جماعت میں مستحب امور .1285

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
توضیح المسائل
احکام جماعت. 1284_1273 جماعت میں مکروہ امور. 1286

مسئلہ۱۲۸۵ : جماعت میں با امید ثواب الہی چند امور کی رعایت کرنا مستحب ہے۔
۱۔ اگر ماموم صرف ایک مرد ہو تو امام کے داہنی طرف تھوڑا سا امام سے پیچھے کھڑا ہو۔اور اگر صرف ایک عورت ماموم ہو تو امام کے داہنی طرف اتنے پیچھے کھڑی ہو کہ اس کے سجدہ کی جگہ امام کے گھٹنوں یا قدموں کے پاس ہو اور اگر ایک مرد و ایک عورت یا ایک مرد و چند عورتیں ہوں تو مرد امام کے داہنی طرف او رعورتیں امام کے پیچھے کھڑی ہوں۔ اور اگر چند مرد یا صرف چند عورتیں ہوں تو امام کے پیچھے کھڑ ی ہوں اور اگر چند مرد او رچند عورتیں(بھی)ہوں تو مرد امام کے پیچھے اورعورتیں مردوں کے پیچھے کھڑی ہوں۔
۲۔ اگر امام و ماموم دونوں عورت ہوں تو ایک ہی صف میں کھڑی ہوں صرف ماموم ذرا سا امام کے پیچھے ہو۔
۳۔ امام صف کے وسط میں اور اہل علم و فضیلت و تقوی پہلی صف میں کھڑے ہوں۔
۴۔ جماعت کی صفیں اس طرح منظم ہوں کہ مامومین کے شانے ایک دوسرے سے ملے ہوں اور ہر صف میں جو لوگ کھڑے ہوں ان کے درمیان کوئی فاصلہ نہ ہو۔
۵۔ قدقامت الصلواة کے بعد تمام لوگ کھڑے ہوجائیں او رنماز کے لئے تیار ہوجائیں۔
۶۔ امام کو چاہئے کہ سب سے کمزور ماموم کی حالت کا لحاظ رکھے۔اتنی جلدی نہ کرے کہ کمزور لوگ ساتھ نہ دے سکیں اور رکوع و سجود و قنوت وغیرہ میں اتنی دیر نہ کرے کہ کمزور لوگ برداشت نہ کرسکیں۔ البتہ اگر وہ جانتا ہو کہ جتنے لوگ اس کے پیچھے نماز پڑھ رہے ہیں سب ہی طول کو پسند کرتے ہیں تب طول دے۔
۷۔ امام حمد و سورہ پڑھتے وقت اتنی بلند آواز سے پڑھے کہ مامومین سن لیں مگر یہ بھی نہ ہو کہ چلا کر پڑھنے لگے۔
۸ ۔ اگر امام رکوع میں یہ سمجھ لے کہ کچھ لوگ ابھی آئے ہیں اور جماعت میں شریک ہونا چاہتے ہیں تو رکوع کو تھوڑا سا طول دیدے تاکہ وہ لوگ شریک ہوسکیں لیکن عام طور سے رکو ع جتنی دیر میں کرتا ہے اس کے دوگنے سے زیادہ طور نہ دے چاہے اس کو معلوم ہو کہ ایک یا کئی شخص جماعت میں شریک ہونا چاہتے ہیں۔

احکام جماعت. 1284_1273 جماعت میں مکروہ امور. 1286
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma