غسل مس میت506-496

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
توضیح المسائل
احکام نفاس 495-485محتضر 507

مسئلہ ۴۹۶ : اگر انسان کے مردہ کو ٹھنڈا ہونے کے بعد اور غسل سے پہلے کوئی مس کرے(یعنی اس کے بدن کا کوئی حصہ میت کے بدن سے چھو جائے)تو اس پر مس میت کاغسل واجب ہوجاتا ہے خواہ بااختیار مس کیا ہو یا بے اختیار ، انتہا یہ ہے کہ اگر کسی کا ناخن بھی میت کے ناخن سے مس ہوجائے تو غسل واجب ہے۔
مسئلہ ۴۹۷ : ایسے مردہ کو چھونے سے جس کا تمام بدن سرد نہ ہوا ہو غسل واجب نہیں ہوتا چاہے وہ جگہ سرد ہوچکی ہو جس کو چھوا ہے۔ اسی طرح میت کو تینوں غسل دئیے جانے کے بعد چھونے سے غسل واجب نہیں ہوتا۔
مسئلہ ۴۹۸ : اگر اپنے بالوں کو میت کے بدن سے مس کرے یا اپنے ہاتھ کو میت کے بالوں سے مس کرے تو احتیاط واجب ہے کہ غسل کرے۔
مسئلہ ۴۹۹ : اگر چار ماہ سے کم اسقاط شدہ بچہ کو کوئی مس کرے تو بناء براحتیاط مستحب غسل کرے اور اگر چار ماہ کا مکمل ہوچکا ہو یا اس سے زیادہ کا ہے تو اس پرغسل واجب ہے۔
مسئلہ ۵۰۰ : اگر چار ماہ یا اس سے زیادہ کا بچہ مردہ پیدا ہو تو بناء براحتیاط واجب ماں کو غسل مس میت کرنا چاہئے۔
مسئلہ ۵۰۱ : اگر ماں کے مرنے کے بعد کوئی بچہ دنیا میں آئے تو احتیاط واجب ہے وہ بالغ ہونے کے بعد غسل مس میت کرے۔
مسئلہ ۵۰۲ : اگر نابالغ یا دیوانہ بچہ میت کو مس کرے تو بالغ اور عاقل ہونے کے بعد اس پرغسل میت واجب ہے اور اگر سمجھ دار بچہ غسل کرے تو اس کا غسل صحیح ہے۔
مسئلہ ۵۰۳ : اگر کسی زندہ یا ایسے مردہ سے کہ جس کو غسل نہیں دیا گیا ہے کوئی ایسا ٹکڑا جدا ہوجائے جس میں ہڈی ہو۔ مثلا ایک ہاتھ یا ایک انگلی۔ تو جو بھی اس کو مس کرے گا اس پر غسل واجب ہوجائے گا۔ لیکن اگر ہڈی نہ ہو توغسل نہیں ہے اسی طرح تنہا ہڈی یا زندہ یا مردہ کا دانت جدا ہوجائے تو چھونے سے غسل واجب نہ ہوگا۔
مسئلہ ۵۰۴ : غسل مس میت غسل جنابت کی طرح کیا جاتا ہے اور اس کے بعد وضو کی بھی ضرورت نہیں ہے اگر چہ احتیاط مستحب ہے کہ وضو کرے۔
مسئلہ ۵۰۵ : اگر کئی مردوں کو مس کرے یاایک ہی میت کو چند بار چھولے تو سب کے لئے ایک ہی غسل کافی ہے۔
مسئلہ ۵۰۶ : جس پر غسل مس میت واجب ہو وہ مسجد میں جاسکتا ہے اور سورہ ہائے سجدہ کو پڑھ سکتا ہے۔ اپنی بیوی سے ہمبستری کرسکتا ہے۔ البتہ نماز و طواف وغیرہ کے لئے کرنا ضروری ہے۔ یعنی جس پرغسل مس میت واجب ہے اس کی مثال اس شخص کی ہے جو بے وضو ہے۔

احکام نفاس 495-485محتضر 507
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma