امام جماعت کے شرائط. 1272_1267

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
توضیح المسائل
جماعت کے احکام. 1266_1246 احکام جماعت. 1284_1273

مسئلہ ۱۲۶۷ : امام جماعت کے لئے بالغ، عاقل، عادل، حلال زادہ، شیعہ اثناعشری، اور صحیح قرائت والا ہونا ضروری ہے اور اگر ماموم مرد ہو تو امام کا مرد ہونا ضروری ہے البتہ عورت عورت کی امامت کرسکتی ہے۔ اور ہرانسان کو خواہ وہ مسلمان ہو یا غیر مسلمان حلال زادہ ماننا چاہئے جب تک اس کے خلاف ثابت نہ ہوجائے۔
مسئلہ ۱۲۶۸ : ایک باطنی خدا ترسی کی حالت کا نام ”عدالت“ ہے جو انسان کو گناہ کبیرہ کے ارتکاب سے روکتی ہے اور گناہ صغیرہ کے تکرار سے روکتی ہے ۔ اگر کسی کے ساتھ زندگی بسر کرے اور اس سے گناہ نہ دیکھے تو اتنی سی بات اس کی عدالت کے لئے کافی ہے اسی کو ”حسن ظاہر“ کہتے ہیں جو باطنی ملکہ کی نشاندہی کرتاہے۔
مسئلہ ۱۲۶۹ : جوشخص پہلے عادل رہا ہو اگر اس کے بارے میں شک ہوجائے کہ اب عادل ہے کہ نہیں تو اس کو عادل ماننا چاہئے البتہ اگر اس کے خلاف یقین ہوجائے تو بات دوسری ہے۔
مسئلہ ۱۲۷۰ : کھڑے ہو کر نماز پڑھنے والا، بیٹھ کر نماز پڑھنے والے کی اقتدا نہیں کرسکتا اور بیٹھ کر نماز پڑھنے والا، لیٹ کر نماز پڑھنے والے کی اقتدا نہیں کرسکتا۔
مسئلہ ۱۲۷۱ : اگر امام تیمم یا وضوئے جبیرہ کے ساتھ نماز پڑھ رہا ہو تو اس کی اقتدا کی جاسکتی ہے۔ لیکن اگر کسی عذر کی بنا پر مجبورا نجس لباس میں نماز پڑھ رہا ہو تو بنا برا حتیاط واجب اس کی اقتدا نہیں کی جاسکتی۔ اسی طرح جو شخص پیشاب یا پاخانہ کے روکنے پر قادر نہیں ہے اس کی بھی اقتدا نہیں کی جاسکتی اور نہ مستحاضہ کی اقتدا ہوسکتی ہے قاعدہ کلیہ یہ ہے کہ جو شخص کسی عذر کی وجہ سے ناقص نماز پڑھ رہا ہو اسے دوسروں کے لئے امام جماعت ہونے کا حق نہیںہے ناقص نماز پڑھ رہا ہو اسے دوسروں کے لئے امام جماعت ہونے کا حق نہیں ہے (بنا برا حتیاط واجب)صرف تیمم یا وضو جبیرہ والا امامت کرسکتا ہے۔
مسئلہ ۱۲۷۲ : جذام یا برص کی بیماری والا آدمی بنا برا حتیاط امام جماعت نہیں ہوسکتا یہاں تک کہ اپنے جیسے لوگوں کے لئے بھی نہیں ہوسکتا۔

جماعت کے احکام. 1266_1246 احکام جماعت. 1284_1273
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma