیری ہو یا اقتصادی و تجارتی وابستگی اس کا سبب ہو تو مسلمانوں پر اس کا دفاع واجب ہے۔
مسئلہ ۲۴۱۴: ہر بالغ ، عاقل انسان پر درج ذیل شرائط کے ساتھ امر بالمعروف و نہی عن المنکر واجب ہے۔
۱۔ امر و نہی کرنیوالے کو یہ یقین ہو کہ جس کو امر یا نہی کررہاہے و ہ فعل حرام یا ترک واجب میں مشغول ہے۔
۲۔ یہ احتمال ہو کہ امر و نہی کا اثر بھی ہوگا۔ چاہے وہ اثر فوری ہو یا دیر میں ہو، مکمل اثر ہو یا ناقص ہو، لہذا اگر معلوم ہو کہ کوئی بھی اثر نہ ہوگا تو امر و نہی واجب نہیں ہے۔
۳۔ امر و نہی میں کوئی مفسدہ یا ضرر نہ ہو بنابرایں اگر علم ہو یا خوف ہو کہ امر و نہی سے قابل توجہ مالی یا جانی یا آبروئی ضرر اس کو یا بعض مومنین کو پہونچے گا تو امر و نہی واجب نہیں ہے ۔ لیکن اگر معروف و منکر ایسے امور میں سی ہو کہ شارع مقدس نے اس کو بہت زیادہ اہمیت دی ہو جیسے قرآن و اسلام کے ضروری احکام کی حفاظت تو پھر ضرر کا خیال نہیں کرنا چاہئے۔ بلکہ جان و مال دیگر بھی اس کے لئے حفاظت کے لئے کوشش کرے۔
مسئلہ ۲۴۱۵:۔ اگر اسلام میں کوئی بدعت شروع ہوجائے، جیسے وہ برائیاں جس کو غیر صالح حکومتیں اسلام کے نام سے رواج دیتی ہیں تو تمام مسلمانوں پر خصوصا علمائے کرام پر واجب ہے کہ حق کا اظہار کریں اور باطل کا انکار کریں۔ او اگر علمائے دیں کی خاموشی مقام علم کی توہین یا علمائے اسلام سے بدگمانی کا سبب ہو تو پھر حق کا اظہار جس طرح بھی ممکن ہو واجب ہے چاہے معلوم ہو کہ اس کا کوئی اثر نہیں ہوگا۔
مسئلہ ۲۴۱۶: اگر صحیح احتمال ہوکہ علماء کی خاموشی سے منکر کے معروف اور معروف کے منکر ہوجانے کا اندیشہ ہے تو تمام مسلمانوں پر عموما اور علمائے کرام پر خصوصا حق کا اظہار و اعلام کرنا واجب ہے اور خاموشی جائز نہیں ہے۔
مسئلہ ۲۴۱۷:۔ اگر علمائے اسلام یا دوسروں کی خاموشی ظالم کو تقویت یا تائید کا سبب ہو یا اس کی تمام محرمات پر جرات کا سسب ہو تو حق کا اظہار اور باطل کا انکار واجب ہے چاہے اس کا فوری اثر نہ بھی ہو۔
مسئلہ ۲۴۱۸:۔ اگر بعض مومنین یا علمائے اسلام کے ظالمین کے حکومت میں کسی عہدہ کے قبول کرنے سے مفاسد و منکر ات کی روک تھام ہوسکتی ہو تو واجب ہے کہ اس عہدے کو قبول کرلیں ۔ لیکن اگر اس کے قبول کرنے سے اس سے بڑا مفسدہ ہو مثلا عالم دین کا اس عہدے کا قبول کرنا لوگوں کے عقائد کی کمزوری یا علماء پرسے اعتماد اٹھ جانے کا سبب ہو تو پھر اس عہدے کو قبول کرنا جائز نہیں ہے۔
مسئلہ ۲۴۱۹:۔ امر بالمعروف و نہی از منکر کے مراتب ہیں، بعض صورتوں میں حاکم شرع کے اجازت کی ضرورت ہے۔ بعض صورتوں میں اجازت کی ضرورت نہیں ہے۔ جن صورتوں میں اجازت کی ضرورت نہیں ہے وہ دل و زبان سے امر بالمعروف کرنا اور نصیحت کرنا ہے یا اس کے ساتھ بے رخی و بے اعتنائے برتنا یا اس سے تعلقات توڑلینا ہے اور اگر اس سے بھی فائدہ نہ ہو تو ایسے سخت و سست کلمات کہہ سکتاہے جس میں گناہ نہ ہو یا ایسی صورت اختیار کرنا جس سے گنہگار کو گناہ سے روکاجاسکے یا گناہ کے ذرائع کو اس کے اختیار سے ختم کیاجاسکے۔ لیکن اگر امر بالمعروف و نہی از منکر کے لئے مارنے پیٹنے یا زخمی کرنے، مال تلف کرنے یا اس سے زیادہ کی ضرورت ہو تو پھر کوئی بھی شخص حاکم شرع (قاضی) کی اجازت کے بغیر یہ سب کام انجام نہیں دے سکتا ۔ بلکہ اصل کام مقدار ، اور اس کا طریقہ کار اسلامی حکم کے مطابق حاکم شرع کی اجازت سے معین کئے جائیں۔

میراث کے متفرق مسائل .2410_2406۱۔ بینکی معاملے ، قرض حسنہ (و غیرہ) 2428_
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma