۹۔ قے کرنا. 1397 _1389

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
توضیح المسائل
ہوگا۔ ۸۔ بہنے والی چیزوں سے اینمالینا.1388 جو چیزیں روزہ دار کیلئے مکروہ ہیں. 1398

مسئلہ ۱۳۸۹: جان بوجھ کر قے کرنے سے روزہ باطل ہوجاتا ہے چاہے قے زہر سے نجات حاصل کرنے کے لئے اور بیماری سے علاج و غیرہ کے لئے ہو۔ البتہ بے اختیاری طور سے یا بھول کر قے کردینے سے روزہ باطل نہیں ہوتا۔
مسئلہ ۱۳۹۰: اگر رات میں ایسی چیز کھائے جس کے بارے میں معلوم ہو کہ دن میں بی اختیار قے ہوجائے گی تو اس سے روزہ باطل نہیں ہوتا۔ لیکن احتیاط مستحب ہے کہ ایسا کام نہ کرے اور اگر کرے تو پھر روزے کی قضا بھی کرے۔
مسئلہ ۱۳۹۱: زبر دستی قے روکنے کی کوشش کرنا روزہ دار پر واجب نہیں ہے البتہ اگر مضر اور تکلیف کا باعث نہ ہو توروک لے۔
مسئلہ ۱۳۹۲: اگر غذا کا کوئی چھوٹا ساٹکڑا یا مکھی و غیرہ بے اختیار روزہ دار کے گلے میں اتنی اندر چلی جائے کہ اس کا باہر نہ نکالا جاسکے تو اس کا روزہ صحیح ہے اور اگر باہر نکال سکتاہے تو نکال دے کیوں کہ باہر نکالنا روزے کو کوئی نقصان نہیں پہو نچاتا بلکہ اگر اس صورت میں نگل لے تو روزہ باطل ہوگا۔
مسئلہ ۱۳۹۳: اگر یقین ہوکہ ڈکار لینے سے کوئی چیز گلے سے باہرآجائے گی جس کو قے کرنا کہاجاتا ہے تو جان بوجھ کرڈکار نہ لے ہاں اگر یقین نہ ہو تو کوئی حرج نہیں ہے اور اگر ڈکار لینے سے بے اختیاری طور پر کوئی چیز گلے یا منہ میں آجائے تو اس کو باہر تھوک دے اور اگر جان بوجھ کر نگل لے تو روزہ باطل ہوجائے گا۔ البتہ اگر غیر اختیاری طور سے پیٹ میں چلی جائے تو کوئی اشکال نہیں ہے۔
مسئلہ ۱۳۹۴: جن نو چیزوں کا پہلے تذکرہ کیاگیا ہے اگر بھولے سے یا غیر اختیاری طور سے بجالا ئے تو روزہ صحیح ہے۔ صرف مجنب اگر سوجائے اور اذان صبح تک غسل نہ کرے تو قبلاْ بیان کی جاتے والی تفصیل کے مطابق اس کے روزہ میں اشکال ہے۔
مسئلہ ۱۳۹۵: اگر روزہ دار روزے کو باطل کردینے والی چیزوں میں سے کسی چیز کا بھولے سے ارتکاب کرلے اور پھر اس خیال سے کہ اس کا روزہ تو باطل ہو ہی گیا انھیں مبطلات میں سے عمدا کسی ایک کا استعمال کرلے تو اس کا روزہ باطل نہ ہوگا۔ البتہ احتیاط مستحب ہے کہ اس روزے کی قضا کرے۔
مسئلہ ۱۳۹۶: اگر روزہ دار کے گلے میں کسی چیز کوز بر دستی ڈال دیں یا اس کے سرکو پانی میں ڈبودیں تو روزہ باطل نہ ہوگا۔ لیکن اگر اس کو مجبور کیاجائے کہ خود کچھ کھائے مثلا اس سے کہاجائے اگر تم نے نہ کھا یا تو جانی یا مالی نقصان تم کو پہونچے گا اور وہ نقصان سے بچنے کے لئے گھالے تو روزہ باطل ہوجائے گا۔
مسئلہ ۱۳۹۷: احتیاط واجب ہے کہ روزہ دار ایسی جگہ نہ جائے جہاں معلوم ہو کہ اس کے گلے میں کچھ ڈال دیں گے یا اس کو کھانے پر مجبور کریں گے۔ لیکن اگر جانے کا ارادہ کرے مگر نہ جائے یا جائے مگر وہ کچھ کھانے کونہ دین تو روزہ صحیح ہے۔

ہوگا۔ ۸۔ بہنے والی چیزوں سے اینمالینا.1388 جو چیزیں روزہ دار کیلئے مکروہ ہیں. 1398
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma