محتضر کے احکام514-508

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
توضیح المسائل
محتضر 507موت کے بعد کے احکام523-515-

مسئلہ ۵۰۸ : احتیاط مستحب یہ ہے کہ میت کو جب تک مرنے کی جگہ سے ہٹایا نہ گیا ہو روبقبلہ ہی رکھیں۔
مسئلہ ۵۰۹ : محتضر کو روبقبلہ لٹانا ہر مسلمان پر واجب ہے اس کے ولی سے اجازت لینا لازم نہیں ہے۔
مسئلہ ۵۱۰ : مستحب ہے کہ محتضر کو شہادتین، بارہ اماموں کا اقرار، اسلام کے تمام عقائد اس طرح تلقین کریں کہ وہ سمجھ لے اور یہ بھی مستحب ہے کہ مرتے دم تک تکرار کرتے رہیں۔
مسئلہ ۵۱۱ : مستحب ہے کہ محتضر کو یہ دعا اس طرح تلقین کریں کہ وہ سمجھ جائے۔
اللھم اغفر لی الکثیر من معاصیک واقبل منی الیسیر من طاعتک یا من یقبل الیسیر و یعفو عن الکثیر اقبل منی الیسیر و اعف عنی الکثیر انک انت العفو الغفور اللھم ارحم فانک رحیم۔
اور بہتر ہے کہ محتضر خود بھی پڑھے۔
مسئلہ ۵۱۲ : اگر کسی کی جان مشکل سے نکل رہی ہو تو مستحب ہے کہ اس کی نماز کی جگہ پر اس کو لٹادیں۔
مسئلہ ۵۱۳ : محتضر کو راحت پہونچانے کے لئے بہتر ہے کہ اس کے سرہانے سورہ ”یسین“ و صافات و احزاب و آیة الکرسی اور جتنا قرآن ممکن ہو پڑھیں۔
مسئلہ ۵۱۴ : محتضر کو تنہا چھوڑ دینا، یا اس کے پیٹ پر کسی وزنی چیز کا رکھنا، مجنب و حائض کا اس کے پاس رہنا، رونا، بات چیت کرنا، صرف عورتوں کو اس کے پاس چھوڑ دینا مکروہ ہے۔

محتضر 507موت کے بعد کے احکام523-515-
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma