نماز میت کا طریقہ :572-570

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
توضیح المسائل
نماز میت 569-560نمازمیت میں چندچیزیں مستحب ہیں :573

مسئلہ۵۷۰۔ نماز میت میں پانچ تکبیریں ہیں ،اگرنمازمیں پانچ تکبیریں اس ترتیب سے کہے توکافی ہے :
نیت اور تکبیر کہنے کے بعد کهے :
اشھدان لاالہ الااللہ و ان محمدارسول اللہ
اور دوسری تکبیرکے بعد کہے اللہم صل علی محمد وآل محمد۔
اورتیسری تکبیر کے بعدکہے : اللہم اغفرللمومنین و المومنات۔
اورچوتھی تکبیرکے بعدکہے : اللہ اغفرلہذا المیت ۔
اوراگرعورت کی میت ہے توکہے : اللہم اغفرلہذہ المیت ۔
اوراس کے بعدپانچویں تکبیرکہہ کرنمازختم کردے ۔
ویسے بہترہے کہ پہلی تکبیر کے بعداس طرح کہے :
اشہدان لاالہ الا اللہ وحدہ لاشریک لہ و اشہدان محمدا عبدہ و رسولہ ارسلہ با الحق ، بشیرا ونذیرا بین یدی الساعة۔
اور دوسری تکبیر کے بعد اس طرح کہے :
اللہم صل علی محمد و آل محمد و بارک علی محمد و آل محمد و ارحم محمدو آل محمدکافضل ماصلیت و بارکت و ترحمت علی ابراہیم و آل ابراہیم انک حمید مجید و صل علی جمیع الانبیاء و المرسلین والشهدا و الصدیقین و جمیع عباد الله الصالحین.
اورتیسری تکبیرکے بعداس طرح کہے :
اللہم اغفرللمؤمنین والمؤمنات والمسلمین والمسلمات الاحیاء والاموات تابع بینناوبینہم بالخیرات انک علی کل شئی قدیر۔
اور چوتھی تکبیرکے بعد اگرمیت مرد کی ہے تو اس طرح کہے :
اللہم ان ہذا عبدک وابن عبدک وابن امتک نزل بک وانت خیرمنزول بہ اللہم انالانعلم منہ الاخیرا و انت اعلم بہ منا،اللہم ان کان محسنافزد فی احسانہ و ان کان مسئیا فتجاوز عنہ و اغفر لہ، اللہم اجعلہ عندک فی اعلی علیین واخلف علی اہلہ فی الغابرین و ارحمہ برحمتک یاارحم الراحمین۔
اور پانچویں تکبیرکہہ کر نماز ختم کردے، لیکن اگر عورت کی میت ہو تو چوتھی تکبیر کے بعد اس طرح کہے :
اللہم ان ہذہ امتک وابنة عبدک و ابن امتک نزلت بک وانت خیرمنزول بہا، اللہم انالانعلم منہا الاخیرا و انت اعلم بہا منا،اللہم ان کانت محسنة فزد فی احسانہا وان کانت مسئیةفتجاوز عنہا واغفرلہا، اللہم اجعلہا عندک فی اعلی علیین واخلف علی اہلہا فی الغابرین و ارحمہا برحمتک یا ارحم الراحمین۔
مسئلہ۵۷۱۔
تکبیروں اور دعاؤں کو یکے بعد دیگرے اس طرح پڑھے کہ نماز اپنی صورت سے خارج نہ ہوجائے۔اور احتیاط واجب یه هے که نماز کے بیچ میں کسی سے بات نه کرے.
مسئلہ۵۷۲۔ نماز میت با جماعت پڑهنا مستحب هے لیکن جوشخص نمازمیت کوجماعت سے پڑھے وہ بھی تمام تکبیروں اوردعاؤں کوخودبھی پڑھے۔ اور جیسا که کها گیامفصل دعاوں کا پڑھنا مستحب هے. اگر کسی کو زبانی یاد نه هو تو کتاب دیکه کر بهی پڑھ سکتا هے

نماز میت 569-560نمازمیت میں چندچیزیں مستحب ہیں :573
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma