اوقات نماز کے احکام 695_682

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
توضیح المسائل
نماز صبح کا وقت 681 نمازوں کی ترتیب 696_699

مسئلہ ۶۸۲ : انسان اس وقت نماز پڑھ سکتا ہے جب وقت کے داخل ہونے کا یقین ہوجائے یا کم از کم ایک عادل شخص وقت کے داخل ہونے کی خبر دے۔ وقت شناس و مورد اطمینان شخص کی اذان بھی کافی ہے۔ اگر دوسرے طریقوں سے وقت داخل ہونے کا یقین پیدا کرے تب بھی کافی ہے۔ چاہے صحیح وقت دینے والی گھڑی یاکسی اور چیز سے۔
مسئلہ ۶۸۳ : جو لوگ آسمان میں کسی رکاوٹ کی وجہ سے۔ مثلا بادل اور غبار۔ یا زندان (قید خانہ) میںگرفتاری کی وجہ سے یا اندھے ہونے کی وجہ سے وقت کے داخل ہونے کا یقین حاصل نہیں کرسکتے اگر ان کو گمان قوی پیدا ہوجائے تو نماز پڑھ سکتے ہیں۔
مسئلہ ۶۸۴ : اگر اوپر بیان کئے گئے قواعد کی بناء پر نماز شروع کردے اور اثنائے نماز میں معلوم ہو جائے کہ ابھی نماز کا وقت نہیں آیا تو اس کی نماز باطل ہے۔ اسی طرح اگر نماز پڑھ لینے کے بعد معلوم ہوکہ پوری نماز وقت سے پہلے پڑھ لی ہے تو نماز کا اعادہ کرے۔ لیکن اگر نماز ہی میں معلوم ہوجائے یا نماز کے بعد پتہ چلے کہ وقت داخل ہوگیا تھا تو نماز صحیح ہے۔
مسئلہ ۶۸۵ : اگر انسان وقت کے داخل ہونے سے باخبر ہوئے بغیر غفلت یا فراموشی سے نماز پڑھ لے اور اس کی پوری نماز وقت کے اندر ہوئی ہو تو اس کی نماز صحیح ہے لیکن اگر پوری نماز یا اس کاکچھ حصہ وقت سے پہلے واقع ہوا ہو تو اس کی نماز باطل ہے۔
مسئلہ ۶۸۶ : اگر نماز کے بعد شک ہو کہ نماز کو وقت میں پڑھا یانہیں تو اس کی نماز صحیح ہے بشرطیکہ نماز شروع کرتے ہوئے وقت سے غافل نہ ر ہا ہو۔ لیکن اگر نماز پڑھتے میں شک ہو تو اس کی نماز باطل ہے۔ وقت داخل ہونے کے بعد دوبارہ پڑھنی چاہئے۔
مسئلہ ۶۸۷ : تنگی وقت میں اگر مستحبات کی ادائیگی سبب بنے کہ کچھ واجبات وقت کے بعد واقع ہوں تو ان مستحبات کو چھوڑ دینا چاہئے۔ جیسے قنوت اور اقامت وغیرہ۔
مسئلہ ۶۸۸ : اگر ایک رکعت نماز کا وقت ہو توپوری نماز ادا کی نیت سے پڑھے لیکن نماز کو ا س حد تک موخر کرنا حرام ہے۔ اس لئے اگر مغرب تک پانچ رکعت کا وقت ہو تو ظہرین کی نماز کو ادا کی نیت سے پڑھے۔ یہی صورت دیگر نمازوں کی ہے۔
مسئلہ ۶۸۹ : مستحبات موکدہ میں سے ایک یہ بھی ہے کہ نماز کو اول وقت فضیلت میں پرھے۔ روایات میں اس کی بہت تاکید کی گئی ہے اور جتنا اول وقت فضیلت سے نزدیک ہو بہتر ہے۔
مسئلہ ۶۹۰ : جو لوگ عذر رکھتے ہوںاور یقین ہے کہ آخر وقت تک عذر برطرف ہوجائے گا ان کے لئے واجب ہے کہ صبر کریں (اول وقت نہ پڑھیں) اور اگر یقین ہو کہ عذر باقی رہے گا تو صبر کرنا واجب نہیں اور اگر احتمال ہو کہ عذر آخر وقت تک برطرف ہوجائے گا تو احتیاط واجب ہے کہ صبر کریں البتہ تیمم کی جگہ پر ایسی صورت حال میں اول وقت میں نماز پڑھ سکتے ہیں۔
مسئلہ ۶۹۱ : جس کو شکیات و سہویات نماز معلوم نہ ہوں اور احتمال ہو کہ نماز میں کوئی بات پیش آسکتی ہے تو ان شکیات و سہویات کو یاد کرنے کے لئے نماز کو اول وقت سے موٴ خر کرسکتا ہے۔ لیکن اگراطمینان ہو کہ بطور کامل ادا کرے گا تو اول وقت نماز پڑھنا جائز ہے۔
مسئلہ ۶۹۲ : اگر نماز پڑھتے ہوئے کوئی ایسا مسئلہ در پیش ہوجائے جس کو نہیں جانتا تو بقصد رجاء احتمال کے دو طرفوں میں سے کسی ایک پر عمل کرے اور نماز کے بعد مسئلہ معلوم کرے اگرنماز باطل ہو تو دوبارہ پڑھے(ویسے احتیاط یہ ہے کہ جس طرف زیادہ احتمال ہو اسی پر عمل کرے)
مسئلہ ۶۹۳ : اگر دیکھے کہ مسجد نجس ہوگئی ہے تو بہتر ہے کہ پہلے مسجد کو پاک کرے پھر نماز پڑھے اسی طرح اگر قرض خواہ قرض مانگنے کے لئے کھڑا ہے تو پہلے اس کا قرض ادا کرے پھر نماز پڑھے۔ لیکن اگر نماز و مقدمات نماز میں وقت زیادہ صرف ہو تا ہو تو واجب ہے کہ پہلے مسجد پاک کرے اور قرض ادا کرے اس کے بعد نماز پڑھے۔ اگر اس قاعدہ کے خلاف عمل کرے گا تو گنہگار ہوگا۔ لیکن نماز صحیح رہے گی البتہ اگر نماز کا وقت تنگ ہے تو پہلے نماز پڑھے۔
مسئلہ ۶۹۴ : مستحب ہے کہ پانچ نمازوں کو پانچ وقت میں بجالائے یعنی ہر نماز کو اس کے فضیلت کے وقت میں پڑھے۔ صرف نافلہ یا تعقیبات کا فاصلہ دینا کافی نہیں ہے بلکہ فضیلت کے وقت میں پڑھنا معیار ہے۔
مسئلہ ۶۹۵ : نماز ظہر کی فضیلت کا وقت اس وقت تک رہتا ہے جب شاخص کا سایہ اس کے برابر ہوجائے (سایہ سے مراد یہ سایہ ہے جو ظہر کے بعد پیدا ہوتا ہے) او رختم فضیلت ظہر سے جب شاخص کا سایہ شاخص کے دو برابر ہوجائے اس وقت تک فضیلت عصر کا وقت رہتا ہے اور مغرب کا وقت فضیلت غروب سے مغرب کی طرف والی سرخی کے زائل ہوجانے تک رہتا ہے۔ اور نماز عشاء کی فضیلت کا وقت مغرب میں ظاہر ہونے والی سرخی کے زائل ہونے کے بعد سے ایک تہائی رات تک رہتا ہے اور نماز صبح کی فضیلت کے وقت اول طلوع فجر سے ہوا کے روشن ہونے تک ہے۔

نماز صبح کا وقت 681 نمازوں کی ترتیب 696_699
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma