1 . غسل جنابت کے احکام 369-361

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
توضیح المسائل
1 . غسل جنابت 360 جو کام مجنب پر حرام ہیں : 371-370

مسئلہ۳۶۱۔ اگر انسان سے کوئی رطوبت خارج ہو اور معلوم نہ ہوکہ منی ہے یا کوئی اور رطوبت، پس اگر شہوت کے ساتھ اچھل کرنکلے تو منی کاحکم رکھتی ہے اور اگر یه دونوں یا ان میں سے ایک علامت نهیں هے تو منی کا حکم نهیں رکهتی.البتہ مریض اورعورت کے لئے ضروری نہیں ہے کہ اچھل کرباہر آئے بلکہ اگر رطوبت ایسی صورت میں نکلے که شہوت جنسی اوج پر هو تو منی کے حکم میں ہے۔
مسئله ۳۶۲ : منی نکلنے کے بعد غالبا بدن سست ہوجاتا هے لیکن یه قطعی شرائط اور علامت کا جزء نهی هے.
مسئلہ۳۶۳۔ منی خارج ہونے کے بعدپیشاب کرنامستحب ہے تاکه من کے باقی مانده ذررات خارج هوجایی اور اگر پیشاب نہ کرے اورغسل کے بعدکوئی رطوبت باہرآجائے جس کے بارے میں معلوم نہ ہوکہ منی ہے کہ کوئی دوسری رطوبت تووہ منی کے حکم میں ہوگی۔اور اس کو دوباره غسل کرنا چاهیے.
مسئلہ ۳۶۴ : اگر انسان جماع کرے اور حشفہ یا اس سے زیادہ اندر داخل ہوجائے تو مرد و عورت دونوں جنب ہوجاتے ہیں خواہ بالغ ہوں یا نابالغ۔ منی نکلے یا نہ نکلے، لیکن یہ اس صورت میں ہے کہ دخول پیشاب کے مقام میں ہوا ہو اور اگر دخول پاخانہ کے مقام میں ہوا ہے تو بناء بر احتیاط واجب غسل و وضو دونوں کرنا چاہئے ۔
مسئلہ۳۶۵۔ اگرشک ہوکہ عضو تناسل ختنہ گاہ کی مقدار تک داخل ہوا ہے یانہیں تواس پرغسل واجب نہیں ہے ۔
مسئلہ۳۶۶۔ اگرکوئی (معاذاللہ) کسی حیوان سے بدفعلی کرے اور منی باہرآجائے تووہ جنب ہوجاتاہے اوراس کے لئے غسل کافی ہے ،لیکن اگرمنی نہ نکلے توبناء براحتیاط واجب نماز اور اس قسم کی چیزوں کے لئے غسل و وضو دونوں کرے، البتہ اگر اس فعل سے پہلے با وضو تھا تو صرف غسل کافی ہے۔
مسئلہ۳۶۷۔ اگرمنی اپنی جگہ سے حرکت کرے لیکن اس کو باہر نکلنے سے روک لے یا کسی وجه سے و ه باهر نه نکل سکے تو غسل واجب نہیں ہے ،اسی طرح اگرشک ہوکہ منی باہرنکلی یانہیں تب بھی غسل واجب نہیں ہے ۔
مسئلہ۳۶۸۔ جس کے پاس غسل کرنے کے لیے پانی نه هو وه اس کے باوجود اپنی بیوی سے همبستری کرسکتا هے اور اس کے لیے تیمم کافی هے. خواه نماز کا وقت داخل هونے سے پهلے هو یا بعد می هو.
مسئلہ۳۶۹۔ اگراپنے لباس میں منی دیکھے اور یقین ہوجائے کہ یہ اسی کی ہے توغسل کرے اورجن نمازوں کے بارے میں یقین ہوکہ حالت جنابت سے پڑھی ہیں تو ان کی قضاکرے، لیکن جن نمازوں کے بارے میں شک ہو ان کی قضا لازم نہیں ہے ۔

1 . غسل جنابت 360 جو کام مجنب پر حرام ہیں : 371-370
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma