متعہ یا صیغہ. 2079_2070

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
توضیح المسائل
عقد دائم کے احکام. 2069_2062نگاہ کرنے کے احکام. 2093_2080

مسئلہ ۲۰۷۰: متعہ میں وقت اور مہر کو معین کرنا ضروری ہے ورنہ عقد باطل ہوجائیگا
مسئلہ ۲۰۷۱: متعہ چاہے لذت حاصل کرنے کی لئے نہ ہو بلکہ اس لڑکی کے رشتہ داروں سے محرم ہونے کے لئے ہو پھر بھی جائزہے۔ لیکن یہ شرط ضروری ہے کہ جس لڑکی سے متعہ کررہاہے وہ جنسی لذت کے قامل ہو۔ مثلا اگر ابھی بچی ہے تو وقت اتنا زیادہ رکھے کہ اس میں بچی اس قابل ہوسکتی ہو۔ چاہے بعد میں مدت کو بخش ہی دے۔
مسئلہ ۲۰۷۲ متعہ میں بھی بنابر احتیاط واجب شوہر چار ماہ سے زیادہ مجامعت کو ترک نہیں کرسکتا۔
مسئلہ ۲۰۷۳ متعہ میں عورت یہ بھی شرط کرسکتی ہے کہ اس سے مجامعت نہ کی جائے مجامعت کے علاوہ دیگر لذتوں کو حاصل کیا جاسکتاہے ۔ لیکن اگر بعد میں مجامعت پریتا ہوجائے تو کوئی حرج نہیں ہے۔
مسئلہ ۲۰۷۴: جس عورت سے متعہ کیا گیا ہو اس کانان نفقہ واجب نہیں ہے چاہے وہ حاملہ بھی ہوجائے۔ نیز وہ شوہر کی وارث بھی نہیں ہے اور نہ شوہر اس کا وارث ہے اس طرح (چار راتوں میں سے ایک رات) ایک بستر پر سونے کا واجب حق بھی نہیں رکھتی ہے۔
مسئلہ ۲۰۷۵: جس عورت سے متعہ کیا گیا ہو شوہر کی اجازت کے بغیر گھرسے نکل سکتی ہے اور گھرسی باہر اپنے لئے کوئی کام بھی کرسکتی ہے۔ ہاں اگر باہر جانے سے شوہر کا حق تلقی ہوتا ہو تو باہر نہیں جاسکتی۔
مسئلہ ۲۰۷۶: باپ ، دادا کو حق ہے کہ کسی عورت سے محرم ہونے کے لئے لڑکی کا متعہ کسی نابالغ بچے سی کردیں (لیکن شرط ہے کہ مدت اتنی ہو کہ اس میں لڑکا جنسی فائدہ حاصل کرنے قابل ہوسکے) اسی طرح نابالغ بچی کا عقد کسی سے محرم ہونے کے لئے بھی کرسکتے ہیں (لیکن اس میں بھی وہی شرط ہے کہ مدت اتنی زیادہ ہو کہ لڑکی جنسی فائدے کے قابل ہوسکے۔) اور دونوں صورتوں میں بنابر احتیاط واجب یہ بھی ضروری ہے کہ عقد سے ان دونوں کا کوئی بھی ہو اور عقد میں کوئی مفسدہ نہ ہو۔
مسئلہ ۲۰۷۷: مرد متعہ والی عورت کی مدت اس کو بخش بھی سکتاہے اور ایسی صورت میں اگر عورت سے ہمبستر ہوا ہی تو پورا مہر ادا کرے ور نہ آدھا مہر ادا کرنا ہوگا۔
مسئلہ ۲۰۷۸: مرد متعہ والی عورت کو دائمی بھی بنا سکتا ہے لیکن پہلے باقیماندہ مدت کو بخش دے اس کے بعد نکاح کرے۔
مسئلہ ۲۰۷۹: متعہ کی مدت ختم ہوجانے کے بعد عدت رکھنا ضروری ہے (جیسا کہ کتاب طلاق میں بیان کیا جائے گا۔) متعہ والی عورت سے پیدا ہونے والے بچے تمام حقوق فرزندی کے مالک ہوں گے اور اپنے مال باپ اور ان کے کے رشتہ داروں کے وارث بھی ہوں گے۔ البتہ خود زن و شوہر ایکدوسرے کے وارث نہ ہوں گے۔


عقد دائم کے احکام. 2069_2062نگاہ کرنے کے احکام. 2093_2080
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma