۲۔ تکبیرةالاحرام :878_871

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
توضیح المسائل
۱۔ نیت.870 _865 ۳۔ قیام : 895_879

مسئلہ ۸۷۱ : نماز کا پہلا جزء اللہ اکبر ہے اسی کو تکبیرة الاحرام کہتے ہیں۔ اس کا نہ کہنا نماز کوباطل کردیتا ہے خواہ عمدا ہو یا سہوا اور اس کا اضافہ کرنا مثلا ایک کے بجائے دو مرتبہ اللہ اکبر کہنا اگر جان بوجھ کر ہے تو اس سے بھی نماز باطل ہو جاتی ہے۔
مسئلہ ۸۷۲ : اللہ اکبر کو بھی نماز کے دوسرے اذکار مثلا حمد و سورہ کی طرح صحیح عربی میں کہنا چاہئے۔ غلط عربی یااس کا ترجمہ کافی نہیں ہے۔
مسئلہ۸۷۳ : تکبیرةالاحرام کہتے وقت بدن آرام کے ساتھ ہواوراگرحالت حرکت میں عمداتکبیرةالاحرام کہی تونمازباطل ہے اوراگرسہواایساکرے تواحتیاط واجب ہے کہ کوئی ایساکام کرے جس سے نمازباطل ہوجائے (مثلاپشت بہ قبلہ ہوجائے) پھردوبارہ تکبیرکہے۔
مسئلہ۸۷۴۔ تکبیرةالاحرام ،حمدسورہ اورنمازکے دوسرے اذکارکواس طرح اداکرے کہ اگرکوئی رکاوٹ نہ ہوتوکم سے کم خودسن لے۔
مسئلہ۸۷۵۔ جولوگ کسی بیماری یاگونگے پن کی وجہ سے”اللہ اکبر“ کوصحیح طریقہ سے ادانہیں کرسکتے جتنابھی اداکرسکتے ہوں اداکریں اوراگربالکل ادانہیں کرسکتے تواشارہ سے کہیں اورزبان سے اداکریں جوگونگوں اوربہروں میں رائج ہے اوردل میں بھی گزاریں۔
مسئلہ۸۷۶۔ تکبیرةالاحرام کے بعد اس دعا کا پڑھنامستحب ہے :
یامحسن قداتاک المسئی وقدامرت المحسن ان یتجاوزعن المسئی انت المحسن واناالمسئی بحق محمدوآل محمدصل علی محمدوآل محمدوتجاوزعن قبیح ماتعلم منی۔
ترجمہ : اے احسان کرنے والے اللہ!تیری بارگاہ میں گنہگارآیاہے تونے نیکوکاروں کوحکم دیاہے کہ گنہگاروں کومعاف کردیاکریں تونیکوکارہے میں گنہگارہوں، محمدوآل محمدکے طفیل میں ان پررحمت نازل فرمااورمیری جن برائیوں سے توواقف ہے ان کومعاف فرمادے
مسئلہ۸۷۷۔ تکبیرةالاحرام کہتے وقت اوردیگرتکبیروں کواداکرتے ہوئے ہاتھوں کوکانوں تک اٹھانامستحب ہے ۔
مسئلہ۸۷۸۔ اگرشک ہوکہ تکبیرةالاحرام کہی ہے کہ نہیں تو اگرحمدکے پڑھنے میں مشغول ہوگیاہے تب تواپنے شک کااعتنانہ کرے اوراگرابھی حمدشروع نہیں کی توضروری ہے کہ تکبیرةالاحرام کہہ لے۔ اگرتکبیرةالاحرام کہه لی هو مگر شک کرے کہ صحیح کہی ہے کہ نہیں تواگرتکبیرةکہنے کے بعدشک ہواہے توپروہ نہ کرے۔

۱۔ نیت.870 _865 ۳۔ قیام : 895_879
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma