نمازاجارہ. 1225_1213

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
توضیح المسائل
بیٹے سے ساقط ہیں۔ 1212_106 نماز جماعت .1235_1226

مسئلہ ۱۲۱۳ : مردہ کی طرف سے حج کے علاوہ نماز و دیگر عبادتوں کےلئے اجبر بنانا اشکال سے خالی نہیں ہے۔ اگر کوئی دوسروں کی عبادتوں کے لئے اجیر بنانا چاہتا ہے تو بر جاء مطلوبیت بنائے۔ البتہ قضا نماز و روزہ کا بجا لانا اسی طرح مستحبی نماز و روزہ کو بہ قصد قربت و بغیر اجرت بجالانے میں کوئی اشکال نہیں ہے۔
مسئلہ ۱۲۱۴ : رسول خدا اور آئمہ معصومین کی زیارت جیسی مستحبی چیزوں کے لئے زندہ کی طرف سے اجیر بنایا جاسکتا ہے لیکن احتیاط واجب ہے کہ رقم مقدمات کام کے لئے (نہ کہ خود زیارت کیلئے) لے۔ اسی طرح مستحبی اعمال بجالا کر اس کا ثواب مردوں یا زندوں کو ہدیہ کر سکتا ہے۔
مسئلہ ۱۲۱۵ : میت کی قضا نمازوں کو بجا لانے کیلئے جوشخص اجیر ہو اس کے لئے ضروری ہے کہ نماز کے مسائل کو اچھی طرح جانتا ہو۔ اور اس کی قرائت بھی صحیح ہو۔
مسئلہ : ۱۲۱۶ : میت کی طرف سے نماز یا روزہ یادوسری عبادتوں کو بجا لانے والے کے لئے نیت کے وقت معین کرنا ضروری ہے۔ میت کے نام کا جانناضروری نہیں ہے۔ صرف اپنی نیت میں علامتوں وغیرہ کے ذریعہ قصد کرلینا کافی ہے۔
مسئلہ ۱۲۱۷ : نائب کو چاہئے کہ اپنے کو میت کی جگہ فرض کرے اور میت کے ذمہ جو عبادتیں ہیں ان کی قضا کرے اور اگر عمل انجام دے کر اس کا ثواب میت کو ہدیہ کرے تو اپنے قرض سے سبکدوش نہیں ہوگا۔
مسئلہ ۱۲۱۸ : میت اسی وقت بری الذمہ ہوسکتی ہے جب یہ اطمینان ہوجائے کہ نائب نے نماز پڑھ ڈالی ہے اور اگرشک ہو تو کافی نہیں ہے اور اگر یقین ہو کہ نماز تو پڑھ ڈالی مگر یہ نہ معلوم ہو کہ صحیح طور سے بجا لایا تھا کہ نہیں تو اس میں کوئی اشکال نہیں ہے۔
مسئلہ ۱۲۱۹ : صرف نائب کے یہ کہدینے سے کہ میں نے نماز پڑھ ڈالی، قناعت نہیں کرلینا چاہئے ہاں اگر نائب قابل اطمینان شخص ہے تواور بات ہے۔
مسئلہ ۱۲۲۰ : میت کی نیابت کرنے والا نماز کے اجزاء و شرائط کی انجام دہی سے معذور نہ ہو مثلا بیٹھ کر نماز پڑھنے والا نائب نہیں بن سکتا۔ بلکہ احتیاط واجب ہے کہ تیمم یا جبیرہ سے نماز پڑھنے والا بھی نائب نہ بنے۔
مسئلہ ۱۲۲۱ : مرد عورت کی عورت مرد کی نیابت کرسکتی ہے اور آہستہ یا بلند پڑھنے میں اپنے وظیفہ کے مطابق عمل کرے نہ کہ میت کے وظیفہ کے مطابق۔ یہ بھی ضروری نہیں ہے کہ میت کی قضا شدہ نمازوں کو ترتیب ہی سے پڑھا جائے۔ چاہے ترتیب معلوم ہو یا معلوم نہ ہو۔ صرف ایک ہی دن ظہر و عصر اور مغرب وعشا میں ترتیب کی رعایت ضروری ہے۔
مسئلہ ۱۲۲۲ : اجیر سے مخصوص طرز کی شرط کرلی جائے(مثلا نماز مسجد میں یافلاں وقت پڑھنی ہوگی)تو اس شرط کی پابندی ضروری ہے۔ ہاں اگر مخصوص طریقہ کی شرط نہ کی جائے تو اجیر اپنی تکلیف اور اپنے معمول کے مطابق انجام دے۔اور مستحبات میں جو چیزیں معمول ہیں ان کو بجا لائے اس سے زیادہ کابجالانا اس وقت تک ضروری نہیں ہے جب تک شرط نہ کرلی جائے۔ اگر نمازآیات کی شرط نہ ہو تو اس کا بھی پڑھنا ضروری نہیں ہے۔
مسئلہ ۱۲۲۳ : اگر میت کی نماز کے لئے متعدد لوگوں کو اجیر بنایا جائے تو ہر ایک کے لئے معین کرنا ضروری نہیں ہے بلکہ وہ جس وقت چاہیں نماز پڑھ سکتے ہیں۔ البتہ قضا نمازوں کی ترتیب کی رعایت کرنے کے لئے احتیاط مستحب یہ ہے کہ ان میں سے ہر ایک کے لئے وقت معین کردیا جائے مثلا ایک سے قرارداد کی جائے کہ تم کو صبح سے لے کرظہر تک قضا نمازیں میت کی پڑھنی ہوں گی اور دوسرے سے ظہر سے لے کر رات تک کی شرط کرلی جائے اور یہ بھی بہتر ہے کہ ایک جتنی نمازیں پڑھے وہ دوسرے کے مشابہ ہوں ۔ مثلا اگر ایک شخص نماز ظہر سے شروع کرتاہے اور صبح کی نماز پرختم کرتا ہے(چاہے وہ ایک دن کی نماز ہو یا کئی دن کی)تو دوسرا بھی ظہر ہی سے شروع کرے اور صبح پرختم کرے۔
مسئلہ ۱۲۲۴ : اگر اجیر اجرت پر لئے ہوئے نماز و روزہ کو پورا کئے بغیر مرجائے اور پوری اجرت پہلے لے چکا ہو تو اگر اس سے یہ شرط کرلی گئی ہو کہ وہی تمام نمازوں کو ادا کرے تو جتنی نمازیں (مثلا) رہ گئی ہیں ان کی اجرت مردہ اجیر کے مال سے لے لی جائے۔اور اگر ایسی شرط نہیں کی گئی تھی تو ورثاء کوچاہئے کہ اس کے مال سے کسی کو اجیر کریں تاکہ باقیماندہ نمازیں وہ پڑھے۔ اور اگر مردہ اجیر کے پاس کوئی مال نہ ہو تو پھر ورثاء پر کچھ واجب نہیں ہے لیکن ان کے لئے بہتر ہے کہ میت کے قرض کو ادا کردیں۔
مسئلہ ۱۲۲۵ : اگر اجیر عمل تمام کرنے سے پہلے مرجائے اور خود اس پر اس کی بھی قضا نمازیں ہوں تو جن نمازوں کے لئے وہ اجیر ہوا تھا ان نمازوں کے لئے اس کے مال سے اجیر بنائیں اور اگر یہ شرط رہی ہو کہ وہ خود ہی بجالائے تو باقیماندہ عمل کی اجرت واپس کردیں۔ لیکن خود اس کی نمازوں کے لئے ورثاء کی رضامندی کے بغیر اس کے مال سے کچھ نہیں لیا جا سکتا۔ ہاںاگر اس نے وصیت کردی ہو تو ثلث مال سے اس کی نمازیں پڑھوائی جاسکتی ہیں۔

بیٹے سے ساقط ہیں۔ 1212_106 نماز جماعت .1235_1226
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma