پانی کے احکام :53-62

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
توضیح المسائل
کنویں کا پانی49-52بیت الخلاء کے احکام63-77

مسئلہ۵۳۔ مضاف پانی جس کا مفہوم شروع میں بیان کردیاگیاہے نجس چیز کو پاک نہیں کرتاہے اور اس سے وضو و غسل بھی صحیح نہیں ہے۔
مسئلہ۵۴۔ مضاف پانی جس کسی نجس چیزسے ملے گا تو فورا نجس ہوجائےگا صرف تین صورتوں میں نجس نہیں ہوگا۔
۱۔ اوپرسے نیچے ڈالنے میں مثلاگلاب دان سے نجس ہاتھ پرعرق ڈالاجائے تووہ عرق جوگلاب دان میں ہے وہ نجس نہیں ہوگا۔
۲۔ جومضاف پانی فوارے کی طرح نیچے سے اوپرجارہاہوتواوپرکاجتناحصہ نجاست سے ملے گاوہی نجس ہوگا،نیچے کاحصہ پاک رہے گا۔
۳۔ مضاف پانی اتنا زیادہ ہو کہ یہ کہا جاسکے کہ اس میں نجاست نے سرایت نہیں کی ہے، جیسے مضاف پانی کا بہت بڑا تالاب ہو اور نجاست اس کے کسی ایک گوشے میں گرجائے، یا تیل کا بہت ہی لمبا پائپ ہو اور نجاست اس کے ایک طرف جا پڑے تو ایسی صورت میں باقی نجس نہیں ہوگا۔
مسئلہ۵۵۔ اگرنجس مضاف پانی،جاری یاکرپانی سے اس طرح مل جائے کہ اب اس کومضاف پانی نہ کہیں توپاک ہوجاتاہے۔
مسئلہ۵۶۔ جوپانی مطلق تھااب اگرشک ہوجائے کہ مضاف ہوگیاہے یانہیں؟ جیسے سیلاب کا پانی کہ معلوم نہیں کہ اس کوپانی کہتے ہیں یا نہیں؟تووہ مطلق پانی کاحکم رکھتاہے،یعنی اس سے نجس چیزوں کو پاک کیاجاسکتاہے اوراس سے وضووغسل بھی کیاجاسکتاہے،اسی طرح اگرمضاف پانی کے بارے میں شک ہوجائے کہ مطلق پانی ہوا ہے کہ نہیں تووہ مضاف پانی کے حکم میں ہے ۔
مسئلہ ۵۷ : جس پانی کے بارے میں معلوم نہ ہو کہ مطلق ہے یا مضاف اور پہلے کی حالت بھی معلوم نہ ہو تو وہ نجس چیز کو پاک نہیں کرسکتا اور اس سے وضو و غسل بھی باطل ہے۔ لیکن اگر کوئی نجس چیز اس سے متصل ہوجائے تووہ پانی نجس نہیں ہوگا۔
مسئلہ۵۸۔ اگرعین نجس کے قریب ہونے کی وجہ سے پانی میں اس نجاست کی بوآجائے تووہ پانی نجس نہیں ہوگا۔ (ہاں اگرعین نجس پانی میں گرجائے تو نجس ہوجائے گا،پهر بهی اس سے اجتناب بهتر هے،
مسئلہ ۵۹ : جس پانی کا رنگ، بو یا ذائقہ نجاست کی وجہ سے بدلا ہو اگر اس کا رنگ ، بو یا ذائقہ خود بخود ختم ہوجائے تو وہ پانی پاک نہیں ہوگا ہاں اگر کر ، جاری یا بارش کے پانی سے مخلوط ہوجائے توپاک ہوجائے گا۔
مسئلہ۶۰۔ جو پانی پہلے پاک تھاپھرشک ہوجائے کہ نجس ہوا کہ نہیں تو وہ پاک ہے اورجو پانی پہلے نجس تھا اگر اس کے بارے میں شک ہوجائے کہ پاک ہوا کہ نہیں تووہ نجس ہے۔
مسئلہ۶۱۔ نجس حیوانات(جیسے کتا،سور)کاجھوٹاپانی نجس ہے لیکن حرام گوشت جانوروں جیسے بلی اور درندے کا جھوٹا پانی پاک تو ہے مگر اس کا پینا مکروہ ہے
مسئلہ ۶۲ : پینے کا پانی کا مکمل طور سے صاف ہونا مستحب ہے۔ ایسے آلودہ پانی کا پینا جو بیماری کا سبب ہو حرام ہے۔ ہاتھ منہ اور لباس دھونے کا پانی بھی صاف ہونا چاہئے بدبو دار اور آلودہ پانی سے حتی الامکان اجتناب کرنا چاہئے۔

کنویں کا پانی49-52بیت الخلاء کے احکام63-77
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma