قرآن کے واجب سجدے : 985_979

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
توضیح المسائل
سجدہ کے مستحبات ومکروہات : 977 ۷۔ تشہد : 989 _986

مسئلہ۹۷۹۔ قرآن مجیدکے چارسوروں میں سجدہ کی آیت ہے :
۱۔ سورہ ”الم سجدہ“ تنزیل آیت ۳۲۔
۲۔ سورہ” حم سجدہ “ آیت ۴۱۔
۳۔ سورہ ”والنجم“ آیت ۵۳۔
۴۔ سورہ ”اقراء“ آیت ۹۶۔
جیسا که پهلے بهی بیان کیا جا جکا هے انسان جب بھی سجدہ کی آیت کوپڑھے یاسنے اس پرسجدہ واجب ہوجاتاہے اوراگربھول جائے توجب بھی یادآجائے اسی وقت واجب هے اوراگرخودنہ سنے لیکن کان میں سجدہ کی آیت پڑھائے توبناء براحتیاط واجب سجدہ کرے۔
مسئلہ۹۸۰۔ اگرانسان خودآیت سجدہ کوپڑھے اوراسی حالت میں کسی سے سنے تو بناء بر احتیاط واجب سجدہ کرے۔
مسئلہ۹۸۱۔ نمازکے علاوہ اگرسجدہ میں ہو اور آیت سجدہ پڑھے یاسنے توسجدہ سے سر اٹھا کر دوبارہ سجدہ کرے۔
مسئلہ۹۸۲۔ اگرآیت سجدہ ٹیپ سے یاریڈیوسے سنے تو احتیاط واجب یه هے سجدہ کرے۔
مسئلہ۹۸۳۔ بناء براحتیاط واجب قرآن کے واجب سجدوں میں بھی پیشانی ایسی چیزپررکھے جس پرسجدہ جائزہے،اسی طرح شرمگاه چهپانے اور غصبی نه هونے کی بهی رعایت کرے لیکن وہ تمام شرائط جونماز میں واجب ہیں اس میں واجب نہیں ہیں۔
مسئلہ۹۸۴۔ قرآن کے سجدہ کے لئے صرف سجدہ میں چلاجاناکافی ہے ذکرواجب نہیں ہے لیکن ذکرکرنابہترہے اوربہترہے کہ یہ ذکرکہے :
لاالہ الااللہ حقاحقا،لاالہ الااللہ ایمانا وتصدیقا، لاالہ الااللہ عبودیة ورقا،سجدت لک یارب تعبداو رقا لامستنکفا ولامستکبرابل اناعبدذلیل ضعیف خائف مستجیر۔
مسئلہ۹۸۵ :
قرآنی سجده میں رو به قبله هونا شرط نهیں هے جس طرف چاهے سجده کرسکتا هے لیکن قبله کی طرف سجده کرنا بهتر هے۔

سجدہ کے مستحبات ومکروہات : 977 ۷۔ تشہد : 989 _986
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma