بیچنے والے اور خریدار کے شرایط.1781_1775

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
توضیح المسائل
سود کھانا حرام ہے۔ 1774_1766رقم و جنس کے شرائط. 1788_1782

مسئلہ ۱۷۷۵: بیچنے والے اور خرید نے والے میں چند چیزوں کا ہونا شرط ہے:
۱۔بالغ ہوں
۲۔عاقل ہوں
۳۔اپنے اموال میں حق تصرف رکھتے ہوں (دیوالیہ ہوجانے کے بعد جن لوگوں کو حاکم شرع ان کے اموال میں تصرف کرنے سے روک دیتا ہے ان میں سے نہ ہوں)
۴۔دونوں واقعی خرید و فروخت کا ارادہ رکھتے ہوں لہذا اگر کوئی مذاق میں کہدے میں نے اپنے مال کو بیچ دیا تو اس کا کوئی اثر مرتب نہ ہوگا۔
۵۔کسی نے ان کو بیچنے خرید نے پر مجبور نہ کیا ہو۔
۶۔جس چیز کی خرید و فروخت کررہے ہیں اس کے یا تو مالک ہوں یا مالک طرف سے وکیل ہوں یا کم سن کے ولی ہوں۔
مسئلہ ۱۷۷۶۔نا بالغ بچہ سے خرید و فروخت باطل ہے چاہے ولی نے اجازت دیدی ہو۔ البتہ اگر معاملہ ولی ہے ہو اور بچہ صرف رقم یا جنس کو پہونچانے کا ذریعہ ہو تو کوئی حرج نہیں ہے لیکن اس میں یہ ضروری ہے کہ خریدار اور بیچنے والا دونوں کو یقین ہو کہ بچہ رقم یا جنس کو اس کے مالک تک پہونچادے گا۔
مسئلہ ۱۷۷۷: اگر کوئی نابالغ بچہ سے چیز خریدے یا اس کے ہاتھ بیچے تو معاملہ باطل ہے اور بچہ سے لی ہوئی چیز یا رقم کو اس کے مالک کو واپس کرے نہ کہ بچہ کو۔ اور اگر مالک کو نہ جانتا ہو اور نہ اس کے معلوم ہونے کا کوئی ذریعہ ہو تو حاکم شرع کی اجازت سے کسی فقیر کو دیدے اور اگر مال خود اسی بچہ کا ہو تو اس کے ولی کو پہونچادے۔ البتہ جو رقم یا چیز بچہ کودی ہے اس سے واپس لے سکتا ہے۔ لیکن اگر وہ شےء تلف ہوگئی ہو تو بچہ سے اس کا عوض نہیں لے سکتا۔
مسئلہ ۱۷۷۸: جس مالک کو بیچنے پر یا خریدار کو خرید نے پر مجبور کیا گیا ہو اگر وہ بعد میں راضی ہوجائے تو معاملہ صحیح ہے لیکن احتیاط مستحب ہے کہ صیغہ کو دوبارہ جاری کیا جائے۔
مسئلہ ۱۷۷۹: اگر کسی کے مال کو اس کی اجازت کے بغیر ہیچ دیا ہو اور مالک بعد میں راضی ہوجائے اور اجازت دیدے تو صحیح ہے۔ معاملہ
مسئلہ ۱۷۸۰ ا حتیاط واجب کی بناپر بچہ کے باپ یا دادا کو بچہ کے مال میں اسی وقت حق تصرف اور حق خرید و فروخت حاصل ہے جب اس میں بچہ کے لئے مصلحت ہو اور یہی حکم وصی اور حاکم شرع کا بھی ہے۔
مسئلہ ۱۷۸۱: اگر غصبی مال کو کوئی ہیچ دے اور صاحب مال اس کو بعد میں اجازت دیدے تو معاملہ صحیح ہے۔

سود کھانا حرام ہے۔ 1774_1766رقم و جنس کے شرائط. 1788_1782
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma