قبلہ کے احکام : 725_714

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
توضیح المسائل
نمازغفیلہ : 713 نماز کی حالت میں بدن کا چھپانا 734_726

مسئلہ۷۱۴ : تمام واجبی نمازوں کو روبہ قبلہ ہو کر پڑھنا چاہئے۔
مسئلہ ۷۱۵ : خانہ کعبہ جو مکہ مکرمہ میں ہے وہ تمام دنیا کے مسلمانوں کا قبلہ ہے جو شخص جہاں بھی ہو اسی کے روبرو نماز پڑھے اور جو شخص دور ہو اگر اس طرح کھڑا ہو کہ لوگ کہیں روبہ قبلہ نمازپڑھ رہاہے توکافی ہے، بنا بر ایں نماز جماعت کی وہ لمبی صفیں جو خانہ کعبہ سے زیادہ لمبی ہوتی ہیں چونکہ سب ہی روبہ قبلہ ہیں اس لئے کوئی حرج نہیں ہے۔
مسئلہ ۷۱۶ : ضروری نہیں کہ کھڑے ہوتے وقت پیروں کی انگلیوں کی نوک اور بیٹھتے وقت زانووں کا سرا کاملا ہو بلکہ اتنا کافی ہے کہ کہا جائے رو بہ قبلہ کھڑا ہے یا بیٹھا ہے۔

مسئلہ۷۱۷۔ اگرکوئی بیٹھ کرنمازنہیں پڑھ سکتاتوداہنی کروٹ اس طرح لیٹے کہ پورا اگلاحصہ روبہ قبلہ ہو اور اگریہ بھی ممکن نہ ہو تو اس طرح چت لیٹے کہ پیروں کے تلوے قبلہ کی طرف ہوں۔
مسئلہ۷۱۸۔ نمازاحتیاط اوربھولے ہوئے تشہدوسجدہ میں روبہ قبلہ ہونا چاہئے اورسجدہ سہومیں بھی احتیاط مستحب یہی ہے۔
مسئلہ۷۱۹۔ مستحبی نمازوں کوراہ چلتے اورسواری پربھی پڑھاجاسکتاہے اورایسی صورت میں روبہ قبلہ ہوناضروری نہیں ہے ۔
مسئلہ720۔ قبلہ کی تشخیص کے لئے بہت سے طریقہ ہیں پہلے توکوشش کرے تاکہ یقین ہوجائے، دوعادل یاایک ایساشخص جوقابل اطمینان ہو اورحسی علامات سے گواہی دے یا ایسے شخص کے قول پرجوعلمی قاعدے سے قبلہ کوپہنچانتاہواورقابل اطمینان بھی ہوعمل کیاجاسکتاہے اوراگریہ چیزیں ممکن نہ ہوں تواس گمان پربھی عمل کرسکتاہے جومسلمانوں کی محرابوں، قبروں،یا دوسرے ذر ائع سے حاصل ہوں.
مسئلہ۷۲۱۔ عام طورسے جوقبلہ نمااستعمال ہوتے ہیں اگریہ صحیح ہوں توشناخت قبلہ کے لئے بہترین ذرائع ہیں اوراس سے حاصل ہونے والاگمان دوسرے ذرائع سے حاصل ہونے والے گمان سے کم نہیں ہے بلکہ شایددقیق ترہے۔
مسئلہ ۷۲۲ : مکان مکالک، مسافر خانہ اور ہوٹل کے منیجر وغیرہ کے کہنے پر اعتماد کیا جا سکتا ہے بشرطیکہ یہ لوگ لا ابالی قسم کے نہ ہوں۔
مسئلہ۷۲۳۔ اگرقبلہ معلوم کرنے کاکوئی ذریعہ نہ ہواورقبلہ چارمختلف سمتوں میں مساوی شک ہوتواگرنماز تو اگر ایک نماز ایک طرف پڑھ لے تو کافی ہے مگر احتیاط مستحب ہے کہ چاروں طرف ایک ایک نماز پڑھے اور اگر صرف تین یا دو طرف قبلہ کے وجود کا احتمال ہو تو صرف ان ہی اطراف میں پڑھے۔
مسئلہ۷۲۴۔ جوشخص چندطرف نمازپڑھناچاہتاہواگروہ ظہر،عصر، مغرب، عشاء کوپڑھناچاہتاہے توبہترہے کہ پہلی نمازکوچاروں طرف پڑھ لے پھردوسری شروع کرے۔
مسئلہ ۷۲۵ : حیوانوں کو بھی رو بہ قبلہ ذبح کرنا چاہئے اور اگر قبلہ معلوم نہ ہو سکے تو اپنے گمان پر عمل کرے اور اگر گمان نہ حاصل ہوسکے اور حیوان کا ذبح کرنا ضروری ہو تو چاہے جس طرف ذبح کردے صحیح ہے اور مسلمانوں کے دفن کے لئے بھی چونکہ رو بہ قبلہ ہونا چاہئے۔ قبلہ معلوم نہ ہونے کی صورت میں ذبح حیوان والے قاعدہ پر عمل کریں۔

نمازغفیلہ : 713 نماز کی حالت میں بدن کا چھپانا 734_726
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma