چوتھی شرط : 759_753

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
توضیح المسائل
تیسری شرط 752_750پانچویں شرط : 762_760

مسئلہ۷۵۳۔ نمازی کالباس حرام گوشت حیوان کے اجزاء کانہ ہو، بلکہ اگراس کے بال بھی نمازی کے ہمراہ ہوں گے تو اس میں اشکال ہے۔
مسئلہ۷۵۴۔ اگرکسی حرام گوشت جانورکالعاب دہن، ناک یاکوئی دوسری رطوبت نمازی کے بدن یالباس پرہو (مثلابلی کالعاب دہن) توجب تک نجاست برطرف نه هوگی اس کے ساتھ نماز میں اشکال ہے، لیکن اگرخشک ہوجائے اورعین برطرف ہوجائے تونمازصحیح ہے۔
مسئلہ۷۵۵۔ کسی انسان کابال، پسینہ یالعاب دہن اگرنمازی کے بدن یالباس پرہے تونمازمیں کوئی اشکال نہیں ہے ۔
مسئلہ ۷۵۶ : نمازی کے ساتھ اگر موم یا مروارید ہو تو اس کی نماز میں کوئی اشکال نہیں ہے لیکن سیپ کے بٹن میں نماز محل اشکال ہے کیوں کہ وہ حیوان حرام گوشت سے بنایا جاتا ہے۔
مسئلہ۷۵۷۔ اگرشک ہوکہ یہ لباس حرام گوشت حیوان کے بال یا اون کاہے یاحلال گوشت حیوان کاتواس میں نمازصحیح ہے چاہے وہ ملک کے اندر بنایاگیاہو یا باہر۔
مسئلہ۷۵۸۔ آج کل جومصنوعی کھال پلاسٹک کے مادے سے بنائی جاتی ہے یااسی طرح کی کسی دوسری چیزسے تواس میں نمازپڑھی جاسکتی ہے اوراگرشک ہوکہ یہ مصنوعی کھال ہے یاواقعی اوروہ بھی حرام گوشت جانورکی ہے یامردہ کی تواس میں بھی ا شکال نہیں ہے ۔
مسئلہ۷۵۹۔ بناء بر احتیاط واجب خز و سنجاب کی کھال میں نمازپڑھنے سے اجتناب کرے۔

تیسری شرط 752_750پانچویں شرط : 762_760
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma