جن مقامات پر معاملہ توڑ دینا جائز ہے .1811

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
توضیح المسائل
سونے چاندی کی خرید و فروخت. 1810 _1809احکام خیارات. 1819_1812

مسئلہ ۱۸۱۱: معاملہ کو توڑ دینے کا نام فسخ ہے بیچنے والا اور خرید نے والا گیارہ صورتوں میں معاملہ توڑ سکتے ہیں۔
۱جس جگہ معاملہ کیا گیا ہے وہاں سے جدا ہونے سے پہلے معاملہ توڑ سکتے ہیں اس کو خیار مجلس کہا جا ہے۔
۲۔دونوں میں سے کسی ایک کو خسارہ ہوا ہو اس کو خیار غبن کہا جاتاہے۔
۳۔ اگر دونوں یا کوئی ایک شرط کرے کہ معین مدت تک اس کو خیار فسخ حاصل ہے تو اس مدت تک فسخ کرسکتے ہیں یہی (خیار شرط) ہے۔
۴۔خریدار یا بیچنے والوں میں سے کوئی حیلہ سازی کرے اور اپنے مال کو بہتر بنا کر پیش کرے تو توڑسکتا ہے اس کو (خیار تدیس) کہتے ہیں
۵ اگر خریدار یا بیچنے والا دوسرے سے کسی کام کے کرنے کی شرط کرے یا شرط کرے کہ جنس مخصوص طرز کی ہو اور شرط پر عمل زکرے تو دوسرا آدمی معاملہ کو توڑسکتاہے، اس کو (خیار تخلف شرط) کہاجاتا ہے۔
۶۔اگر دونوں جنس یا کوئی ایک عیب دار ہو اور پہلے سے خبر نہ ہو تو بھی توڑ اجا سکتا ہے اس کو (خیار عیب) کہتے ہیں۔
۷جس وقت معلوم ہو کہ خریدی ہوئی جنس کی ایک مقدار دوسرے کی ہے اور اس کا مالک پرراضی نہ ہو تو خریدار چاہے تو معاملہ توڑسکتا ہے یا قبول کرلے اور اس مقدار کی رقم بیچنے والے سے واپس لے لے ، اس کو خیال شرکت یا (خیار شرکت یا خیار تبعض صفقہ) کہتے ہیں۔
۸۔اگر بیچنے والا ایک معین جنس کی صفات بیان کرکے ہیچ دے اور خریدار اس کو دیکھا نہ ہو بعد میں پتہ چلے کہ جنس معین بیان کر وہ صفات کے مطابق نہیں ہے تو خریدار معاملہ کو توڑسکتاہے ۔ عوض میں بھی یہی حکم جاری ہے اس کو خیار رویت کہتے ہیں۔
۹۔اگر خریدار نقداخریدی ہوئی چیز کی قیمت تین دن تک نہ دے اور بیچنے والے نے بھی اس چیز کو خریدار کے سپرد نہ کیا ہو تو بیچنے والا معاملہ توڑسکتا ہے (لیکن اگر خریدار کے سپرد نہ کیا ہو تو بیچنے والا معاملہ توڑ نہیں سکتا ہے) اور اگر بیچی ہوئی چیز ہوئی چیز ایسا پھل یا سبزی ہو جو کہ ایک دن کے بعد خراب ہوجاتی ہو تو اگر رات تک قیمت ادا نہ کرے تو بیچنے والا توڑسکتاہے) اس کو ًخیار تاخیر ً کہتے ہیں۔
۱۰ اگر حیوان (جانور) کو خریدار ہو تو خریدار تین دن تک معاملہ توڑنے کا اختیار رکھتا ہے اس کو خیار حیوان کہتے ہیں۔
۱۱۔بیچنے والا اگر بیچی ہوئی چیز کو خریدار کے حوالہ نہ کرسکے تو خریدار معاملہ کو توڑسکتاہے اس کو خیار (تعذر تسلیم) کہتے ہیں ان تمام اختیارات کے احکام آیندہ مسائل میں انشآء اللہ بیان کئے جائیں گے۔

سونے چاندی کی خرید و فروخت. 1810 _1809احکام خیارات. 1819_1812
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma