دفن کے احکام :587-574

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
توضیح المسائل
نمازمیت میں چندچیزیں مستحب ہیں :573دفن کے مستحبات :593-588

مسئلہ ۵۷۴ : میت کو اس طرح دفن کریںکہ اس کی بدبو باہر نہ آپائے جانور بھی وہاں تک نہ پہنچ سکیں۔ اگر خطرہو کہ جانورمیت کے جسم کو ضرر پہونچائے گا تو قبر کو پختہ بنادیں۔
مسئلہ ۵۷۵ : اگر میت کو زمین میں دفن کرنا ممکن نہ ہو تو واجب ہے کہ اس کو کسی جگہ یا تابوت میں رکھ کر چاروں طرف کو بند کردیں۔
مسئلہ ۵۷۶ : دفن کرتے وقت میت کو قبر میں داہنی کروٹ اس طرح لٹائں کہ قبلے کی طرف چہرہ ہو۔
مسئلہ ۵۷۷ : اگر کوئی شخص کشتی میں مرجائے اور اس کے بدن کے خراب ہونے کا ڈر نہ ہو اور کشتی میں رکھنے سے کوئی چیز مانع نہ ہو تو صبر کریں اور خشکی پر پہونچ کر اس کو دفن کردیں۔ ورنہ غسل و حنوط و کفن دے کر نماز پڑھ کر کسی ایسی چیز میں رکھ کر اس کا منہ مضبوطی سے بند کردیں جس کی وجہ سے پانی کے جانور اس تک رسائی حاصل نہ کرسکیں اور اس کو سمندر میں ڈال دیں اور اگر یہ ممکن نہ ہو تو اس کے پیروں میں کوئی وزنی چیز باندھ کر سمندر میں ڈال دیں اور واجب ہے کہ جہاں تک ممکن ہو اسے ایسی جگہ ڈال دیں جہاں وہ فورادریائی جانوروں کی غذا نہ بن جائے۔
مسئلہ ۵۷۸ : اگر خطرہ ہو کہ دشمن میت کی قبر کھود کر میت کو نکال لے گا یا اس کو نقصان پہونچائے گا تو اگر ممکن ہو تو جس طرح پہلے والے مسئلہ میں بیان کیا گیا اسی کے مطابق عمل کرتے ہوئے اس کو سمندر میں ڈال دیں۔
مسئلہ ۵۷۹ : جہاں ضروری ہو تو قبر کو پختہ کرنے کا خرچ اور اسی طرح دریا و سمندر میں پھینکنے کا خرچ میت کے اصل مال سے لیا جائے گا۔
مسئلہ ۵۸۰ : اگر کافرہ عورت مرجائے اور اس کے پیٹ میں بچہ بھی مرجائے اور اس بچے کا باپ مسلمان ہو تو عورت کو قبر میں بائیں کروٹ لٹایا جائے گا تاکہ بچے کا چہرہ قبلے کی طرف رہے۔ بلکہ اگر روح بھی بچے کے بدن میں داخل نہ ہوئی ہو ۔ یعنی ابھی بچے میں حس و حرکت بھی پیدا نہیں ہوئی ہو تب بھی بناء بر احتیاط واجب اسی قاعدے پر عمل کریں۔
مسئلہ ۵۸۱ : غیر مسلمانوں کے قبرستان میں مسلمان کا دفن کرنا اور مسلمانوں کے قبرستان میں کافر کو دفن کرنا بناء براحتیاط واجب جائز نہیں ہے اسی طرح مسلمان کو ایسی جگہ دفن کرنا جہاں اس کی بے حرمتی ہو حرام ہے۔ جیسے اس جگہ پر دفن کرنا جہاں کوڑا ڈالا جاتا ہے۔
مسئلہ ۵۸۲ : میت کو غصبی جگہ پر دفن نہیں کرنا چاہئے اور نہ ان جگہوں پر دفن کرنا چاہئے جو دفن کے لئے وقف نہیں ہیں۔ جیسے مساجد و دینی مدارس۔ البتہ اگر ابتداء ہی سے دفن کے لئے ایک جگہ مخصوص کرلیں اور وقف میں اس کو مستثنی رکھیں تو وہاں دفن جائز ہے۔
مسئلہ ۵۸۳ : دوسرے مردے کی قبر میں میت کو دفن کرنا جب کہ نبش قبر کا سبب نہ ہو۔ یعنی پہلے والے مردہ کا بدن ظاہر نہ ہونے پائے اور زمین بھی مباح ہو یا وقف عام ہو تو جائز ہے۔
مسئلہ ۵۸۴ : بناء بر احتیاط واجب میت کی جو چیزیں جدا ہوجائے چاہے وہ بال، ناخن، دانت ہو اس کو میت کے ساتھ دفن کردینا چاہئے لیکن شرط یہی ہے کہ نبش قربر کا سبب نہ ہو۔ لیکن جو ناخن یا دانت زندگی میںجدا ہوجائے اس کا میت کے ساتھ دفن کرنا واجب تو نہیں ہے اگر چہ بہتر ہے۔
مسئلہ ۵۸۵ :اگر ماں کے رحم میں بچہ مرجائے اور اس کا رحم میں رہنا ماں کےلئے خطرہ ہو تو جو سب سے آسان راستہ ہو اس طرح اس کو نکال لیں۔ یہاں تک کہ اگر مجبور ہوں کہ بچہ کو ٹکڑا ٹکڑا کرنا پڑے تو کردیں اور اس کام میں پہلے نمبر پر اس کا شوہر ہے کہ وہ اس کام کو انجام دے، بشرطیکہ وہ اہل فن ہو اور دوسرے نمبر پر وہ عورت ہے جو اہل فن ہو اور اگر یہ ممکن نہ ہو تو جو محرم مرد اہل فن ہوں یہ کام انجام دے اور یہ بھی نہ ہوسکے تو مجبورا نا محرم اہل فن مرد سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔
مسئلہ ۵۸۶ : اگر کوئی کنویں میں مرجائے اور اس کا نکالنا ممکن نہ ہو تو کنویں کو بند کردیں اور اسی کنویں کو اس کی قبر قرار دیدیں اور اگر کنواں کسی او رکی ملکیت ہو تو اس کو کسی بھی طرح راضی کریں۔
مسئلہ ۵۸۷ : اگر ماں مرجائے اور پیٹ میں بچہ زندہ ہو تو فورا ان لوگوں کے ذریعہ جن کا سابق مسئلہ میں اشارہ کیا گیا ہے جس طرف سے بھی سالم نکل سکتا ہو نکال لیں پھر دوبارہ اس کے پیٹ کو سی دیں اور حتی الامکان یہ کام اہل فن کے زیر نگرانی انجام دیاجائے او راگر اہل فن نہ ہوں تو بائیں پہلو کو چاک کرکے بچہ کو فورا نکال لیں۔

نمازمیت میں چندچیزیں مستحب ہیں :573دفن کے مستحبات :593-588
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma