۱۔ کہانا پینا. 1344_1336

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
توضیح المسائل
روزہ کو باطل کرنیوالی چیزیں. 1335 ۲ ۔ جماع. 1346_1345

مسئلہ ۱۳۳۶: جان بوجھ کر کہانی پینے سے روزہ باطل ہوجاتا ہے خواہ وہ عام طور سے کہائی جانے والی چیز ہو جیسے روٹی پانی یا عام طور سے کہائی پینے جانے والی چیز نہ ہو جیسے درخت کے پتے کم کہائے یا زیادہ انتہا یہ ہے کہ اگر مسواک کو منہ سے نکال کر دوبارہ منہ میں ڈالے او اسکی رطوبت کو نگل لے تو روزہ باطل ہوجاتاہے۔ البتہ اگر مسواک کی رطوبت بہت کم ہو جو تہوک میں گہل مل کر ختم ہوجائے تو روزہ باطل نہ ہوگا۔
مسئلہ ۱۳۳۷: (سحری) کہاتے وقت اگر معلوم ہوجائے کہ صبح ہوگئی تو جو کچھ منہ میں
ہو اگل دے اور اگر عمداْ نگل لے تو اس کا روزہ بہی باطل ہے اور کفارہ بہی واجب ہے۔
مسئلہ ۱۳۳۸: بہول کہانے پینے سے روزہ باطل نہیں ہوتا۔
مسئلہ ۱۳۳۹: بناء بر احتیاط واجب ان انجکشتوں اور سرہوں سے پرہیز کرنا چاہئے جو دوا اور غذا کے بجائے استعمال ہوتے ہیں۔ ہاں عضو کو سن کردینے والے انجکشن کے لگوانے میں کوئی قباحت نہیں ہے۔
مسئلہ ۱۳۴۰:روزہ رکھنے والے کے لئے بہتر ہے کہ صبح کی اذان سے پہلے دانتوں کو مانجھے اور ان میں خلال کرے اور اگر معلوم ہو کہ دانتوں کے بیج میں رہ جانے والی غذا دن میں حلق سے اُتر جائے گی تو احتیاط واجب یہ ہے کہ صبح کی اذان سے پہلیددانتوںکوصاف کر ے ا ور خلال کرے اور اگر ایسانہیں کیا اور غذا پیٹ میںچلی گئی توروزہ کوپوراکرے اور بعد میں قضا رکھے ۔
مسئلہ ۱۳۴۱: روزہ رکہنے والے کے لئے بہتر ہے کہ صبح کی اذان سے پہلے دانتوں کو مانجے اور ان میں خلال کرے اور اگر معلوم ہو کہ دانتوں کے ہیچ میں رہ جانے والی غذا دن میں حلق سے اترجائے گی تو احتیاط واجب یہ ہے کہ صبح کی اذان سے پہلے دانتوں کو صاف کرے اور خلال کرے۔ اور اگر ایسا نہیں کیا اور غذا پیٹ میں چلی گئی تو روزہ کو پورا کرے اور بعد میں قضا رکھے۔
مسئلہ۱۳۴۱: تھوک کو نگلنا روزے کو باطل نہیں کرتا چاہے وہ تھوک کھٹاس یا اسی طرح کی کسی چیز کے تصور سے منہ میں جمع ہوگیا ہو۔ اسی طرح سر و سینہ کے اخلاط (بلغم و غیرہ) اگر منہ کے اندر تک نہیں پہو نچے تو ان کے نگلنے میں بھی کوئی اشکال نہیں ہے لیکن اگر منہ کے اندر تک پہونچ جائیں تو احتیاط واجب ہے کہ حلق سے نیچے نہ اتاریں۔
مسئلہ ۱۳۴۲: بچہ کے لئے کھانے کو چبانا او اسی کھانے و غیرہ کوچکھنا پانی یا دوا سے منہ کو دھونے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ بشرطی کہ کوئی چیز حلق سے نہ اترے۔ اور اگر بغیر ارادہ حلق سے نیچے چلی جائے تو کوئی حرج نہیں ہے۔ لیکن اگر پہلے ہی سے جانتا ہو کہ بی اختیار منہ میں چلی جائیگی تو روزہ باطل ہے ہی قضا و کفارہ بھی ہے۔
مسئلہ ۱۳۴۳: روزہ دار اگر نا قابل برداشت حد تک پیاسا ہوجائے اور بیمار یا ہلاک ہونے کا خوف ہو تو بقدر ضرورت پانی پی سکتا ہے لیکن اس کا روزہ باطل ہوجائے گا اور اگر رمضان کا مہینہ ہے تو اسے چاہئے کہ دن کے بقیہ حصے میں وہ کام کرنے سے پرہیز کرے جن سے روزہ باطل ہوجاتا ہے۔
مسئلہ ۱۳۴۴: کمزوری کی وجہ سے روزہ چھوڑا نہیں جا سکتا۔ ہاں اگر کمزوری اس حد تک ہوجائے کہ اس کار برداشت کرنا بہت ہی مشکل ہو تو روزہ کھا سکتاہے۔
اسی طرح اگر بیماری کا خطرہ ہو۔ تب بھی روزہ چھوڑنے میں کوئی حرج نہیں

روزہ کو باطل کرنیوالی چیزیں. 1335 ۲ ۔ جماع. 1346_1345
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma