وقف کے مسائل .2322_2305

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
توضیح المسائل
قسم کھانے کے مسائل. 2304 _2301وصیت کے مسائل. 2351_2323

مسئلہ ۲۳۰۵: جس چیز کو وقف کیاجاتاہے وہ وقف کرنے والے کی ملکیت سے نکل جاتی ہے نہ تو وقف کرنے والا اور نہ دوسرا کوئی اس کو بیچ سکتاہے نہ ہی کسی کو بخش سکتاہے ۔ اور نہ کوئی اس کا وارث ہوسکتاہے۔ ہاں مسئلہ ۱۷۸۶ کے مطابق بعض حالات میں اس کو بیچا جاسکتاہے۔
مسئلہ ۲۳۰۶: وقف کا صیغہ عربی اور کسی بھی دوسری زبان میں جاری کیاجاسکتا ہے۔ مثلا اگر کوئی صرف اتنا کہدے کہ میں نے اپنے گھر کو فلاں مقصد کے لئے وقف کردیا تو کافی ہے۔ قبول کی بھی ضرورت نہیں ہے چاہے وقف خاص ہو یا وقف عام۔ اگر چہ وقف عام میں حاکم شرع کا قبول کرنا مستحب ہے۔ اور جن لوگوں کے لئے وقف کیاگیاہے وقف کیاگیاہے وقف خاص میں وہ لوگ قبول کریں۔
مسئلہ ۱۳۰۷: معاطاتی وقف بھی صحیح ہے مثلا مسلمانوں کے لئے وقف کی نیت سے مسجد بناکر مسلمانوں کے اختیار میں دیدی جائے تب بھی کافی ہے۔ چاہے صیغہ لفظی نہ بھی پڑھاجائے۔
مسئلہ ۲۳۰۸: اگر کسی جائیداد کو وقف کے لئے معین کرے اور صیغہ جاری کرنے سے پہلے یا جن کے لئے وقف کیاہے ان کی تحویل میں دینے سے پہلے پشیمان ہوجائے یا مرجائے تو وقف صحیح نہیں ہے۔
مسئلہ ۲۳۰۹: جو شخص وقف کرے بنابر احتیاط واجب صیغہ جاری کرنے کے وقت سے لے کر ہمیشہ کے لئے وقف کرے اور ارگ یہ کہے: میرے مرنے کے بعد میرا یہ مال وقف ہے تو اس میں اشکال ہے یا اگر کہے۔ اب سے دس سال تک کے لئے وقف ہے تب بھی اشکال ہے بلکہ وقف، ہمیشہ کے لئے اور صیغہ جاری کرنے کے وقت سے ہوتاہے۔
مسئلہ ۲۳۱۰: وقف اس وقت صحیح ہوتاہے جب وقف شدہ مال کو خود ان لوگوں کے تصرف میں دید یا جائے جس کے لئے وقف کیاگیاہے یا ان کے وکیل یا ولی کے حوالہ کردیاجائے۔ البتہ عمومی وقف کے جگہیں جیسے مساجد و مدارس و غیرہ میں قبضہ میں دینا شرط نہیں ہے اگر چہ احتیاط مستحب یہی ہے کہ صیغہ جاری کرنے کے بعد ان لوگوں کے حوالہ کردیا جائے جس کے لئے وقف کیاگیاہے تا کہ وقف کامل ہوجائے۔
مسئلہ ۲۳۱۱: وقف کرنے والے کو بالغ ، عاقل ہونے کے ساتھ خود مختار اور قاصد (قصد کرنے والا)، ہونا چاہئے اور شرعا اپنے مال میں حق تصرف بھی رکھتاہو۔ لہذا لاابالی اور وہ مقروض افراد جسکو کو حاکم شرع نے اس کے مال میں تصرف کرنے سے روک دیاہو اگر ایسے لوگ اپنے مال کو وقف کریں تو صحیح نہیں ہے۔
مسئلہ ۲۳۱۲ جو لوگ ابھی پیدا نہ ہوئے ہوں ان کے لئے وقف کرنا صحیح نہیں ہے البتہ اگر ایسے اشخاص کے لئے وقفل کیاجائے جن میں کچھ لوگ تو پیدا ہوچکے ہوں اور کچھ ابھی پیدا نہ ہوئے ہوں تو وقف صحیح ہے۔ جیسے موجودہ لڑکے کی اور آئندہ نسل کے لئے۔ تو جولوگ بعد میں پیداہوں گے وہ بھی اس وقف میں شریک ہوں گے۔
مسئلہ ۲۳۱۳: اگر کوئی شخص کسی چیز کو اپنے لئے وقف کرے  مثلا ایک جائیداد وقف کرے کہ اس کا نفع اس کو ملتار ہے یا اس کے مرنے کے بعد اس کے مقبرہ پرصرف کیاجائے ، تو صحیح نہیں ہے۔ لیکن اگر کسی مدرسہ یا زمین کو مثلا طلاب کے لئے وقف کرے اور خود بھی لما لبعلم ہو تو وہ خود بھی دوسرے طالب علموں کی طرح اس سے فائدہ حاصل کرسکتا ہے۔
مسئلہ ۲۳۱۴: جو مال وقف کیاہے اگر اس کا متولی معین کرے تو اس کو معاہدہ کے مطالعہ عمل کرنا ہوگا اور اگر وقف کرنے والا متولی معین نہ کرے اور وہ وقف عام وقف ہو (جیسے مدرسہ و مسجد) تو متولی معین کرنا حاکم شرع کا وظیفہ اور اگر وہ وقف خاص ہو، جیسے اولاد کے لئے وقف ہو، تو جو امور مصلحت وقف سے متعلق ہوں اور بعد والے طبقات سے مربوط ہوں ان کے بارے میں احتیاط یہ ہے کہ موجودہ نسل اور حاکم شرع ایک دوسرے سے موافقت کرکے متولی معین کرےں۔ اور اگر ایسے امور ہوں جو صرف موجودہ طبقہ کے منافع سے مربوط ہوں تو اس کا اختیار خود ان لوگوں کو ہے بشرطیکہ وہ بالغ ہوں اور اگر نابالغ ہوں تو ان کے ولی کے اختیار میں ہے۔
مسئلہ ۲۳۱۵: وقف خاص کا متولی اگر جائیداد کو کرایہ پر دینے کے بعد مرجائے اور کرایہ پر مصلحت وقف و آیندہ طبقات کی مصلحت کا لحاظ رکھاگیا ہو تو کرایہ باطل نہیں ہوگا۔ لیکن اگر وقف خاص کا متولی نہ ہو اور پہلے طبقہ والوں نے کرایہ پردیاہو اور کرایہ کی مدت کے در میان میں یہ لوگ مرجائیں تو آیندہ کے لئے کرایہ کو باقی رکھنا بعد والے طبقہ کی اجازت کے بغیر محل اشکال ہے اور اگر کرایہ دار نے پورا کرایہ پہلے ہی دیدیا ہو تو پہلے طبقہ کے مرنے کے بعد کا جو کرایہ ہوتاہے اس کو واپس لے کر بعد والے طبقہ کو دید یا جائے گا اس شرط کے ساتھ کہ بعد والے طبقہ نے کرایہ کی اجازت دی ہو۔
مسئلہ ۲۳۱۶: وقفی جائیداد خراب ہوجانے کے بعد بھی وقف ہی رہتی ہے۔
مسئلہ ۲۳۱۷: بطور مشترک وقف جائز ہے۔ مثلا اپنے گھر کا یا زمین کا ۳۔۲ حصہ وقف کردے تو صحیح ہے اور ضرورت کے وقف حاکم شرع (قاضی) یا متولی جائیداد کے ماہرین کی مدد سے وقفی حصہ کو جدا کرسکتاہے۔
مسئلہ ۲۳۱۸: وقف عمومی کا متولی اگر ایماندار نہ ہو یعنی اس کی آمدنی کو معین مصرف میں خرچ نہ کرتاہو تو حاکم شرع اس کوہٹا کہ ایماندار متولی معین کرسکتا ہے اور اس کے ساتھ بھی دوسرے امین متولی مقرر کرسکتا ہے۔ اور اگر وقف خصوصی کا متولی خیانت کرے تو حاکم شرع موجودہ طبقہ کی موافقت سے ان کے لئے دوسرا متولی یا اسی متولی کے ساتھ دوسرے ناظر افراد مقرر کرسکتاہے۔
مسئلہ ۲۳۱۹ وہ قالین جو امام بارگاہ کیلئے وقف کیاگیاہو اسے نماز کیلئے مسجد میں نہیں لے جاسکتے اور اگر معلوم نہ ہو کہ قالین صرف امام بارگاہ کے لئے مخصوص ہے یا نہیں لے جاسکتے اور اگر معلوم نہ ہو کہ قالین صرف امام بارگاہ کے لئے مخصوص ہے یا نہیں تب بھی دوسری جگہ نہیں پہنچاسکتے یہی حکم تمام وقف کئے ہوئے مال کا ہے حتی کہ ایک مسجد کی سجدہ گاہ دوسری مسجد میں نہیں لے جاسکتے۔
مسئلہ ۲۳۲۰: اگر کسی مسجد کی تعمیر کے لئے جائیداد وقف کی جائے اور اس مسجد کے تعمیر ضرورت نہ ہو اور یہ بھی احتمال نہ ہو کہ ایک مدت تک کے بعد تعمیر کی ضرورت ہوسکتی ہے تو اس آمدنی کو دوسری مسجد کی تعمیر میں صرف کیاجاسکتا ہے۔
مسئلہ ۲۳۲۱: اگر مسجد کی تعمیر، امام جماعت و موذن کے اخراجات و غیرہ کے لئے کوئی جائیداد وقف کی جائے تو اگر یہ معلوم ہو کہ کس کے لئے کتنی رقم معین کی گئی ہے تب تو اسی کے مطابق عمل کریں اور اگر کوئی مقدار معین نہ ہو تو متولی کی رائے کے مطابق جس طرح طرح مصلحت ہو اس کو صرف کیاجائے۔
مسئلہ ۲۳۲۲: اگر مسجد کی تعمیر ، امام جماعت و موذن کے اخراجات و غیرہ کے لئے کوئی جائیداد وقف کی جائے تو اگر یہ معلوم ہو کہ کس کے لئے کتنی رقم معین کی گئی ہے تب تو اسی کے مطابق عمل کریں اور اگر کوئی مقدار معین نہ ہو تو متولی کی رائے کے مطابق جس طرح مصلحت ہو اس کو صرف کیاجائے۔
مسئلہ ۲۳۲۲ ہمارے زمانے میں جو ادارے یا انجمنیں بنائی جاتی ہیں اور ان کو رجڑڈ کرایاجاتا ہے اور اس میں جو تنخواہ ہیں (و غیرہ) معین ہوتی ہیں۔ ان کی ملکیت میں کوئی بھی چیز دی جاسکتی اور اس صورت میں انجمن یا ادارہ کے شرائط کے مطابق اس میں تصرف کیاجائے گا۔ اس قسم کے اداروں کے اموال بعض اعتبار سے وقف کے مشابہ ہیں مگر وقف نہیں ہیں بلکہ ان کا مالک ادارہ ہی ہے اور اگر اس ادارہ کا کوئی بانی یا ادارہ کرنے والوں میں سے کوئی شخص مرجائے تو اس کے وارث کو اس میں سے کچھ نہ ملے گا۔ ہاں اگر دستور العمل میں ہے تو دیاجائے گا۔ اور یہی حکم ان اداروں اور انجمنوں کا بھی ہے جو عقلاء کی شرائط پر تشکیل تو دئیے جاچکے ہیں مگر ابھی رجڑڈ نہیں ہوسکے ہیں۔

قسم کھانے کے مسائل. 2304 _2301وصیت کے مسائل. 2351_2323
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma