ساتویں شرط : اس کا مشغلہ اور کام مسافر ت نہ ہو۔ 1154_1145

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
توضیح المسائل
چھٹی شرط صحرا نشین خانہ بدوش نہ ہو۔ 1144_1143 آٹھویں شرط : حد ترخص تک پہنچ جائے۔ 1159_1155

مسئلہ ۱۱۴۵ : ڈرائیور، پائلٹ، کشتی چلانے والے، شتربان اور ان جیسے حضرات جن کا شغل ہی سفر ہو ان کی نماز قصر نہیں ہے خواہ یہ حضرات پہلا ہی سفر کر رہے ہوں۔
مسئلہ ۱۱۴۶ : جس کا شغل تومسافرت نہیں ہے لیکن مسافرت ان کے شغل کا مقدمہ ہے جیسے مدرس، کاریگر، مزدور، وغیرہ جو اپنے کسی شہر میں ہیں اور کام کرنے کے لئے دوسر جگہ جاتے ہیں اور ان کی آمد و رفت آٹھ فرسخ یا اس سے زیادہ ہے تو وہ لوگ بھی نماز پوری پڑھیں اور روزہ رکھیں۔
مسئلہ ۱۱۴۷ : جس کا پیشہ مسافرت ہو اگر وہ اپنے پیشے کے علاوہ کسی دوسرے کام کے لئے سفر کرے(مثلا حج یازیارت یا کسی اور مقصد کے لئے جائے)تو دوسرے مسافروں کی طرح وہ بھی نماز قصر پڑھے۔ لیکن اگر ڈرائیور اپنی گاڑی کو کرایہ پر دے اور ضمنا خود بھی زیارت کرے تو ڈرائیور کو)پوری نماز پڑھنی چاہئے۔
مسئلہ ۱۱۴۸: جو لوگ حج کے راہنما اور حاجیوں کے کارواں کے مدیر ہوں یا اسی قسم کے دوسرے لوگ ہوں تو اگر مسافرت ان کے پیشے کا جز یا مقدمہ شمار ہو تو انہیں پوری نماز پڑھنی چاہئے۔
مسئلہ ۱۱۴۹ : سال کے کچھ حصہ میں مسافرت جس کا پیشہ ہو مثلا وہ ڈرائیور جو صرف گرمیوں یا سردیوں میں ڈرائیورنگ کرتا ہے توجس سفر میں اپنے کام میں مشغول ہے اس میں نماز پوری پڑھے۔
مسئلہ ۱۱۵۰ : جو شخص صرف شہر کے اندر اندر ڈرائیوری کرتا ہے۔ اگر اتفاقا شہر سے باہر سفر پر جائے او رمسافت آٹھ فرسخ یا اس سے زیادہ ہو تو نماز قصر پڑھے۔ لیکن جو شخص شہر کے اندر اور باہر ڈرائیوری کرتا ہے تو جس وقت شہر سے باہر جائے تو اسے پوری نماز پڑھنی چاہئے۔
مسئلہ ۱۱۵۱ : جس کا پیشہ مسافرت ہو اگر دس روز یا اس سے زیادہ کسی جگہ رہ جائے خواہ وہ اس کا وطن ہو یا نہ ہو اور خواہ پہلے ہی سے دس دن کی نیت کی ہو یا نہ کی ہو بناء بر احتیاط دس دن کے بعد جو پہلا سفر کرے اس میںنماز قصر بھی پڑھے اور پوری بھی۔ اور اگر شک ہو کہ دس دن قیام کیا تھا کہ نہیں تو پھر نماز پوری پڑھنی چاہئے۔
مسئلہ ۱۱۵۲ : جن لوگوں نے اپنا کوئی وطن نہیں بنایا بلکہ سیر و سیاحت میں زندگی بسر کرتے ہوں وہ نماز پوری پڑھیں گے۔
مسئلہ ۱۱۵۳ : جس کا پیشہ سفر تو نہیں ہے لیکن کسی شہر یا دیہات میں اس کا مال ہے جس کو لادنے کے لئے پے در پے سفر کرتا ہے تو وہ اپنی نماز قصر پڑھے۔
مسئلہ ۱۱۵۴ : جو شخص اپنے وطن کو چھوڑدے اور اپنے لئے دوسرا وطن انتخاب کرنا چاہتا ہے تو مسافرت میں نماز قصر پڑھے۔ البتہ اگر اس کا سفر طولانی ہوجائے اور خانہ بدوش میںشمار ہونے لگے تو پھر پوری پڑھے۔

چھٹی شرط صحرا نشین خانہ بدوش نہ ہو۔ 1144_1143 آٹھویں شرط : حد ترخص تک پہنچ جائے۔ 1159_1155
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma