پہلی قسم (صاحب عادت وقتیہ و عددیہ)465-458

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
توضیح المسائل
حائض عورتوں کی قسم یں 457۲۔ دوسری قسم (صاحب عادت وقتیہ)470-466

مسئلہ ۴۵۸ : ایسی عورتیں ایام عادت میں خون دیکھتے ہی حائضہ ہوجاتی ہیں اور انہی عادت کے اختتام تک حائضہ کے احکام پر عمل کرنا ہوگا چاہے عادت کے دنوں میں آنے والے خون میں حیض کی صفات ہوں یا نہ ہوں۔
مسئلہ ۴۵۹ : اگر عورت کو پورے مہینہ خون آتا رہے لیکن دو ماہ مسلسل چند روز معین (مثلا یکم سے ہفتم تک) جو اس نے خون دیکھا اس میں علامات حیض تھیں لیکن باقی دنوں میں نہیں تھیں تو وہ عورت بھی انہیں دنوں کو عادت قرار دے۔
مسئلہ ۴۶۰ : وہ عورتیں جو عادت عددیہ اور وقتیہ رکھتی ہیں اگر عادت سے ایک دو یا تین روز پہلے یابعد میں خون دیکھیں۔ اور وہ اس طرح ہو کہ کہا جائے ان کی عادت مقدم یا مو خر ہوگئی ہے تو انہیں حائض عورت کے احکام پر عمل کرنا چاہئے خواہ اس خون میں حیض کی علامات ہوں یا نہ ہوں۔
مسئلہ ۴۶۱ : وہ عورت جو عادت وقتیہ اور عددیہ رکھتی ہے اگر عادت سے چند روز پہلے اور چند روز بعد خون دیکھے ۔( جیسا کہ عورتوں میں معمول ہے کہ کبھی ان کی عادت مقدم اور کبھی موخر ہوجاتی ہے) اور سب ملا کر دس دن سے زیادہ نہ ہو تو سب حیض ہے اور اکر دس دن سے زیادہ ہوجائے تو عادت کے دنوں والا خون حیض ہوگا لیکن پہلے اور بعد والا استحاضہ ہوگا۔ اسی طرح اگرعادت کے دنوں میں اور چند روز عادت سے پہلے خون دیکھے یا عادت میں اور چند روز عادت کے بعد دیکھے تو اگر دس دن سے زیادہ نہ ہو تو سب حیض ہے اور اگر زیادہ ہو توصرف عادت کے دنوں والا خون حیض میں شمار ہوگا۔
مسئلہ ۴۶۲ : اگر کسی عورت کی عادت یہ ہے کہ تین دن یا اس سے زیادہ خون دیکھے اور پاک ہوجائے اور دوبارہ پھر خون دیکھے اور دونوں خون کے درمیان کا فاصلہ دس دن سے کم ہو اور تمام وہ دن جن میں خون دیکھا ہے دس دن سے زیادہ نہ ہوں تو سب حیض ہے(لیکن درمیان میں جن دنوں وہ پاک رہی ہے پاک شمار کی جائے گی)لیکن اگر دس دن سے زیادہ ہوں تو جو خون عادت کے دنوں میں آیا ہے وہ حیض اور جو عادت کے دنوں میں نہیں آیا تو جس خون میں حیض کی علامات ہوں وہ حیض ہوگا اور دوسرا استحاضہ اور اگر دونوں میں حیض کی علامات ہوں تو دس دن تک حیض اور باقی استحاضہ ہوگا۔
مسئلہ ۴۶۳ : عادت وقتیہ اور عددیہ رکھنے والی عورت اگر عادت کے دنوں میں خون نہ دیکھے اور دوسرے دنوں میں ایام عادت کے مطابق خون دیکھے تو اسی کو حیض قرار دے چاہے وہ عادت کے دنوں سے پہلے ہو یا بعد میں بشرطیکہ اس میں حیض کی علامتیں پائی جائیں۔
مسئلہ ۴۶۴ : عادت عددیہ اور وقتیہ رکھنے والی عورت اگر عادت کے دنوں میں خون دیکھے لیکن اس کے دنوں کی تعداد ایام عادت سے کم یا زیادہ ہو اور انہی عادت سے پہلے یابعد میں عادت کے دنوں کے مطابق خون دیکھے تو جو خون عادت کے دنوں آیا ہے اسی کو حیض قرار دے۔
مسئلہ ۴۶۵ : عادت وقتیہ اور عددیہ رکھنے والی عورتیں اگر دس دن سے زیادہ خون دیکھیں تو جس خون کو عادت کے دنوں میں دیکھا ہے وہی حیض ہے(خواہ اس میں حیض کی علامات ہوں یا نہ ہوں) اور جو خون عادت کے دنوں کے بعد آیا ہے وہ استحاضہ ہے(چاہے اس میں حیض کی علامتیں پائی جاتی ہوں یا نہیں)۔

حائض عورتوں کی قسم یں 457۲۔ دوسری قسم (صاحب عادت وقتیہ)470-466
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma