قبرکھولنے کے احکام :602-597

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
توضیح المسائل
دفن کے مستحبات :593-588مستحب غسل :611-608

مسئلہ۵۹۷۔ مسلمان کی قبرکھولناحرام ہے چاہے وہ قبربچے یادیوانہ کی ہو ۵۹۷ قبر کھولنے سے مراد یہ ہے کہ اس طرح کھولا جائے کہ میت کا بدن ظاہر ہوجائے ۔ لیکن اگر بدن ظاہر نہ ہو تو کھولنے میں کوئی اشکال نہیں ہے مگر یہ کہ خود کھولنا ذلت و بے احترامی کا باعث ہو (تو حرام ہے)۔
۵۹۸ اگر یقین ہو کہ بدن بالکل گل سڑ گیا ہے اور خاک ہو چکا ہے تو پھر قبر کے کھودنے میں اشکال نہیں ہے۔ البتہ اگر کسی امام زادہ، شہید، عالم دین ، صالح شخص کی قبر ہو تو چاہے جتنی مدت گزر جائے اس کا کھولنا جائز نہیں ہے۔
مسئلہ۵۹۹: چندجگہوں پرقبرکھولنا حرام نہیں ہے :
۱۔ اگرمیت غصبی زمین میں دفن ہوگئی ہو اور مالک زمین راضی نہ ہو۔اسی طرح کفن یاکوئی دوسری چیزجومیت کے ساتھ دفن ہوگئی ہویامیت کے اموال میں سے ایسی چیزجس کاتعلق ورثاء سے ہووہ میت کے ساتھ دفن ہوگئی ہو اور ورثاء راضی نہ ہوں کہ وہ چیزمیت کے ساتھ قبرمیں رہے، (جیسے انگوٹھی یا کوئی اور قیمتی چیز) لیکن اگرمیت نے وصیت کردی ہو کہ کوئی دعاء،قرآن، انگوٹھی ا س کے ساتھ دفن کردی جائے تو اگر وصیت حصے سے زیادہ میں نہ ہواوراسراف بھی نہ ہوتوقبر کو نہیں کھول سکتے۔
۲۔ کسی حق کاثابت کرنامیت کے بدن کے دیکھنے ہی پرموقوف ہو۔
۳۔ میت کوایسی جگہ پردفن کردیاگیاہوجہاں اس کی بے حرمتی ہوجیسے کافروں کاقبرستان یاجہاں کوڑاوغلاظت ڈالاجاتاہے۔
۴۔ کسی ا یسے شرعی مقصدکوانجام دینے کے لئے جس کی اہمیت قبر کھولنے سے زیادہ ہومثلازندہ بچہ کوحاملہ عورت کے پیٹ سے نکالنامقصودہو۔ (اگر چہ معلوم ہے کہ بچہ ماں کے تھوڑی دیر بعد تک ممکن ہے زندہ ہو)
۵۔ جس جگہ یہ خوف ہوکہ درندہ میت کے بدن کوکوئی نقصان پہنچائے یا دشمن لاش نکال لے جائے گا۔
۶۔ جہاں پرمیت کاتھوڑاساحصہ میت کے ساتھ دفن نہ ہوا ہو تو احتیاط واجب یہ ہے کہ اس حصہ کواس طرح دفن کریں کہ میت کابدن ظاہرنہ ہو۔
مسئلہ ۶۰۰ : اگر کوئی وصیت کرجائے کہ اس کو معین جگہ پر دفن کیا جائے اور ورثاء اس کی وصیت پر عمل نہ کریں کسی او رجگہ دفن کردیں تو یہ جائز نہیں ہے کہ قبر کھول کر میت کو وصیت کی گئی جگہ پر دفن کردیں۔
مسئلہ ۶۰۱ : اگر کوئی وصیت کرے کہ دفن کے بعد اس کی قبر کھود کر میت کو مشاہد مشرفہ یا کسی اور جگہ منتقل کردیا جائے تو ایسی وصیت پر عمل کرنا مشکل ہے۔
مسئلہ ۶۰۲ : اگر میت کے دفن میں تاخیر کرنا توہین اور ہتک کا باعث ہو تو جائز نہیں ہے۔
 

دفن کے مستحبات :593-588مستحب غسل :611-608
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma