نماز آیات. 1298_1287

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
توضیح المسائل
جماعت میں مکروہ امور. 1286 نماز آیات کا طریقہ. 1305_1299

مسئلہ ۱۲۸۷ : چار صورتوں میں نماز آیات و اجب ہوتی ہے ۔
۱۔ ۲ : چاند گہن اور سورج گہن کے وقت چاہے تھوڑا سا گہن لگا ہو اور کوئی ڈرے یا نہ ڈرے۔
۳ ۔ زلزلہ چاہے کوئی ڈرے یا نہ ڈرے۔
۴۔ بجلی، سرخ و سیاہی آندھی اور ہر آسمانی خوفناک چیز بشرطیکہ اکثر لوگ اس سے خوفزدہ ہوں۔ بلکہ اگر زمینی حادثہ ہو اور اکثر لوگوں کے خوفزدہ ہونے کا سبب ہو تب بھی احتیاط واجب ہے کہ نماز آیات پڑھے۔
مسئلہ ۱۲۸۸ : جن چیزوں کی وجہ سے نماز آیات واجب ہوتی ہے اگر ان کا کئی مرتبہ اتفاق ہوجائے تو ہر ایک کے لئے نماز آیات واجب ہے مثلا کئی مرتبہ زلزلہ آجائے یا سورج گرہن و زلزلہ آجائے لیکن اگر نماز آیات پڑھتے ہوئے یہ چیزیں واقع ہوں تو صرف وہی ایک نماز کافی ہے۔
مسئلہ ۱۲۸۹ : یہ ضروری نہیں ہے کہ نماز میںیہ بھی معین کرے کہ کس چیز کے لئے نماز آیات پڑھ رہا ہے بلکہ صرف یہ نیت کرلینا کافی ہے کہ مجھ پر جو واجب ہے اس کو ادا کررہا ہوں۔
مسئلہ ۱۲۹۰ : جہاں یہ امور واقع ہوں انہیں لوگوں پر نماز آیات واجب ہے اکر زلزلہ کسی شہر میں نہ آیا ہو تو وہاں نماز آیات واجب نہیں ہے ۔
مسئلہ ۱۲۹۱ : جب سے گہن لگناشروع ہو اسی وقت سے نماز واجب ہوتی ہے اور جب تک مکمل طور سے گرہن چھوٹ نہ جائے اس وقت تک واجب ہے۔ لیکن مستحب ہے کہ گہن جب سے چھٹنے لگے اس سے پہلے نماز پڑھ لے۔
مسئلہ ۱۲۹۲ : زلزلہ اور بجلی گرنے جیسی علامتوں میں فورا نماز آیات شروع کردینی چاہئے اور اگر نہیں پڑھی تو گناہ گار ہے اور احتیاط مستحب ہے کہ آخری عمر تک جب بھی ممکن ہو پڑھے۔
مسئلہ ۱۲۹۳ : اگر وقت گزرنے کے بعد معلوم ہو کہ پورا گہن لگا تھا تونماز آیات کی قضا واجب ہے لیکن اگر پورا لگا نہ ہو تو قضا واجب نہیں ہے۔
مسئلہ ۱۲۹۴ : اگر کوئی خبر دے کہ گہن لگا ہے لیکن سننے والے کو یقین نہ آئے اور نماز نہ پڑھے۔ اور بعد میں معلوم ہو کہ خبر دینے والے نے صحیح خبر دی تھی تو اگر گہن پورا لگا ہوا تھا تو نماز آیات پڑھے ورنہ واجب نہیں ہے۔
مسئلہ ۱۲۹۵ : منجمین یالوگ اس قسم کے امور کی خبر دیتے ہیں اگر ان کے کہنے سے اطمینان پیدا ہوجائے کہ گہن لگا ہے تو نماز آیات پرھے اسی طرح اگر لوگ یہ کہیں کہ فلاں وقت گہن لگا گا اوراتنی دیر تک رہے گا اور ان کے کہنے سے اطمینان پیدا ہوجائے تو وقت کی رعایت کرنی چاہئے۔
مسئلہ ۱۲۹۶ : اگر نماز یومیہ کے وقت پر نماز آیات واجب ہوجائے اور دونوں کے لئے کافی وقت ہو تو جس کو چاہے پہلے پڑھے اور اگر صرف ایک کا وقت تنگ ہو تو پہلے اسی کو پڑھے۔ اور اگر دونوں کا وقت تنگ ہو تو پہلے نماز پنجگانہ پڑھے۔
مسئلہ ۱۲۹۷ : اگر نماز یومیہ پڑھتے وقت معلوم ہو کہ نماز آیات کا وقت تنگ ہے اور نماز یومیہ کا بھی وقت تنگ ہو تو نماز یومیہ کو پڑھ کر نماز آیات پڑھے اور اگر نماز یومیہ کا وقت تنگ نہ ہو تو اس کوتوڑ کر نماز آیات پڑھ پھر یومیہ پڑھے اور اگر نماز آیات پڑھتے وقت پتہ چلے کہ یومیہ کا وقت تنگ ہے تو نماز آیات کو توڑ کر نماز یومیہ پڑھے اس کے بعد کوئی ایسا کام کئے بغیر جس سے نماز ٹوٹ جاتی ہو فورا جہاں سے نماز آیات توڑی تھی وہاں سے شروع کردے۔
مسئلہ ۱۲۹۸ : حالت حیض یا نفاس میں اگر گہن لگ جائے اور گہن کے ختم ہونے تک عورت حیض یا نفاس سے پاک نہ ہو تو اس پر نہ نماز آیات واجب ہے اور نہ اس کی قضا واجب ہے۔

جماعت میں مکروہ امور. 1286 نماز آیات کا طریقہ. 1305_1299
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma