۹۔ نشہ آور بہنے والی چیز 127-123

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
توضیح المسائل
۸۔ کافر اور جو کافر کے حکم میں ہیں 122-113۱۰۔ فقاع 129-128

مسئلہ ۱۲۳ : شراب اور ہر وہ سیال چیز جو انسان کو مست کردے بناء براحتیاط واجب نجس ہے لیکن بھنگ و حشیش جو نشہ آور ہے لیکن ذاتا بہنے والی نہیں ہے وہ پاک ہے چاہے پانی ملاکر اس کو سیال بنالیں (پھر بھی پاک ہے) لیکن اس کا استعمال بہرحال حرام ہے۔
مسئلہ ۱۲۴ : وہ طبی و صنعتی الکحل جس کے بارے میں معلوم نہیں مست کرنے والی اور بہنے والی چیز سے بنایا گیا ہے وہ پاک ہے اسی طرح پرفیوم، عطر اور دوائیں جوطبی یا صنعتی الحکل سے مخلوط ہیں وہ (بھی ) پاک ہیں۔
مسئلہ ۱۲۵ : وہ تمام الکحل جو ذاتا پینے کے قابل نہیں یا اس میں زہر کا پہلو ہے نجس نہیں ہیں۔ لیکن جب بھی اس کو رقیق کردیں اور نشہ آور و پینے کے لائق ہوجائے اس کا پینا حرام ہے اور احتیاطا نجس کا حکم رکھتا ہے۔
مسئلہ ۱۲۶ : انگور کا شیرہ جب خود بخود جوش کھاجائے (ایسا جوش کھانا جو عموما شراب ہونے کا مقدمہ ہوتاہے) تو نجس بھی ہے اور حرام بھی ہے۔ لیکن اگر آک یا کسی اور چیز کی گرمی کی وجہ سے جو ش کھاجائے تو نجس نہیں ہے لیکن اس کا پینا حرام ہے۔ بناء براحتیاط واجب خرما، منقی اور کشمش کے شیرہ کا بھی یہی حکم ہے۔
مسئلہ ۱۲۷ : اگر کھجور، منقی، کمشمش کو غذامیں ڈال دیں اور وہ جوش کھاجائے تو اس کے کھانے میں کوئی اشکال نہیں ہے۔

۸۔ کافر اور جو کافر کے حکم میں ہیں 122-113۱۰۔ فقاع 129-128
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma