پہلی شرط : مباح ہو. 804_793

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
توضیح المسائل
نمازی کی جگہ :دوسری شرط : نمازی کی جگہ متحرک نہ ہو. 808 _805

بناء بر احتیاط واجب مباح هو لهذا غصبی ملک، قالین اورتخت پرنمازپڑھنے میں اشکال ہے
اورنمازباطل ہے، البتہ غصبی چھت کے نیچے اورغصبی خیمے کے اندرنماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
مسئلہ۷۹۳۔ جو شخص مسجدمیں بیٹھا ہو اگر کوئی اس کی جگہ غصب کرکے اس میں نماز پڑھے تو بنا بر احتیاط واجب اپنی نماز کا اعادہ کرے۔
مسئلہ۷۹۴۔ نمازپڑھنے کے بعدپتہ چلے کہ یہ جگہ غصبی ہے تواس کی نمازصحیح ہے اسی طرح اگرکسی کے غصبی ہونے کوجانتاہومگربھولے سے نمازپڑھ لے اوربعدمیں یادآئے تونمازصحیح ہے بشرطیکہ خودنمازپڑھنے والاغاصب نہ رہاہوورنہ اس کی نمازمیں اشکال ہے۔
مسئلہ۷۹۵۔ کسی کو یہ تو معلوم ہوکہ یہ جگہ غصبی ہے مگرمسئلہ نہ معلوم ہوکہ غصبی جگہ میں نمازصحیح نہیں ہے اگروہ ایسی جگہ پرنماز پڑھے توبنابراحتیاط واجب اپنی نمازکا اعادہ کرے
مسئلہ۷۹۶۔ جوشخص سواری پر نمازکوپڑھنے کے لئے مجبورہواور سورای کاجانوریا س کی زین غصبی ہو اور اسی سواری پر نماز پڑھنے کے لی مجبور نه هو تواس کی نماز می اشکال ہے، اسی طرح اگر اختیاری طور سے مستحبی نمازسورای پرپڑھے۔
مسئلہ۷۹۷۔ اگرکوئی ایک ملک میں دوسراشریک رکھتاہے اورشریک کاحصہ جدانہیں ہے تووہ شخص اپنے شریک کی اجازت کے بغیراس مال میں تصرف نہیں کرسکتااورنہ نمازپڑھ سکتاہے۔
مسئلہ۷۹۸۔ وہ مال کہ جس کاخمس یازکات نہ دی گئی ہواس سے خریدی ہوئی جائدادمیں تصرف حرام ہے اور نماز میں بهی اشکال ہے، اوراسی طرح اگر ذمے میں خریدے اورخریدتے وقت نیت رہی ہوکہ اس کی قیمت اس مال میں سے دے گاجس کاخمس یازکات ادانہیں کی۔ تو بناء بر احتیاط واجب اس سے پرهیز کرنا چاهئے.
مسئلہ799۔ اگرقرائن سے صاحب ملک کی رضامندی روشن وقطعی ہوتووہاں نمازپڑھنے میں کوئی اشکال نہیں ہے چاہے وہ زبان سے نه بھی کہے اوراسی کے برعکس اگرزبان سے اجازت دے لیکن معلوم ہوکہ دل سے راضی نہیں ہے تونمازنہیں پڑھ سکتا۔
مسئلہ۸۰۰۔ اس میت کے مال میں جس کے ذمہ خمس یا زکات ہے تصرف کرنااورنمازپڑھناحرام ہے التبه اگر اس کا قرض معاف هوجائے تو جائز هے ۔
مسئلہ۸۰۱۔ اس میت کی ملک میں جس کے ذمہ لوگوں کاقرض ہے تصرف کرنا اورنماز پڑھنا جائز ہے اکر ورثاء اجازت دیدیں او راگر وہ تصرف قرض خواہوں کے حق سے مزاحم ہو تو جائز نہیں ہے۔
مسئلہ۸۰۲۔ اگرمیت کے بعض ورثاء نابالغ دیوانے یاغائب ہوں توان کی ملکیت میں تصرف کرنااورنمازپڑھناجائزنہیں ہے، البتہ جزوی تصرفات جومیت کے اٹھانے میں رسوم ہیں اس میں کوئی اشکال نہیں ہے۔
مسئلہ۸۰۳۔ مسافرخانوں،حماموں اوران جیسی جگہوں میں جن میں مسافراورخریدار حضرات آیاجایاکرتے ہیں نمازپڑھنے میں کوئی حرج نہیں ہے، لیکن مخصوص مقامات پرمالک کی اجازت کے بغیرنمازپڑھناجائزنہیں ہے البتہ اگرمالک تصرف کی اجازت دیدے تواس سے معلوم ہوجاتاہے کہ نمازکے لئے بھی راضی ہے، مثلاکسی کودوپہر شام کے کھانے یاآرام کرنے کے لئے دعوت دے تواس سے نمازکی رضایت کاعلم ہی ہوجاتاہے۔
مسئلہ۸۰۴۔ زراعت اورغیرزراعت کی ان بڑی زمینوں پرجن کے (چاروں طرف) دیوارنہیں ہے اورفعلااس میں زراعت بھی نہیں ہے ان میں نمازپڑھنا، بیٹھنا،سونااورجزوی تصرفات کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے چاہے وہ شہر ودیہات سے قریب ہوں یادورہوں اورچاہے ان زمینوں کے مالک نابالغ ہوں یابڑے، لیکن اگرمالک صریح طورسے کہہ دے کہ میں راضی نہیں ہوں یامعلوم ہوکہ وہ دل سے راضی نہیں ہے تواس میں تصرف حرام ہے اورنمازمیں بھی اشکال ہے۔
 

نمازی کی جگہ :دوسری شرط : نمازی کی جگہ متحرک نہ ہو. 808 _805
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma