احکام زن مستحاضه 425-405

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
توضیح المسائل
غسل استحاضہ 405-402احکام حیض 456-426

مسئلہ ۴۰۵ : استحاضہ قلیلہ میں احتیاط واجب کی بناء بر عورت کو ہر نماز کے لئے ایک وضو کرنا چاہئے اور واجب ہے کہ خون کو دوسری جگہوں تک سرایت کرنے سے روکے۔ لیکن روئی اور رومال کا بدلنا واجب نہیں ہے بلکہ احتیاط ہے کہ بدل لے اور استحاضہ کثیرہ میں تین غسل کرنا واجب ہے ایک نماز صبح کے لئے، ایک نماز ظہر و عصر کے لئے اور ایک نماز مغرب و عشاء کے لئے اور ان نمازوں کو (یعنی ظہر و عصر او رمغرب و عشاء کو ملا کر پڑھے او راحتیاط مستحب یہ ہے کہ اس کے علاوہ ہر نماز کے لئے وضو (بھی) کرے۔چاہے غسل سے پہلے یاغسل کے بعد۔
مسئلہ ۴۰۶ : اگر نماز کا وقت داخل ہونے سے پہلے وضو یا غسل کرلیا ہو تو نماز کے وقت بناء براحتیاط واجب اس کااعادہ کرنا چاہئے۔
مسئلہ ۴۰۷ : اگر استحاضہ قلیلہ والی عورت نماز صبح کے کثیرہ ہوجائے تو نماز ظہر وعصر کے لئے ایک غسل کرے اور اگر نماز ظہر وعصر کے بعد کثیرہ ہوجائے تو مغرب و عشاء کے لئے ایک غسل کرنا چاہئے۔
مسئلہ ۴۰۸ : جہاںعورت کے لئے غسل کرنا واجب ہے اگر مسلسل غسل کرنا اس کے لئے نقصان دہ ہو یازیادہ مشقت کا سبب ہو تو اس کے بدلے تیمم کرسکتی ہے۔
مسئلہ ۴۰۹ : استحاضہ کثیرہ یاقلیلہ میں اگر اذان صبح سے پہلے نماز شب کے لئے غسل کرے یا وضو کرے اور نماز شب پڑھے تو احتیاط واجب یہ ہے کہ صبح داخل ہونے کے بعد دوبارہ غسل او ر وضو کرے۔
مسئلہ ۴۱۰ : اگر مستحاضہ قلیلہ ظہر وعصر یا مغرب و عشاء کو الگ الگ پڑھے تو ہر نماز کے لئے الگ وضو کرے اسی طرح مستحب نمازوں کے لئے الگ وضو کرے البتہ پوری نماز شب کے لئے ایک وضو یاایک غسل کافی ہے اورنماز احتیاط و بھولے ہوئے سجدہ یا بھولے ہوئے تشہد یا سجدہ کے لئے وضو یا غسل کی ضرورت نہیں ہے بشرطیکہ ان چیزوں کو نماز کے بعد بلافاصلہ بجالائے۔
مسئلہ ۴۱۱ : مستحاضہ عورت کو خون رک جانے کے بعد صرف پہلی نماز کے لئے استحاضہ والے کام انجام دیناچاہئے۔
مسئلہ ۴۱۲ : اگر یہ معلوم نہ ہو کہ اس کا استحاضہ قلیلہ ہے یا کثیرہ تو احتیاط واجب کی بناء پر نماز سے پہلے اچھی طرح سے دیکھ لے اور اگر اپنی جانچ نہیں کرسکتی تو احتیاط واجب یہ ہے کہ استحاضہ کثیرہ کے اعمال بھی بجالائے اور استحاضہ قلیلہ کے بھی اور اگر اس کو اپنی پہلے کی حالت معلوم ہو کہ کثیرہ تھی یا قلیلہ تو اسی کے مطابق عمل کر سکتی ہے۔
مسئلہ ۴۱۳ : اگر مستحاضہ نماز کے بعد اپنی جانچ کرے اور خون نہ دیکھے تو اپنے اسی وضو کے ساتھ دوسری نماز پڑھ سکتی ہے چاہے کچھ دیر بعد اس کو دوبارہ خون آجائے۔
مسئلہ ۴۱۴ : اگر مستحاضہ کو معلوم ہے کہ نماز کا وقت گزرنے سے پہلے وہ پوری طرح پاک ہوجائے گی یا جتنی دیر نماز پڑھے گی خون رکا رہے گا تو بناء براحتیاط واجب صبر کرے اور جب پاک ہوجائے تو غسل یا وضو کرکے نماز پڑھے۔
مسئلہ ۴۱۵ : مستحاضہ کو غسل یاوضو کے بعد فورا نماز میں مشغول ہوجانا چاہئے البتہ اذان و اقامت کہنے سے نماز سے پہلے کی دعاؤں کو پڑھنے، بلکہ معمول کے مطابق جماعت کے انتظار میں کوئی حرج نہیں ہے اور خود نماز میں بھی مستحبات کو مثلا قنوت وغیرہ کو پڑھ سکتی ہے۔
مسئلہ ۴۱۶ : اگر خون بہہ کر باہر آگیا ہو اور اس کے لئے ضرر نہ ہو تو غسل سے پہلے او رغسل کے بعد روئی وغیرہ کے ذریعہ خون کو باہر آنے سے روکے۔ لیکن اگر اس کام میں بہت زیادہ مشقت ہو تو لازم نہیں ہے۔
مسئلہ ۴۱۷ : اگر غسل کے وقت خون بند نہ ہو تو غسل کے لئے کوئی ضرر نہیں ہے خواہ ترتیبی ہو یا ارتماسی۔
مسئلہ ۴۱۸ : مستحاضہ کو ماہ رمضان کا روزہ رکھنا چاہئے اور روزہ اس وقت صحیح ہوگا جب وہ اس رات کی نماز مغرب و عشاء کے لئے غسل کرے جس کی صبح کو روزہ رکھنا چاہتی ہے اور جس دن روزہ رکھے۔ بناء براحتیاط واجب اس دن کے غسلوں کو بھی بجالائے۔
مسئلہ ۴۱۹ : اگر روزہ دار عورت نماز ظہر و عصر کے بعدمستحاضہ ہوجائے تو اس دن کے روزہ کے لئے غسل کی ضرورت نہیں ہے۔
مسئلہ ۴۲۰ : اگر نماز کے درمیان مستحاضہ قلیلہ، کثیرہ ہوجائے تو نماز کو توڑ کر غسل کرے اور پھر سے نماز پڑھے اور اگر غسل کے لئے وقت نہیں ہے تو تیمم کرے اور اگر تیمم کے لئے بھی وقت نہیں ہے تو اس نماز کو تمام کرے اور بناء بر احتیاط واجب قضا کرے۔
مسئلہ ۴۲۱ : اگر مستحاضہ کثیرہ، قلیلہ ہوجائے تو پہلی نماز کے لئے غسل کرے او ربعد کی نمازوں کے لئے وضو کرے۔
مسئلہ ۴۲۲ : مستحاضہ کثیرہ اگر اپنے روزانہ کے غسل بجالائے تو دوسرے کے لئے مثلا طواف، قضاء نماز، نماز آیات، نماز شب کے لئے اس پر دوسرا غسل واجب نہیں ہے صرف وضو کرلینا کافی ہے۔
مسئلہ ۴۲۳ : مستحاضہ قضا نمازیں بھی پڑھ سکتی ہے لیکن ہر نماز کے لئے بناء براحتیاط واجب وضو کرنا ہوگا۔ البتہ روزانہ کے نوافل پڑھنے کے لئے وہی نماز واجب والا وضو کافی ہے۔ اسی طرح پوری نماز شب کے لئے ایک وضو کافی ہے۔بشرطیکہ نماز شب کو پے در پے بجالائے۔
مسئلہ ۴۲۴ : عورت کے رحم سے جو خون بھی نکلے اگر اس میں حیض و نفاس کی علامات نہ ہوں اوروہ خون بکارت یازخم، یا جراحت کا بھی نہ ہو تو وہ خون استحاضہ ہے۔
مسئلہ۴۲۵ : اگر شک ہو کہ خون زخم کا ہے کہ نہیں اور اس کی ظاہری حالت صحیح ہے تو خون استحاضہ شمار ہوگا۔ لیکن اگر اس کی حالت مشکوک ہے کہ خون زخم کا ہے یا کسی اور چیزکا تو پھر اس پر استحاضہ کے احکام لاگو نہ ہوںگے۔

غسل استحاضہ 405-402احکام حیض 456-426
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma