۶۔ مال غنیمت. 1562_1557

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
توضیح المسائل
۵۔ غوطہ خوری سے حاصل ہونیوالے جواہرات. 1556 _1548 ۷۔ کافر ذمی جو زمین مسلمان سے خریدے. 1565_1563

مسئلہ ۱۵۵۷: امام معصوم کے حکم سے اگر مسلمان کا فروں سے جنگ کریں اور جنگ میں جو چیزیں ہاتھ لگیں ان کا خمس دینا ہوگا۔ البتہ مال غنیمت کی حفاظت اور حمل و نقل میں جو خرچ آیا ہے اس کو کم کرلیا جائے گا۔
مسئلہ ۱۵۵۸: جب مسلمان امام کے نائب خاص یا نائب عام کی اجازت سے کفارسے جنگ کریں اور مال غنیمت ہاتھ لگے تو احتیاط واجب ہے کہ اس میں سے بھی خمس دیں۔
مسئلہ ۱۵۵۹: آجکل کی جنگوں میں استعمال کئے جانے والے بڑے ہھتیار جیسے ٹینک، توپ و غیرہ جو شخصی مصرف نہیں رکھتے اگر بطور غنیمت مل جائیں تو حاکم شرع اور ولی امر مسلمین اسلامی فوج کے لئے مخصوص کرسکتا ہے اور اس کے حوالہ کرسکتا ہے۔
مسئلہ ۱۵۶۱: جس مال غنیمت کا خمس واجب ہو تا ہے وہ منقولہ چیزوں سے مخصوص ہے کہ خمس دید نیے کے بعد جنگ کرنیوالے مسلمان اس کے مالک ہوجاتے ہیں لیکن کفار سے جو زمین (یعنی غیر منقولہ شے) ملے اس میں خمس نہیں ہے وہ زمین تمام مسلمانوں کی ملکیت ہے۔
مسئلہ ۱۵۶۲: اگر مسلمانوں کے دو گروپ آپس میں جنگ کرنے لگیں تو تجاوز زیادتی کرنے والے کو روکنا لازم ہے تا کہ وہ حکم خدا کے سامنے اپنی گردن جھکادے اور اس دوران اگر مال غنیمت ملے تو اس کو اپنی ملکیت میں نہیں قرار دے سکتے بلکہاس کی حفاظت کریں اور مناسب موقع پر واپس کردیں البتہ ایسی چیزیں جوان کے ہاتھوں میں پہنچ جائیں جو منشاء فساد ہوں اور بقائے جنگ کا سبب بنیں تو حاکم شرع سے اجازت لے کران سے صحیح فائدہ حاصل کیا جا سکتاہے۔

۵۔ غوطہ خوری سے حاصل ہونیوالے جواہرات. 1556 _1548 ۷۔ کافر ذمی جو زمین مسلمان سے خریدے. 1565_1563
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma