نذر و عہد کے مسائل .2299_2272

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
توضیح المسائل
پانی پینے کے مستحبات و مکروہات . 2271_2270 قسم کھانے کے مسائل. 2304 _2301

مسئلہ ۲۲۷۲: خدا کے لئے کسی اچھے کام کرنے کی ذمہ داری کو اپنے اور پرلینا یا جس کا نہ کرنا بہتر ہو اس کے ترک کو اپنے ذمے لے لینے کو نذر کہاجاتاہے۔
مسئلہ ۲۲۷۳: نذر کی دو قسمیں ہیں:
۱۔ مشروط، مثلا کہے کہ اگر مریض اچھا ہوگیا تو فلاں کام کو خد ا کے لئے انجام دوں گا۔ اس کو نذر شکر کہتے ہیں یا اگر فلاں برا کام کروں گا تو خدا کے لئے کار خیر انجام دونگا اس کو نذر زجر کہتے ہیں۔
۲۔ مطلق، بغیر کسی قید و شرط کے کہے میں خدا کیلئے نذر کرتاہوں کہ نماز شب پڑھاکروں گا۔ یہ تمام نذریں صحیح ہیں۔
مسئلہ ۲۲۷۴: نذر کے صحیح ہونے کی شرط صیغہ جاری کرنا ہے چاہے وہ عربی میں ہو ایا کسی اور زبان میں ہو۔ بنابرایں اگر کوئی کہے: اگر میری فلاں حاجت پوری ہوگئی تو خدا کے لئے میرے اوپر واجب ہے کہ اتنا مال فقیروں کودوں تو اس کی نذر صحیح ہے۔ بلکہ اگر کہے (میں خدا کے لئے نذر کرتاہوں کہ اگر میری فلاں حاجت پوری ہوگئی تو فلاں نیک کام انجام دوں گا تب بھی کافی ہے۔
مسئلہ ۲۲۷۵: نذر اسی وقت صحیح ہوتی ہے جب نذر کرنے والا بالغ و عاقل ہو اور اپنے قصد و اختیار سے نذر کرے۔ لہذا کسی کے جبر سے یا غصے کی وجہ سے بے اختیار ہو کہ نذر کرے تو صحیح نہیں ہے۔
مسئلہ ۲۲۷۶: لا ابالی آدمی جو اپنے مال کو بیہودہ کاموں میں خرچ کرتاہو۔ اور جس شخص کو دیوالیہ ہونے کی وجہ حاکم شرع نے اس کے مال میں تصرف سے روک دیاہو۔ ان کی وہ نذر میں جو مال سے متعلق ہوں صحیح نہیں ہیں۔
مسئلہ ۲۲۷۷: عورت کی نذر اگر شوہر کے حقوق میں رکاوٹ بنے تو شوہر کی اجازت کے بغیر باطل ہے۔
مسئلہ ۲۲۷۸: جہاں شوہر کی اجازت ضروری ہے وہاں شوہر کی اجازت سے اگر عورت نذر کرے تو بنابر احتیاط واجب نہ شوہر اس نذر کو توڑسکتا ہے اور نہ اس پر عمل کرنے سے بیوی کو روک سکتاہے۔
مسئلہ ۲۲۷۹: لڑکے کو نذر کرنے میں باپ کے اجازت کی ضرورت نہیں اگر وہ ایسا کام کرنا چاہے جس سے باپ کو اذیت و تکلیف ہو تو ایسی صورت میں نذر صحیح نہیں ہے۔
مسئلہ ۲۲۸۰: انہی چیزوں کی نذر صحیح ہے جن کا انجام دینا انسان کیلئے ممکن ہو اسی لئے حرام یا مکروہ فعل انجام دینے یا واجب اور مستحب کو ترک کرنے کی نذر صحیح نہیں ہے۔
مسئلہ ۲۲۸۱: جس کام کی نذر کریں وہ شرعا جائز ہونا چاہئے۔
مسئلہ ۲۲۸۲: جس کام کی نذر کرے اس کی تفصیلات و خصوصیات کی ضرورت نہیں ہے بس اتنی سی بات کافی ہے کو وہ شرعا جائز ہے۔ مثلا اگر کوئی نذر کرے کہ ہرماہ کی پہلی شب کو نمازشب پڑھونگا تو صحیح ہے اور اس پر عمل کرنا چاہئے یا اگر نذر کرے کہ کسی خاص جگہ فقرا کو کھانا کھلائے گا تو اپنے نذر کے مطابق عمل کرائے۔
مسئلہ ۲۲۸۳:۔ جو کام مباح ہو۔ یعنی اس کا کرنا نہ کرنا برابر ہو۔ اس کے انجام دینے کی نذر صحیح نہیں ہے۔ البتہ اگر کسی اعتبار سے اس کا انجام دینا یا ترک کرنا بہتر ہو اور اسی اعتبار سے اس کا انجام دینا یا ترک کرنا بہتر ہو اور اسی اعتبار سے نذر کی جائے تو صحیح ہے۔ مثلا نذر کرے ایسی غذا کھا یا کروں گا جس سے عبادات کے لئے طاقت پیدا ہو یا ایسی غذائیں نہیں کھاوں گا جس سے بدن میں سستی ہوتی ہے اور عبادت نہیں کرسکتا تو یہ نذر صحیح ہے۔
مسئلہ ۲۲۸۴:۔ اگر کوئی روزہ رکھنے کی نذر کرے لیکن وقت و مقدار کا تعین نہ کرے تو ایک روزہ رکھ لینا کافی ہے۔ اسی طرح اگر نماز پڑھنے کی نذر کرے لیکن مقدار و خصوصیات معین نہ کرے تو ایک دو رکعتی نماز کافی ہے ۔ تمام نیک کاموں کی نذر اسی طرح ہے۔
مسئلہ ۲۲۸۵:۔ اگر معین دن روزہ رکھنے کی نذر کرے تو احتیاط واجب ہے کہ اس دن سفر نہ کرے تار ورہ رکھ سکے اور اگر سفر کرے تو اس دن کے روزے کی قضا واجب ہے اور احتیاط واجب ہے کہ کفارہ بھی دے۔
مسئلہ ۲۲۸۶: اگر اپنے ارادہ و اختیار سے نذر پر عمل نہ کرے تو گنہ گار ہے اور کفارہ بھی واجب ہے یعنی ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلائے یا مسلسل دو ماہ روزہ رکھے یا ایک غلام آزاد کرے۔
مسئلہ ۲۲۸۷ اگر نذر کرے کہ فلاں وقت تک (اور وقت معین ہو) فلاں کام نہیں کرونگا تو وہ وقت گزرنے کے بعد اس کام کو کرسکتا ہے اور اگر وقت گزرنے سے پہلے بھولے سے یا غفلت کی وجہ سے وہ کام کرلے تو اس پر کوئی چیز واجب نہیں ہے لیکن ضروری ہے کہ اس کے بعد نذر کے آخری وقت تک اس کام کونہ کرے اور اگر کسی عذر کے بغیر اس کو بجالائے تو مسئلہ ۲۲۸۶ کے مطابق کفارہ دے
مسئلہ ۲۲۸۸ اگر کوئی نذر کرے کہ ایک عمل کو ہمیشہ ترک کرے گا اور اس کے لئے زمانہ یا وقت معین نہ کیا ہو اور اختیاری طور پر اس کو بجالائے تو پہلی دفعہ کے لئے کفارہ دے اور اگر نذر اس طرح کی ہو کہ ہر مرتبہ کو بطور مستقل نذر قرار دیا گیاہو تو احتیاط واجب ہے کہ ہر مرتبہ پر کفارہ دے۔ لیکن اگر یہ نیت نہ ہو یا شک ہو کہ اس کی نیت کیسی تھی تو ایک کفارہ سے زیادہ اس پر واجب نہیں ہے۔
مسئلہ۲۲۸۹: اگر نذر کرے کہ ہر ہفتے ایک معین دن۔ مثلا روز جمعہ ۔ روزہ رکھا کرے گا اور کسی ایک جمعہ کو عید فطر یا عید قربان ہوجائے یا عورت کو حیض و نفاس آجائے تو اس دن روزہ نہ رکھے البتہ احتیاطا اس کی قضا کرڈالے۔
مسئلہ ۲۲۹۰: جو شخص نذر کرے کہ فلاں مقدار صدقہ دے گا اور صدقہ دینے سے پہلے مرجائے تو اس کے مال سے اتنی مقدار کا صدقہ دیاجائے۔
مسئلہ ۲۲۹۱: جو شخص کسی معین فقیر کو صدقہ دینے کی نذر کرے وہ دوسرے فقیر کو صدقہ نہیں دے سکتا اور اگر وہ فقیر مرجائے تو بنا بر احتیاط اس کے ورثہ کودے۔
مسئلہ ۲۲۹۲: جو شخص کسی امام کی زیارت کی نذر کرے مثلا امام حسین (ع) کی زیارت کی نذر کرے اور دوسرے امام کی زیارت کوجائے تو کافی نہیں ہے۔ لیکن اگر کسی مجبوری کی بناء پر اس امام کی زیارت نہ کرسکے تو اس پر کچھ بھی واجب نہیں ہے۔
مسئلہ ۲۲۹۳: جو شخص صرف زیارت کی نذر کرے اور غسل زیارت و نماز زیارت کی نذر نہ کرے تو غسل و نماز کا بجالانا واجب نہیں ہے۔
مسئلہ ۲۲۹۴: جو شخص آئمہ علیہم السلام یا امام زادوں کے حرم کیلئے کسی چیز کی نذر کرے تو اسکو حرم کے مصارف میں خرچ کرے۔ مثلا تعمیر، قالین، روشنی اور حرم کے خادموں کو دے سکتاہے اور اسی طرح کے کام حرم کے لئے کرسکتاہے لیکن اگر کسی چیز کی نذر خود امام کے لئے یا امام زادہ کے لئے کرے اور حرم کا نام نہ لے تو اس کو مذکورہ امور کے علاوہ مجالس یا ان کے آثار کے نشر کرنے یا ن کے زائرین کی مدد کرنے میں خرچ کرسکتاہے بلکہ جو کام ان حضرات سے نسبت رکھتا ہو اس میں خرچ کرسکتاہے۔
مسئلہ ۲۲۹۵: جس بھیڑ کو صدقہ یا کسی امام کے لئے نذر کیا ہو تو اس کا اون اور موٹاپا بھی نذر کا جزء ہوگا اور بھیڑ کو نذر میں صرف کرنے سے اگر اس کے بچہ ہوجائے یا دودھ دے تو احتیاط واجب ہے کہ ان کو بھی نذر کے اخراجات میں خرچ کرے۔
مسئلہ ۲۲۹۶: اگر نذر کرے کہ اگر مریض اچھا ہوجائے گا یا مسافر سفر سے بخیریت واپس آجائے گا تو فلان نیک کام انجام دوں گا اور اس کو معلوم ہوجائے کہ نذر کرنے سے پہلے ہی مسافر آچکاتھا یا مریض اچھا ہوگیا تھا تو نذر پر عمل کرنا واجب نہیں ہے۔
مسئلہ ۲۲۹۷: اگر ماں باپ نذر کرلیں کہ اپنے لڑکی کی شادی کسی سید سے کریں گے تو اس نذر کا کوئی اعتبار ہے اور جب لڑکی بالغ ہوگی تو اس کو اختیار ہوگا جہاں چاہے شادی کرے
مسئلہ ۲۲۹۸: نذر کی طرح عہد پر بھی عمل کرنا واجب ہے بشرطیکہ عہد کا صیغہ پڑھا کیاہو مثلا اس نے کہاہو۔ میں نے اپنے خدا سے عہد کیاہے کہ فلاں نیک کام انجام دونگا لیکن اگر صیغہ نہ جاری کیا گیاہو یا وہ کام شرعا جائز نہ ہو اگر اس کا عہد کا کوئی اعتبار نہیں ہے۔
مسئلہ ۲۲۹۹: جو شخص اپنے عہد پر مذکورہ بالا شرطوں کے ساتھ عمل نہ کرے وہ کفارہ دے۔ اور عہد کا کفارہ وہی ہے جو نذر کاہے۔ یعنی ساتھ مسکینوں کو کھانا کھلانا یا ساٹھ روزے پے در پے رکھنا یا ایک غلام آزاد کرنا۔

 

 

پانی پینے کے مستحبات و مکروہات . 2271_2270 قسم کھانے کے مسائل. 2304 _2301
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma