احکام حنوط 559-552

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
توضیح المسائل
کفن کے احکام 551-541نماز میت 569-560

مسئلہ ۵۵۲ : غسل تمام ہونے کے بعد میت کو حنوط کرنا واجب ہے یعنی سجدہ کے ساتوں مقامات : پیشانی، دونوں ہتھیلیاں، دونوں گھٹنے، دونوں پیروں کے انگوٹھے پر کافور کا ملنا اور احتیاط یہ ہے کہ تھوڑا(تھورا) کافور ان اعضا پر ڈال دیں۔ کافور کو پاک، مباح، تازہ اور خوشبو دار ہونا چاہئے۔
مسئلہ ۵۵۳ : احتیاط یہ ہے کہ پہلے کافور میت کی پیشانی پر مل دیں، اس کے بعد دوسرے اعضاء پر اور یہ کام کفن پہنانے سے پہلے یا کفن پہناتے وقت کرلیں۔ کفن پہنا نے کے بعد نہیں۔
مسئلہ ۵۵۴ : احرام حج یا عمرہ باندھے ہوئے اگر کوئی شخص مرجائے تو حنوط اور دوسری خوشبو(بھی) اس کے لئے جائز نہیں ہے۔
مسئلہ555: جو عورت وفات کی عدت میں ہو اس کے لئے خوشبو لگانا حرام ہے لیکن اگر مرجائے تو حنوط کرنا واجب ہے۔
مسئلہ ۵۵۶ : احتیاط یہ ہے کہ میت کو مشک، عنبر اور دوسری عطریات سے معطر نہ کریں۔ حتی کہ حنوط کے لئے کافور کے ساتھ کوئی دوسری خوشبو نہ ملائی جائے۔
مسئلہ۵۵۷ : اگر غسل و حنوط دونوں کے لئے کافور کافی نہ ہو تو بناء بر احتیاط واجب غسل کے لئے مقدم کردیں اور اگر کافور ساتوں اعضاء کے لئے کفایت نہ کرے تو پیشانی کو مقدم کریں۔
مسئلہ ۵۵۸ : کافور کے ساتھ تھوڑی سے خاک شفا کا ملادینا بہتر ہے لیکن اتنی زیادہ بھی نہ ہو کہ کافور، کافور ہی نہ رہے۔
مسئلہ ۵۵۹ : دو تر وتازہ لکڑیوں کا میت کے ہمراہ قبر میں رکھنا مستحب ہے خواہ کفن کے اندر ہو یا باہر۔

کفن کے احکام 551-541نماز میت 569-560
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma