کفالت کے احکام. 1991_1985

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
توضیح المسائل
ضامن بننے کے احکام.1984_1976 ودیعت (امانت) کے احکام. 2008_1992

مسئلہ ۱۹۸۵: اگر کسی کا کسی پر کوئی حق ہو، مثلا قرض، قصاص، ویت یا کوئی دوسرا حق ہو، یا ایسے حق کا دعوی کرے جو قابل قبول ہو اور کوئی شخص اس بات کی ضمانت کرے کہ صاحب حق یا مدعی اس متہم شخص کو چھوڑدے اور جب بھی وہ کہے گا متہم شخص کو لا کر حوالہ کردے گا تو اس قسم کی قرارداد کو کفالت اور جو شخص اس بات کی ضمانت دے اس کو کفیل کہاجاتاہے۔
مسئلہ ۱۹۸۶: کفالت کو لفظی صیغہ سے بھی ادا کیا جاسکتا ہے۔ مثلا کفیل صاحب حق سے کہے: میں ضامن ہوں کہ آپ جس وقت بھی مقروض کو چاہیں گے آپ کے سپرد کروں گا۔ اور صاحب حق قبول کرے تو صحیح ہے۔ یا کوئی ایسا کا انجام دے جو صیغہ لفظی کے مفہوم کو ادا کرتا ہو خواہ دستخط شدہ سند ہو یا کوئی دوسرا ذریعہ ہو تو کفالت صحیح ہے۔
مسئلہ ۱۹۸۷: کفالت میں اس شخص کی رضامندی شرط نہیں ہے جس کے ذمہ حق متعلق ہے۔ لہذا مقروض کی کفالت میں مقروض کی رضامندی شرط نہیں ہے
مسئلہ ۱۹۸۸: کفیل کو بالغ و عاقل ہونا ضروری ہے۔ کسی نے اس کو کفالت پر مجبور نہ کیا ہو اور جس کی کفالت کررہا ہو اس کو موقع پر حاضر بھی کرسکتا ہو۔
مسئلہ ۱۹۸۹: چند باتوں سے کفالت ختم ہوجاتی ہے۔
۱۔ قرض خواہ کا قرضہ ادا کردیا جائے (یعنی صاحب حق کا حق مل جائے۔
۲قرض خواہ (یا صاحب حق) اپنا قرض معاف کردے
۳۔۔۔ مقروض مرجائے۔
۴ مقروض یا متہم کو قرض خواہ یا مدعی کے سپرد کردیاجائے۔
۵ قرض خواہ، اپنا حق کفیل سے ساقط کردے
۶۔ کفیل مرجائے۔
۷۔ صاحب حق اپنا حق حوالہ یا دوسرے کسی ذریعے سے دوسرے شخص کے سپرد کردے۔
مسئلہ ۱۹۹۰: اگر کوئی شخص قرض خواہ کے ہاتھ سے زبردستی قرض دار کو چھڑاڈے اور قرض خواہ، قرض دار پر دست رس نہ رکھتا ہو تو چھڑوانے والے پر واجب ہے کہ قرض دار کو قرض خواہ کے حوالے کرے یا اس کا قرض ادا کرے۔ اگر ایک آدمی یا کئی آدمی مل کر قاتل کو صاحبان خون سے چھڑا کر بھگادیں تو حاکم شرع اس ایک آدمی کو یا ان کئی آدمیوں کو اس وقت تک قید کرسکتا ہے جب تک وہ لوگ اپنے ذرایع سے قاتل کو حوالہ نہ کردیں اور اگر قاتل کو تحویل میں دینانا ممکن ہوجائے تو یہ لوگ مقتول کو دیتت دس۔
مسئلہ ۱۹۹۱: اگر مقروض شخص کی اجازت سے کوئی اس کا کفیل بنے اور کفیل مقروض کا قرض ادا کرنے پر مجبور ہوجائے تو وہ مقروض سے دی ہوئی رقم وصول کرسکتاہے لیکن اگر اس کی اجازت کے بغیر کفیل بناہو تو واپس لینے کا حق نہیں رکھتا۔

ضامن بننے کے احکام.1984_1976 ودیعت (امانت) کے احکام. 2008_1992
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma