عقد دائم کے احکام. 2069_2062

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
توضیح المسائل
بعض وہ عورتیں جن سے شادی کرنا حرام ہےمتعہ یا صیغہ. 2079_2070

مسئلہ ۲۰۶۲: بنابر احتیاط جس عورت کا نکاح دائمی ہوجائے تو اسے شوہر کی اجازت کے بغیر نہ تو گھرسے باہر جانا چاہئیے نہ گھر سے باہر اپنے لئے کوئی کام منتخب کرنا چاہیے (اجازت چاہے لفظی ہو یاقرائن سے معلوم ہو کہ شوہر راضی ہے کافی ہے۔)
عذر شرعی کے بغیر شوہر کو مجامعت سے روکنا نہیں چاہئے۔ اسی طرح شوہر پر واجب ہے کہ بیوی کے لئے کھانا، لباس، مکان اور دیگر ضروریات مطابق معمول مہیتا کرے (ڈاکٹر کی فیس اور دوائی کا خرچہ بھی شوہر پرہے) اور اگر شوہر انتظام نہیں کرتا تو بنابر احتیاط بیوی کا مقروض رہے گا چاہے مالدار ہو یا ناوارہو۔
مسئلہ ۲۰۶۳: جن چیزوں کے لئے اس سے پہلے والے مسئلے میں بیان کیاجا چکاہے اگر ان میں بیوی شوہر کی اطاعت نہ کرے تو وہ گناہگار ہے اور پھر وہ نان و نفقہ مکان، ہم بستری کا حق نہیں رکھتی، البتہ اس کا مہر اس کو ملے گا۔
مسئلہ ۲۰۶۴: گھر کا کام کرنا، کھانا پکانا، گھرکی صفائی کرنا و غیرہ عورت کا فریضہ نہیں ہے ہاں وہ اپنی مرضی سے ان کاموں کو انجام دے سکتی ہے اور اگر مرداپنی بیوی کو ان کاموں پر مجبور کرتاہے تو عورت ان کاموں کی اجرت لے سکتی ہے۔
مسئلہ ۲۰۶۵ اگر عورت کے مطالبے کی بعد شوہر اس کا خرچ نہ دے تو وہ اپنے روزانہ کا خرچ ہر روز شوہر کی اجازت کے بغیر اس کے مال سے لے سکتی ہے۔
لیکن احتیاط واجب ہے کہ یہ کام حاکم شرع کی اجازت سے کرے ۔ اور اگر اپنے اخراجات کو پورا کرنے کے لئے کسی کام کرنے پر مجبور ہو تو جس وقت وہ کام کررہی ہو شوہر کی اطاعت واجب نہیں ہے۔
مسئلہ ۲۰۶۶: مرد کویہ حق نہیں کہ اپنی بیوی کو اس طرح چھوڑدے کہ وہ نہ شوہر دار عورتوں میں رہے اور نہ بے شوہر عورتوں میں رہے۔ لیکن یہ بھی واجب نہیں سے کہ ہرچار راتوں میں ایک رات اس کے پاس رہے۔ ہاں اگر کئی بیویاں ہوں تو ان کے در میان سے اس اعتبار سے انصاف سے کام لے (جسکی تفصیل فقہ کی کتابوں میں ہے)
مسئلہ ۲۰۶۷ چار ماہ سے زیادہ بیوی سے ہم بستری کو ترک نہیں کیا جاسکتا بلکہ اگر عورت جوان ہو اور اس مدت میں خطرہ ہو کہ گناہ میں مبتلا ہوسکتی ہے تو احتیاط واجب ہے کہ وہ طریقہ اختیار کرے جس سے وہ گناہ میں مبتلا نہ ہوسکے۔
مسئلہ ۲۰۶۸ نکاح میں مہر کا معین کرنا واجب نہیں ہے۔ اس کے بغیر بھی عقد صحیح ہے لیکن اس کے بعد جب عورت سے جب عورت سے ہم بستری کرنا چاہے تو ان جیسی عورتوں کا جو مہر ہوتاہے وہی مہر ادا کرے۔
مسئلہ ۲۰۶۹ اگر عقد میں مہر کی ادائیگی کا وقت معین نہ کیا گیا ہو تو عورت فورا اپنے مہر کا مطالبہ کرسکتی ہے۔ جبکہ مہر لینے سے پہلے شوہر کو مجامعت سے روک سکتی ہے چاہے مرد مہر کے دینے پر قدرت رکھتا ہو یا نہ رکھتاہو۔ البتہ اگر اس کی عدم قدرت اس بات کا قرینہ بن سکے کہ شروع ہی سے مہر اس کے ذمہ واجب تھا۔ نقد واجب نہیں تھا تو پھر نہیں روک سکتی۔

بعض وہ عورتیں جن سے شادی کرنا حرام ہےمتعہ یا صیغہ. 2079_2070
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma