چوتھا:کثیرالشک (جس کوزیادہ شک ہوتاہو) 1068_1061

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
توضیح المسائل
تیسرا:وقت کے بعدشک:1060_1059 پانچویں:امام وماموم کاشک: 1070_1069

مسئلہ ۱۰۶۱ : کثیر الشک سے مراد وہ شخص ہے جس کو زیادہ شک ہوتا ہو۔ ایساشخص اپنے شکوک کی پرواہ نہ کرے خواہ نماز کی رکعات کی تعداد میں شک ہو یااجزاء میں ہو یا شرائط میں ہو۔
مسئلہ ۱۰۶۲ : کثیر الشک وہ ہے جس کو لوگ کہیں یہ زیادہ شک کرتا ہے۔ اگرکسی ایک نماز میں تین مرتبہ شک ہو یاتین نمازوں میں پے در پے شک ہو تو وہ کثیر الشک ہے۔
مسئلہ ۱۰۶۳: اگر کسی غیر معمولی حالت کی وجہ سے مثلا بیماری، غصہ مصیبت کی وجہ سے وقتی طور پر کثیر الشک ہوجائے تو اپنے شکوک کی پرواہ کرے اور اس کے احکام کے مطابق عمل کرے۔
مسئلہ ۱۰۶۴ : شک کی پرواہ نہ کرنے کا مطلب یہ ہے کہ جس طرف اس کو فائدہ ہو اسی کو اختیار کرے مثلا اگر شک ہو کہ رکوع یا سجدہ بجالایا کہ نہیں؟ تو بنا رکھے کہ بجالایاہے چاہے ابھی محل باقی بھی ہو یاشک ہو کہ صبح کی نماز دو رکعت پڑھی تھی یا تین تو مان لے کہ دو رکعت پڑھی تھی۔
مسئلہ۱۰۶۵۔ اگرکسی کومخصوص جگہ پرزیادہ شک ہو مثلا حمد و سوره می تو اس شک کی پرواہ نہ کرے، لیکن دوسرے مقامات پرجوشک ہوں ان پرشک کے دستورکے مطابق عمل کرے، صرف جس مقام پر زیاده شک کرے تو اس کی پرواه نه کرے اگرکسی کوصرف معین نماز(مثلانمازصبح) میں شک ہوتاہے تواس میں شک کی پرواہ نہ کرے، باقی نمازوں میں شک کے احکام پرعمل کرے۔اگرکسی کوکسی خاص جگہ زیادہ شک ہوتاہے(مثلاجس وقت لوگوں کے درمیان نمازپڑھے) توصرف اسی جگہ پراپنی شک کی پرواہ نہ کرے،
مسئلہ۱۰۶۶۔ اگرکسی کوشک ہوکہ وہ کثیرالشک ہوگیاہے کہ نہیں تویہ سمجھے کہ نہیں ہواہے،اسی طرح اگرکوئی کثیرالشک تھاتوجب تک یقین نہ ہوجائے کہ اب اپنی عام حالت پرواپس آگیاہے اس وقت تک اپنے شک کی پرواہ نہ کرے۔
مسئلہ۱۰۶۷۔ جس کوزیادہ شک ہوتاہواگرکسی رکن (مثلا رکوع) کے بجالانے میں اس کوشک ہوکہ بجالایاکہ نہیں؟ اوروہ اپنے شک کی پرواہ نہ کرے اوربعدمیں یادآئے کہ نہیں بجالایاتھاتو اگر بعد والے رکن می داخل نہیں هوا تب تو اسے بجالائے اوراگراس کے محل سے گزرچکاہے تواس کی نمازباطل ہے، اور اگر وه رکن نهرهیں هو اور بعد میں یاد آئے که اس کو نهیں بجالایا تو اپس نه پلٹے اس کی نماز صحیح ہے ۔
مسئلہ ۱۰۶۸ : زیادہ شک کرنے والے لوگ اپنے یقین و شک پر عمل نہ کریں بلکہ عام لوگوں کے مطابق عمل کریں چاہے ان کو یقین حاصل ہو یا نہ ہو ورنہ بہت سے مقامات پر ان کی نماز باطل ہوجائے گی۔

تیسرا:وقت کے بعدشک:1060_1059 پانچویں:امام وماموم کاشک: 1070_1069
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma