شادی کے مختلف مسائل. 2107_2098

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
توضیح المسائل
نگاہ کرنے کے احکام. 2093_2080 دودھ پلانے کے احکام. 2115_2109

مسئلہ ۲۰۹۴: اگر عقد میں شرط ہو کہ عورت کنواری ہو اور بعد میں پتہ چلے کہ کنواری نہیں تھی تو مرد عقد کو توڑ سکتاہے۔
مسئلہ ۲۰۹۵: احتیاط واجب ہے نا محرم مرد عورت ایسی تنہائی کی جگہ پر جہاں کوئی نہ ہو اور کسی کے وہاں آنے کی امید بھی نہ ہو نہ رہیں۔ بلکہ اگر وہاں نماز پڑھیں تب بھی اشکال ہے۔
مسئلہ ۲۰۹۶: شوہر کا ارادہ چاہے شروع سے یہی ہو کہ مہر نہ دوں گا پھر بھی عقد صحیح ہے لیکن مہر دینا اس پر بہرحال واجب ہے۔
مسئلہ ۲۰۹۷: مسلمان زیادہ مسلمان اگر مرتد ہوجائے۔ یعنی خدا یا رسول کا منکر ہوجائے یا اسلام کے کسی مسلم حکم کا مثلا نماز و روزہ کے وجوب کا منکر ہوجائے اور یہ انکار اسطرح ہو کہ اس کا نتیجہ خدا و ر سول کے انکار کی طرف پٹتاہو تو اس کا عقد باطل ہوجاتاہے۔ اور اس کی بیوی پر واجب ہے کہ اس سے کنارہ کشی کرے اور وفات کی عدت رکھے۔ عدہ کے بعد دوسری شادی کرسکتی ہے اور اگر عورت یائسہ ہو یا اس سے ہم بستری نہ بہوئی تو پھر عدت کی ضرورت نہیں ہے۔
مسئلہ ۲۰۹۸: اگر عورت عقد میں شرط کرے کہ اس کا شوہر فلاں شہر سے اسکو باہر نہ لیجائے گا تو مرد اس کو اس شہر سے باہر اس کی مرضی کے بغیر نہیں لے جاسکتا۔
مسئلہ ۲۰۹۹ اگر کوئی اپنے لڑکے کی شادی کسی لڑکی سے کردے تو خود لڑکی کی ماں سے شادی کرسکتاہے اسی طرح اگر پہلے لڑکی کی ماں سے شادی کرچکاہو تو اس لڑکی کی شادی اپنے لڑکے سے کرسکتاہے
مسئلہ۲۱۰۰: زنا سے حاملہ ہونے والی عورت بھی حمل گرانمیں سکتی اور پیدا ہونے والا بچہ اس کا بچہ ہوگا صرف اس کی میراث نہیں پائے گا۔
مسئلہ ۲۱۰۱: بیوہ عورت جو عدت میں نہ ہو اگر کوئی اس سے زنا کرے تو بعد میں اس سے شادی بھی کرسکتاہے اور اگر دونوں سے کوئی بچہ پیدا ہوجائے اور معلوم نہ ہو کہ حلال نطفہ سے ہے تو وہ حلال زادہ ہے۔
مسئلہ ۲۱۰۲ اگر عورت کہتی ہے میرا شوہر نہیں ہے تو اس کی بات مانی جاسکتی ہے بشرطیکہ بدنام نہ ہو۔ لیکن اگر کہتی ہے کہ میں یائسہ ہوں تو اس کی بات ماننے میں اشکال ہے۔
مسئلہ ۲۱۰۳: شادی کرنے کے بعد اگر کوئی کہے کہ یہ عورت تو شوہر دار تھی اور عورت کہتی ہو کہ ایسا نہیں ہے اور شرعا اس کے لئے شوہر ثابت بھی نہ ہو ہوسکے تو عورت کی بات مان لینی چاہئے۔ البتہ اگر کوئی قابل اعتماد شخص تصدیق کردے کہ یہ شوہر رکھتی تھی تو احتیاط واجب ہے کہ اس کو طلاق دیدے
مسئلہ ۲۱۰۴: بالغ لڑکی کی شادی کرنے میں عجلت سے کام لینا چاہئیے اور اور یہ مستحب ہے اسی طرح جن لڑکوں کو شادی کی ضرورت ہو ان کی شادی میں تعجیل کرنی چاہئے۔
مسئلہ ۲۱۰۵: زنا سے پیدا ہونے والا شخص اگر کسی عورت سے شادی کرے اور اس سے بچہ پیدا ہو تو وہ بچہ حلال زادہ ہے۔
مسئلہ ۲۱۰۶: ماہ رمضان کے دنوں میں حیض کی حالت میں اگر شوہر جماع کرے تو گنہگار ہے لیکن اس سے جو بچہ ہوگا وہ حلال زادہ ہوگا۔
مسئلہ ۲۱۰۷: اگر عورت کو یقین ہوجائے کہ اس کا شوہر سفر میں مرگیا ہے اور وہ وفات کی عدت رکھے اس کے بعد دوسری شادی بھی کرے ۔ لیکن بعد میں اس کا پہلا شوہر سفر سے واپس آجائے تو وہ عورت دوسرے شوہر سے علیحدگی اختیار کرلے اور پہلے شوہر کے لئے حلال ہے۔ لیکن اگر دوسرے شوہر نے اس سے مجامعت بھی کرلی ہو تو پھر عورت پہلے عدت رکھے (اس کے بعد پہلے شوہر کی پاس جائے۔) اور احتیاط واجب ہے کہ دوسرا شوہر طے شدہ مہر بھی ادا کرے اور اگر مہر المثل زیادہ ہو تو مہر مثل ہی ادا کرے۔

نگاہ کرنے کے احکام. 2093_2080 دودھ پلانے کے احکام. 2115_2109
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma