۳۔ خزانہ (گنج) 1541 _1534

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
توضیح المسائل
۲۔ معدنیات . 1533_1526 ۴۔ مال مخلوط بہ حرام. 1547_1542

مسئلہ ۱۵۲۴: خزانہ اس مال کو کہتے ہیں جس کو زمین یا پہاڑ یا دیوار یا درخت میں چھپادیا گیاہوا در عرف عام میں اس کو خزانہ کہاجاتاہو۔
مسئلہ ۱۵۳۵: جس کو کسی ایسی زمین میں خزانہ ملے جس کا کوئی مالک نہ ہو اور اس خزانہ کا مالک بھی کسی طرح معلوم نہ ہو سکے تو وہ خزانہ اسی شخص کاہے اس کا خمس نکالنا ضروری ہے اسی طرح اگر خزانہ ایسی زمین میں ملے جس کو دوسرے سے خریدا ہوا ور یہ معلوم ہو کہ جو لوگ اس زمین کے پہلے مالک تھے یہ ان کا نہیں ہے تو وہ خزانہ اسی کا ہو جائے گا البتہ خمس دینا ہوگا لیکن اگر احتمال ہو کہ سابق مالکان میں سے کسی کا ہے تو احتیاط واجب کی بنا پر جو شخص اس سے پہلے مالک تھا اس کو مطلع کرے اگر معلوم ہوجائے کہ اس کا نہیں ہے تو اس سے پہلے والے مالک کو خبر دے اسی طرح جتنے لوگ اس زمین کے مالک رہے ہوں اور یہ شخص ان کو پہچانتا ہو تو ترتیب وار سب کو مطلع کرے پھر جب معلوم ہوجائے کہ ان میں سے کسی کا مال نہیں ہے تو خود اس کا مال ہوجائے گا مگر خمس نکالنا واجب ہوگا۔
مسئلہ ۱۵۳۶: خزانہ کے لئے نصاب معین ہے اور اس کا نصاب ۱۰۵ مثقال چاندی یا ۱۵ مثقال سونے کے برابر ہو تو اس پر خمس واجب ہے۔ لیکن اگر اس سے کم ہے تو خمس واجب نہیں ہے اور اگر خزانہ سے ملی ہوئی چیز کی قیمت ۱۵ مثقال سونا تو نہ ہو لیکن ۱۰۵ مثقال چاندی کے برابر ہو یا ۱۰۵) مثقال چاندی کے برابر تو نہ ہو ۱۵ مثقال سونے کے برابر ہو تو اس پر خمس واجب ہے
مسئلہ ۱۵۳۷: اگر ایک جگہ دفن شدہ متعدد بر تنوں میں کوئی مال ملے اور سب کو ملاکر اس کی قیمت بمقدار نصاب ہو تو خمس واجب ہوگا۔ لیکن اگر متعدد جگہ متعدد خزانے ملین تو جس کی قیمت نصاب بھر ہوگی اس کا خمس واجب ہوگا۔ سب کو ملاکر حساب کرنا لازم نہیں ہے۔
مسئلہ ۱۵۳۸: خزانہ حاصل کرنے کے لئے جو اخراجات ہوئے ہیں ان کو کم کرکے باقی کا خمس دینا ہوگا۔
مسئلہ ۱۵۳۹: اگر دو یا کئی خزانہ حاصل کریں تو اس میں سب ہیں شریک ہیں ۔ اپنے قرار داد کے مطابق عمل کریں جس کا حصہ نصاب بھر ہو اس پر خمس واجب ہوگا۔
مسئلہ ۱۵۴۰: اگر خریدے ہوئے حیوان کے پیٹ میں کوئی مال ملے اور احتمال ہو کہ یہ مال جانور کے بچنے والے کا ہے تو بنا بر احتیاط واجب اس کو خبر دے۔ اب اگر معلوم ہو کہ اس کا مال نہیں ہے تو سابق مالکان سے ترتیب دار سوال کرے اگر ان میں سے کسی کا مال نہ ہو تو خود اس کا مال ہے اور احتیاط مستحب ہے کہ اس کا خمس معدن کی طرح ادا کرے خواہ وہ نصاب بھر، ہو یا نہ ہو۔
مسئلہ ۱۵۴۱: اگر کوئی مچھلی خریدے اور اس کے پیٹ میں کوئی گوہر مل جائے تو وہ اسی کا ہے اس شکاری کا مال نہیں ہے جس نے پہلے اس کو شکار کیا ہے اور دوسرے کے ہاتھ بیچاہے اور نہ اس سے پہلے بچنے والوں کا مال ہے او ر احتیاط مستحب ہے کہ اس کا خمس ادا کرے۔

۲۔ معدنیات . 1533_1526 ۴۔ مال مخلوط بہ حرام. 1547_1542
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma