سجدہ کے مستحبات ومکروہات : 977

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
توضیح المسائل
وہ چیزیں جن پر سجدہ صحیح ہے۔ 976_965 قرآن کے واجب سجدے : 985_979

مسئلہ۹۷۷۔ سجدہ میں چندچیزیں مستحب ہیں :
۱۔ رکوع سے سراٹھانے کے بعدجب جسم ساکن ہوجائے توسجدہ میں جانے کے لئے تکبیرکہے اسی طرح سجده اول کے بعد و نیز جائے دوسرے سجدہ میں جانے کے لئے تکبیرکہے۔
۲۔ مردپہلے ہاتھوں کوزمین پررکھے اورعورتیں پہلے گھٹنوں کوزمین پررکھیں۔
۳۔ جس چیزپرسجدہ صحیح ہے اس پرپیشانی کے علاوہ ناک کوبھی رکھنامستحب ہے۔
۴۔ سجدہ کی حالت میں ہاتھوں کی انگلیوں کوملائے رکھے اورکان کے پاس روبقبلہ رکھے۔
۵۔ سجدہ میں دعاء کرے خداسے اپنی حاجتوں کوطلب کرے اورایک اچھی اورمناسب دعایہ ہے:
یاخیرالمسئولین ویاخیرالمعطین ارزقنی وارزق عیالی من فضلک فانک ذوالفضل العظیم۔
ترجمہ
ائے بہترین ذات کہ جس سے لوگ اپنی حاجتوں کوطلب کرتے ہیں اوراے بہترین عطاکرنے والے اپنے فضل وکرم سے مجھے اورمیرے عیال کورزق دے کیونکہ توہی فضل عظیم کامالک ہے ۔
۶۔ سجدہ کے بعدبائیں ران پربیٹھے اورداہنے پاؤں کی پشت کوبائیں پیرکے تلوے پررکھے اوراس کو”تورک“کہتے ہیں۔
۷۔ دونوں سجدوں کے بعدجب بدن ساکن ہوجائے توکہیں”استغفراللہ ربی واتوب الیہ“۔
۸۔ سجدہ کوطول دے اورتسبیح وحمدوذکرکرےِ محمد و آل محمد پر درود بهیجنا.
۹ ۔ جب بیٹھ جائے تو دونوں ہاتھ رانوں پررکھے۔
۱۰۔ اٹھتے وقت پہلے گھٹنوں کوزمین سے اٹھائے اس کے بعددونوں ہاتھوں کو۔

وہ چیزیں جن پر سجدہ صحیح ہے۔ 976_965 قرآن کے واجب سجدے : 985_979
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma