وہ عیوب جن کی وجہ سے عقد فسخ کیاجاسکتا ہے. 2041_2038

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
توضیح المسائل
عقد کے شرائط. 2037_2032 بعض وہ عورتیں جن سے شادی کرنا حرام ہے

مسئلہ ۲۰۳۸: اگر مرد کو عقد کے بعد معلوم ہو کہ عورت کے اندروج ذیل سات عیبوں میں سے ایک عیب ہے تو وہ نکاح توڑسکتاہے:۔
۱۔دیوانگی بشرطیکہ پتہ چل جائے کہ وہ عقد سے پہلے ہی پاگل تھی۔
۲۔ جذام
۳۔برص
۴۔اندھی ہو
۵۔اس طرح شل ہو کہ وہ ظاہر ہو۔
۶۔افضا ہوگیا ہو یعنی اس کے حیض و پیشاب کا راستہ یا حیض و پایخانہ کا راستہ ایک ہوگیا ہو۔ کلیہ یہ ہے کہ اس طرح پارہ ہو کہ جنسی لذت اٹھانے کے قابل نہ ہو۔ یا پیشاب
۷۔ پیشاب کے مقام میں ایسا گوشت یا ہڈی یا عذود ہو کہ جس کی وجہ سے ہمبستری نہ ہوسکتی ہو۔
مسئلہ ۲۰۳۹: عورت بھی چند صورتوں میں نکاح توڑسکتی ہے:۔
۱۔شوہر دیوانہ ہو۔
۲۔مرد کا عضو تناسل ہی نہ ہو۔
۳۔بیوی سے ہمبستری پر قادر نہ ہو (یعنی نامرد ہو)
۴۔اس کے بیفتین (انڈوں کو نکال دیا گیا ہو (ان تمام مسائل کی تفصیل فقہ کی بڑی کتابوں سے معلوم کی جاسکتی ہے۔)
مسئلہ ۲۰۴۰: اس سے پہلے دو مسئلوں میں جو عیوب بیان کئے گئے ہیں ان کی بناپر مرد یا عورت نکاح کو توڑڈیں تو طلاق کی ضرورت نہیں ہے بلکہ وہی توڑناہی کافی ہے
مسئلہ ۲۰۴۱: اگر شوہر کے نامرد ہونے کی وجہ سے عورت نکاح توڑدے تب بھی مرد کو آدھا مہر دینا ہوگا۔ لیکن اس کے علاوہ کسی اور عیب کی بناپر مرد یا عورت نکاح توڑدے اگر مجامعت نہیں ہوئی ہو تو مرد پر کچھ بھی واجب نہیں ہے اور اگر مجامعت ہوچکا ہو تو احتیاط واجب ہے کہ مرد پورا مہر ادا کرے۔
 

عقد کے شرائط. 2037_2032 بعض وہ عورتیں جن سے شادی کرنا حرام ہے
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma