تعقیبات نماز : 1004_1001

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
توضیح المسائل
۸۔ سلام کاترجمہ :مبطلات نماز :1005

مسئلہ ۱۰۰۱۔ نمازی کے لئے نماز کے بعدذکرودعاء وتلاوت قرآن میں مشغول ہونامستحب ہے اوراسی کو”تعقیب“ کہتے ہیں اوربہترہے کہ اپنی جگہ سے اٹھنے اوروضوباطل ہونے سے پہلے روبہ قبلہ ہوکرتعقیبات پڑھے دعاؤں کی کتابوں میں ائمہ معصومین(ع)سے بہت سی تعقیبات ضروری ہیں جن میں سب سے اہم میں سے سب سے اہم تسبیحات فاطمہ زہراء ہے کہ ۳۴مرتبہ ”اللہ اکبر“ اور۳۳مرتبہ”الحمدللہ “ اور۳۳مرتبہ ”سبحان اللہ“( اسی ذکرشدہ ترتیب سے) کہے کہ اس کی فضیلت اور ثواب بہت ہے۔
مسئلہ۱۰۰۲۔ نمازکے بعددوسرے مستحبات میں سجدہ شکرہے کہ پیشانی کوبقصدشکرزمین پررکھے اور اگر زبان سے بھی ادا کرے بہت بہتر ہے اور بہ قصد امید ایک مرتبہ یا تین مرتبہ یا سو مرتبہ شکرا للہ کہے اوریہ بھی مستحب ہے کہ جب بھی انسان کوکوئی نعمت ملے یاکوئی مصیبت دور ہو فورا سجدہ شکر ادا کرے۔
مسئلہ ۱۰۰۳ : نماز کے بعد حالت نماز میں اسی طرح ہر حالت میں رسول اور ان کی آل پاک(ع) پر درود بھیجنا مستحب موٴکدہ ہے اسی طرح جب بھی آنحضرت(ع)کا نام نامی اسم گرامی خواہ محمد(ص) یا احمد(ص) بلکہ لقب و کنیت جیسے مصطفی و ابوالقاسم وغیرہ سنے تو درود بھیجنا مستحب ہے حتی اگر نماز میں بھی ہو۔ اسی طرح اگر خود ان ناموں کو اپنی زبان سے ادا کرے تب بھی درود بھیجے۔
مسئلہ ۱۰۰۴ : آنحضرت(ص)کا اسم گرامی لکھتے وقت بھی درود لکھنا مستحب ہے بلکہ جب بھی حضرت(ص)کو یاد کرے چاہے نام مبارک زبان سے ادا نہ کرے پھر بھی درود بھیجنا بہتر ہے۔ درود بہت ہی با فضیلت و پر ثواب ذکروں میں سے ہے۔

۸۔ سلام کاترجمہ :مبطلات نماز :1005
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma