کن چیزوں پر تیمم کیا جاسکتا ہے؟647- 637

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
توضیح المسائل
تیمم کا ساتواں مورد636- 632تیمم کا طریقہ اور اس کے احکام 668- 648

مسئلہ ۶۳۷ : چند چیزوں پر تیمم جائز ہے : مٹی، کنکر، ریت، ڈھیلہ، پتھر بشرطیکہ یہ چیزیں پاک ہوں او رکم از کم تھوڑا سا غبار ان پر ہو۔
مسئلہ ۶۳۸ : چونے کے پتھر، گچ کے پتھر ، سنگ مرمر، سنگ سیاہ اور اس طرح کے دوسرے پتھروں پر تیمم جائز ہے لیکن جواہرات پر جیسے عقیق ، فیروزہ کے پتھر وغیرہ پر تیمم باطل ہے اور بناء بر احتیاط واجب گچ و پختہ چونا، اینٹ و کوزہ پر تیمم نہ کیا جائے۔
مسئلہ ۶۳۹ : پہلے مسئلہ میں بتائی ہوئی چیزوں اکر دستیاب نہ ہوسکیں تو لباس وغیرہ پر جو گردو غبار ہے اس پر تیمم کرلیں۔ اور اگر غبار (بھی) نہ ملے تو گیلی مٹی پر تیمم کرلیں اور اگر وہ بھی نہ ہو تو احتیاط واجب یہ ہے کہ نماز بغیر تیمم کے پڑھے اور بعد میں قضاء بھی بجالائے ایسے شخص کو ”فاقد الطہورین“ کہا جاتا ہے۔
مسئلہ ۶۴۰ : جس کے پا س پانی تو نہ ہو مگر قدرتی برف یا کارخانوں میں بنائی ہوئی برف ہو تو اگر ممکن ہو کہ اس کوپگھلا کر پانی کر لے اور پھر اس سے وضو یا غسل کرے۔
مسئلہ ۶۴۱ : اگر خاک اور ریت کے ساتھ گھاس یا دوسری چیزیں مخلوط ہوں تو اس سے تیمم جائز نہیں ہے لیکن اگر مٹی اور ریت میں گھاس اتنی کم ہو کہ اس کا شمار ہی نہ ہو تو اس سے تیمم کیا جا سکتا ہے۔
مسئلہ ۶۴۲ : اگر تیمم کے لئے خاک وغیرہ نہ ہو لیکن خرید سکتا ہو تو خریدنا واجب ہے۔
مسئلہ ۶۴۳ : مٹی کی دیوار پر تیمم صحیح ہے لیکن احتیاط مستحب یہ ہے کہ جب تک خشک زمین یا خشک متی مل سکے اس وقت تک تر زمین اور تر مٹی پر تیمم نہ کرے۔
مسئلہ ۶۴۴ : جس چیز پر تیمم کیا جائے بناء بر احتیاط واجب وہ غصبی نہ ہو لیکن اگر نہ جانتا ہو کہ غصبی ہے یا بھول گیا ہو تو اس کا تیمم صحیح ہے لیکن اگر خود ہی غاصب ہے تو بھولنے پر بھی تیمم صحیح نہ ہوگا۔
مسئلہ ۶۴۵: جوشخص کسی غصبی جگہ پر قید کردیا گیا ہو وہ اس جگہ کے پتھر یا مٹی پر تیمم کرکے نماز پڑھ سکتا ہے۔
مسئلہ ۶۴۶ : جیسا کہ پہلے اشارہ کیا گیا حتی الامکان اس چیز پر تیمم واجب ہے جس پرگردو غبار ہو جو ہاتھ پر رہ جائے اور اس پر ہاتھ مار کر ہاتھوں کو جھٹک دینا مستحب ہے تاکہ اضافی گردو غبار جھڑ جائے۔
مسئلہ ۶۴۷ : بہتر ہے کہ آلودہ زمینوں ، گہری زمینوں، سڑکوں کے کنارے کی زمینوں شورہ زار زمینوں پر۔ بشرطیکہ اس پر نمک نہ جم گیا ہو۔ تیمم کرنے سے پرہیز کیا جائے۔ جس شور ہ زار زمین پر نمک جم ہوگیا ہو اس پر تیمم باطل ہے اور اگر خاک اس طرح آلودہ ہو کہ تیمم سے بیماری کا خطرہ ہو تو بناء بر احتیاط واجب تیمم کے بغیر نماز پڑھے اور بعد میں قضاء کرے۔

تیمم کا ساتواں مورد636- 632تیمم کا طریقہ اور اس کے احکام 668- 648
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma