۶۔ سر کو پانی میں ڈبونا. 1370 _1365

SiteTitle

صفحه کاربران ویژه - خروج
ورود کاربران ورود کاربران

LoginToSite

SecurityWord:

Username:

Password:

LoginComment LoginComment2 LoginComment3 .
SortBy
 
توضیح المسائل
۵۔ غلیظ غبار حلق تک پہونچان. 1364_1360 ۷۔ صبح کی اذان تک جنابت پر باقی رہنا. 1387_1371

مسئلہ ۱۳۶۵: احتیاط واجب کی بناء پرروزہ دار پورے سرکو پانی میں نہ ڈبوئے چاہے پورا بدن پانی سے باہر ہی ہو۔ اس کے بر خلاف اگر پورا بدن اور تھوڑا ساسر پانی کے اندر ہوتو روزہ باطل نہ ہوگا۔ بہنے والی چیزوں۔ مثلا گلاب اور مضاف پانی و غیرہ۔ میں سرکے ڈبونے کا حکم وہی ہے جو مطلق پانی میں ڈبونے کاہے۔
مسئلہ ۱۳۵۵: اگر آدھے سر کو ایک دفعہ اورا دھے سرکو دوسری دفعہ پانی میں ڈبوئے اس کا روزہ صحیح ہے۔ لیکن اگر پورے سرکو پانی میں ڈبو دے صرف تھوڑے سے بال پانی سے باہر ہوں تو روزہ میں اشکال ہے۔
مسئلہ ۱۳۶۷: اگر کوئی ڈوبتے کو بچانے کے لئے سر ڈبونے پر مجبور ہے تو اس کے روزے میں اشکال ہے۔ لیکن چونکہ مسلمان کی جان کو بچانا واجب ہے اس لئے اس کو بچائے اور روزے کی بعد میں قضا کرے۔
مسئلہ ۱۳۶۸: غوطہ خور اگر اپنے سر کو غوطہ خوری کے ٹوپی میں چھپالیں اور اس کو پہن کر غوطہ لگائیں تو ان کا روزہ صحیح ہے۔
مسئلہ ۱۳۶۹: اگر روزہ دار غیر اختیاری طور سے پانی میں گرجائے یا کوئی اس کو پانی میں دھکیل دے اور اس کا سرپانی میں ڈوب جائے یا بھولے سے خود ہی سر کو پانی میں ڈبولے تو روزہ باطل نہیں ہوگا۔ لیکن اگر یاد ٓجائے تو بناء بر احتیاط واجب فورا سرکو پانی سے نکال لینا چاہئے۔
مسئلہ ۱۳۷۰: اگر روزہ یاد نہ ہوا در بھولے سے غسل کی نیت سے سر کو پانی میں ڈبولے تو روزہ اور غسل دونوں صحیح ہے لیکن اگر معلوم ہو کہ روزہ واجب معین ہے اور عمدا ایسا کرے تو بناء بر احتیاط واجب روزے کی قضاء کرے اور غسل کو بھی دوبارہ بجالائے۔

۵۔ غلیظ غبار حلق تک پہونچان. 1364_1360 ۷۔ صبح کی اذان تک جنابت پر باقی رہنا. 1387_1371
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma