جہاں نمازکا توڑنا جائز ہے :جہاں نمازکا توڑنا جائز ہے : 1045_1041

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
توضیح المسائل
جوچیزیں نمازمیں مکروہ ہیں :1040شکیات نماز:

مسئلہ ۱۰۴۱ : بناء بر احتیا ط واجب نماز کا توڑنا جائز نہیں ہے ۔ البتہ قابل توجہ مالی یا بدنی نقصان سے بچنے کے لئے نماز کے توڑ دینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ مثلا مثلا نمازی کی جان یا ایسی شخص کی جان خطرے میں پڑجائے جس کابچاناواجب ہے اورنمازتوڑے بغیروہ ٹل نہ سکتاہوتونمازکا توڑ دینا جائزہے اسی طرح جس مال کی حفاظت واجب ہے اس کے بچانے کے لئے بھی نمازتوڑی جاسکتی ہے، لیکن ایک مختصرسے مال کے لئے جس کی کوئی اہمیت نہ ہونماز کوتوڑنامکروہ ہے۔
مسئلہ۱۰۴۲۔ اگر نماز کے دوران قرض خواہ اپناقرض مانگنے آجائے اور وہ شخص بغیر اس کے کہ نماز کی صورت بگڑے قرض ادا کرسکتا ہو تو بہتر ہے کہ فورا دا کردے۔ لیکن اگر قرض کی ادائیگی نماز توڑے بغیر ممکن نہ ہو تو اتنی دیر صبر کرے کہ نماز ختم ہوجائے۔ او راتنی سی تاخیر قرض ادا کرنے کے منافی نہیں ہے۔ البتہ کوئی خاص صورت حال ہو مثلا اگر اتنی بھی دیر ہوگئی ہو اس کے ساتھ چلے جائیں گٰ اور اس کو زحمتوں کا سامنا کرنا پڑے گا تب اور بات ہے۔
مسئلہ۱۰۴۳۔ اگرنمازپڑھتے میں پتہ چل جائے کہ مسجدنجس ہوگئی اورمسجدکے پاک کرنے سے نمازپراثرنہ پڑتاہو تو مسجد کو پاک کرے اس کے علاوہ باقی صورتوں میں نماز پڑھ کر مسجد کو پاک کرے۔ البتہ احتیاط یہ ہے کہ نماز کو طولانی نہ کرے۔
مسئلہ۱۰۴۴۔ جن مقامات پرنمازکا توڑنا واجب ہے اگرنہ توڑے توگنہگار ہے لیکن اور اس کی نماز میں بهی اشکال ہے ۔
مسئلہ۱۰۴۵۔ اگررکوع سے پہلے متوجہ ہوجائے کہ اذان واقامت نہیں کہی ہے اوروقت وسیع ہے توبہترہے کہ نمازکوتوڑکراذان واقامت کہہ کردوبارہ نماز شروع کرے۔

جوچیزیں نمازمیں مکروہ ہیں :1040شکیات نماز:
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma