دوسری شرط 749_746

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
توضیح المسائل
پہلی شرط : 745_736تیسری شرط 752_750

مسئلہ ۷۴۶ : بناء بر احتیاط واجب نمازی کا لباس مباح ہو۔ اگر کوئی جان بوجھ کر غصبی لباس میں نماز پڑھے (یہاں تک کہ تاگا یا بٹن غصبی ہو)تو نماز کا اعادہ کرے۔ لیکن اگر نہیں جانتا تھا کہ غصبی ہے اور اس میں نماز پڑھے تو نماز صحیح ہے اسی طرح اگر پہلے جانتا رہا ہو کہ لباس غصبی ہے اور بعد میں بھول کر پڑھ لے تب بھی نماز صحیح ہے لیکن اگر خود غاصب ہو اور بھول کر نماز پڑھ لے تو یہاں پر احتیاط واجب ہے کہ نماز کا اعادہ کرے۔
مسئلہ ۷۴۷ : اگر نماز پڑھنے میں متوجہ ہو کہ اس کا لباس غصبی ہے تو اگر شرمگاہ چھپانے والی کوئی چیز بدن پر ہے تو غصبی لباس کو فورا اتار دے او رنماز پڑھتا رہے اور اگر شرمگاہ چھپانے کے لئے کوئی چیز نہیں ہے تونماز توڑ کر غیر غصبی لباس پہن کر نماز پڑھے۔
مسئلہ ۷۴۸ : اگر کوئی اپنی جان کی حفاظت کیلئے غصبی لباس میں نماز پڑھتا ہے تو نماز صحیح ہے اسی طرح اگر اس لباس کی حفاظت کے لئے کہ مبادا چور یا اس قسم کے لوگ نہ اٹھالیں اس لباس کو پہن کر نماز پڑھتا ہے تو نماز صحیح ہے۔
مسئلہ ۷۴۹ : ان پیسوں سے کہ جس کا خمس یا زکات نہ دی ہو لباس خریدکر اس میں نماز پڑھنے میں تو اشکال ہے اسی طرح اگر لباس قرض لے اور معاملے کے وقت یہ قصد رہا ہو کہ جس رقم کا خمس یا زکات نہیں دی۔ اس سے قرض ادا کروں گا یا قرض بالکل ادا نہیں کروں گا تو اس کی نماز محل اشکال ہے۔

پہلی شرط : 745_736تیسری شرط 752_750
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma